Tag: Balakot

  • بالاکوٹ حملہ، سابق بھارتی ہائی کمشنر نے مودی کے جھوٹ سے نقاب اتار دیا

    بالاکوٹ حملہ، سابق بھارتی ہائی کمشنر نے مودی کے جھوٹ سے نقاب اتار دیا

    نئی دہلی: بالاکوٹ حملے کے سلسلے میں سابق بھارتی ہائی کمشنر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جھوٹ سے نقاب اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اجے بساریہ نے بالاکوٹ حملے میں کامیابی کے بھارتی دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا، پاکستان میں بھارت کے سابق ہائی کمشنر اجے بساریہ نے اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ حملے کے ردعمل میں بھارت کی طرف سے کیے گئے بالاکوٹ فضائی حملے کی کامیابی کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

    بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے تسلیم کیا کہ بھارت میں وزیر اعظم نر یندر مودی کی حکومت نے اب تک بالا کوٹ حملے میں کامیابی کے بارے میں نہیں بتایا، بالاکوٹ حملے میں کامیابی محض بیانیہ تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے بالاکوٹ میں دہشت گرد اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جب کہ اس وقت اجے بساریہ پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر تھے۔

  • بالاکوٹ میں  بھارت کی فضائی کارروائی ناکام رہی، برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ

    بالاکوٹ میں بھارت کی فضائی کارروائی ناکام رہی، برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ

    لندن : برطانوی نشریات ادارے کا کہنا ہے بالا کوٹ  میں بھارت کی فضائی کارروائی ناکام رہی، عالمی ایجنسیوں کی جاری سٹیلائٹ تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہدف کونشانہ نہیں بنایا جاسکا۔

    تفصیلات کے مطابق بالا کوٹ واقعہ پر بھارت کی ناکامی کا عالمی میڈیا میں چرچا جاری ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں عالمی اداروں نے بھارت کی فضائی کارروائی کے اقدام کوناکام قراردے دیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا عالمی ایجنیسیوں کی سیٹلائٹ تصاویر میں ظاہر ہے ایئر اسٹرائیک نشانے پر نہیں اور پاکستان کی 24 گھنٹے کے اندر جوابی کارروائی نے بھارت کے اقدام پر سوال اٹھا دئیے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کا مگ 21گرایا اور پائلٹ کوگرفتار کیا، جسے بعد میں رہاکیاگیا، دفاعی ماہرین مگ 21 طیاروں کو بھارتی آسمان کا تابوت کہتےہیں، سیکورٹی اعتبار سے بھارت کا اقدام بحث طلب ہے۔

    مزید پڑھیں: بالاکوٹ حملہ ،برطانوی نیوزا یجنسی نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

    رپورٹ میں کہا گیا بھارت سے جنگ ہوئی تو پاکستان اپنی پوری طاقت لگادے گا، بھارت میں ہونے والے الیکشن کے تناظرمیں فضائی کارروائی کا فیصلہ مودی حکومت کے حق میں گیا۔

    یاد رہے چند روز قبل غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا بالا کوٹ کی سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کسی عمارت کو نشانہ ہی نہیں بنایا گیا، چار مارچ کی تصاویر میں بالاکوٹ میں کسی بھی عمارت کی تباہی کے کوئی آثار نظر نہیں اور نہ ہی کسی چھت یا کسی دیوار کو نقصان پہنچا ۔

    تاہم بعد ازاں  برطانوی خبر رساں ادارے نے بھارتی وزیر کے دعوے کی تحقیق کی تو اُس میں یہ بات سامنے آئی کہ  شندلیہ گریراج سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جو تصاویر شیئر کیں اور جس مقام کو مدرسہ قرار دیاتھا  وہ حقیقت میں جبہ میں ممکنہ لڑکیوں کا برسوں پرانے اسکول کی ہے۔

    مزید پڑھیں : بالا کوٹ اسکرپٹ: بھارتی وزیر نے لڑکیوں کے اسکول کو مدرسہ بنا دیا

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    اس سے قبل 26 اور 25  فروری کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور وہ جہاز کا ایونیشن گرا کر فرار ہوگئے تھے۔

    جس کے بعد بھارت کی حکمراں جماعت، فوجی ترجمان اور چیلنز نے بالا کوٹ حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فضائیہ کی کارروائی میں 300 سے 350 سے افراد مارے گئے۔جبکہ حقیقت میں فیول ٹینک کے دھماکے سے درخت تباہ ہوئے تھے۔

  • بھارتی طیاروں نے پاکستان کے 19 کروڑ روپے کے درخت گرائے، محکمہ جنگلات

    بھارتی طیاروں نے پاکستان کے 19 کروڑ روپے کے درخت گرائے، محکمہ جنگلات

    بالاکوٹ : بھارتی طیاروں کے بالاکوٹ پر پے لوڈ گرانے سے درختوں کو پہنچنے والا نقصان انیس کروڑ سے زیادہ ہے، محکمہ جنگلات نے حتمی رپورٹ مکمل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی طیاروں نے پاکستانی ٖفضائی حدود کی خلاف کرتے ہوئے اپنا پے لوڈ بالاکوٹ کی پہاڑی پر گرا دیا تھا جس کے باعث وہاں پر موجود درختوں کو کافی حد تک نقصان پہنچا۔

    اس حوالے سے ہے، محکمہ جنگلات نے حتمی رپورٹ مرتب کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پے لوڈ گرانے سے درختوں کو پہنچنے والا نقصان انیس کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

    محکمہ جنگلات نے نقصان کی حتمی رپورٹ مکمل کرکے حکومت کو ارسال کر دی ہے، اس کے علاوہ اقوام متحدہ، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور دیگر عالمی ماحولیاتی اداروں کے مبصرین آج جابہ کا دورہ کریں گے اور بھارتی بمباری سے جنگلات اور ماحول کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ مرتب کریں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی طیاروں نے پے لوڈ کہاں گرائے؟ خصوصی مناظر اے آر وائی نیوز پر

    محکمہ جنگلات ذرائع کے مطابق بالاکوٹ جابہ میں بھارتی پے لوڈ گرائے جانے سے چیڑ کے انیس قیمتی درختوں کو نقصان پہنچا جبکہ اطراف کے دیگر درخت جزوی متاثر ہوئے، بھارتی پے لوڈ سے محکمہ جنگلات کو انیس کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

  • بھارتی صحافی اور عالمی میڈیا نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

    بھارتی صحافی اور عالمی میڈیا نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

    نئی دہلی: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور کارروائی کے نیتجے میں تین سو افراد کی ہلاکت کے دعوے کو بھارتی صحافی نے مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی رجدیپ سردسائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ہمارے چینلز بغیر کسی ثبوت و شواہد کے 300 افراد کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جنگ جیسی حساس چیز کو کھیل اور اس سے سنسنی پھیلا کر بھارتی نیوز چینل صرف اپنی ریٹنگ بڑھانا چاہتے ہیں ۔ رجدیپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی دراندازی کی صورت میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب بین الاقوامی شہرت یافتہ غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے بھی بھارت کی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا پول کھول دیا۔ عینی شاہد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ علی الصبح دھماکے کی آواز سنی جس سے صرف ایک شخص زخمی ہوا۔

    مزید پڑھیں: نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی سیکریٹری خارجہ بوکھلا گئے

    بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی بزدلانہ کوشش کی تھی جسے ہر دم مستعد پاک فضائیہ کے بہادروں نے خاک چٹا دی تھی۔

    پاکستان ائیرفورس کے فوری اقدامات کی وجہ سے بھارتی پائلٹ بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر واپس جانے میں ہی عافیت جانی یوں وہ دم دبا کر بھاگ گئے ۔

    بھارت نے ماضی کی طرح اس بار بھی جھوٹ کا سہارا لے کر سرجیکل اسٹرئیک کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا جس کو عالمی میڈیا نے بھی مسترد کیا۔ نیویارک ٹائمز نے بھارتی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹھوس ثبوت کی فراہمی میں ناکام رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی دراندازی: ’ہم سوئے رہے لیکن فوج جاگتی رہی‘

    برطانوی اخبار دی گارجیئن نے بھارتی دعوے کو بڑھک قرار دیتے ہوئے جھوٹ قرار دیا۔ برطانوی اخبار نے رپورٹ مین لکھا کہ اس طرح کی سرجیکل اسٹرائیک مشکل اور ٹکنیکی معاملہ ہے جس میں شواہد فراہم کرنا ضروری ہوتے ہیں، بھارتی دعوے پر یقین کرنا بہت مشکل ہے۔

  • نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی سیکریٹری خارجہ بوکھلا گئے

    نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی سیکریٹری خارجہ بوکھلا گئے

    نئی دہلی: نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی بھارت کو مہنگا پڑ گیا، بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے صحافیوں کے سوالات سن کر بوکھلا گئے اور جواب دیے بغیر ہی چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ نے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سےمختصر 3 منٹ کی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بھارتی فضائیہ کی کامیابیوں کے گُن گائے۔

    وجے گوگھلے کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی، اس طرح کا حملہ وقت کی ضرورت تھا۔

    کامیابی کے دعوے کرنے والے بھارت کے غبارے سے اُس وقت ہوا نکلی جب وزیرخارجہ سے صحافیوں نے سوال پوچھنے کی کوشش کی، سیکریٹری خارجہ پریس کانفرنس کے دوران سوالات سُن کر بوکھلا گئے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی دراندازی: ’ہم سوئے رہے لیکن فوج جاگتی رہی‘

    وجے گوکھلے نے تین منٹ کی پریس کانفرنس کی، صحافیوں نے تکنیکی سوالات اٹھائے تو انہوں نے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب بھارتی وزیردفاع بھی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک سے لاعلم نکلیں، میڈیا گفتگو کے دوران جب اُن سے دراندازی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے پاک فضائیہ کی دو سال پرانی ویڈیو ریلیز کر کے کامیابی کا دعویٰ کیا جبکہ مذکورہ فوٹیج پاکستانی صارف نے دو سال قبل یوٹیوب پر شیئر کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک، بھارتی ویڈیو جعلی نکلی

    یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے گزشتہ شب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے پاکستان ائیرفورس اور پاک فوج نے بھرپور طریقے سے ناکام بنا دیا تھا۔

  • بھارتی دراندازی: ’ہم سوئے رہے لیکن فوج جاگتی رہی‘

    بھارتی دراندازی: ’ہم سوئے رہے لیکن فوج جاگتی رہی‘

    کراچی: بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پرعوام نےپاک فوج کی جوابی کارروائی پر خوشی کا اظہارکیا اور سوشل میڈیا پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کو جیسے ہی بھارتی دراندازی کی خبر ملی تو انہوں نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھالا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے حقائق پیش کیے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان آرمی اور پاک فضائیہ کو دشمن کے طیارے واپس بھگانے پر خراج تحسین پیش کیا اور دشمن کے دعوؤں پر بھارتیوں کا خوب مذاق بھی بنایا۔

    سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’ایک ہزار کلو وزنی سے ہمارے 10 درخت زخمی ہوگئے’۔ جبکہ دیگر صارفین نے لکھا کہ پلوامہ حملےکابھارتی ٹماٹروں سےجواب، ہمارے دس درخت زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب عوام نے پاک فوج اور عسکری قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم سوئے رہے لیکن ہماری فوج جاگتی رہی اور اُس نے دشمن کو واپس جانے پر مجبور کیا‘۔

    عوام نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگر بھارت نے دراندازی کی کوشش کی تو وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے اور دشمن کو سبق سکھا دیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر بالاکوٹ، پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

  • زلزلہ متاثرین کے فنڈز ہڑپ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے: چیف جسٹس آف پاکستان

    زلزلہ متاثرین کے فنڈز ہڑپ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے: چیف جسٹس آف پاکستان

    بالاکوٹ/مانسہرہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے فنڈز ہڑپ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیوبکریال سٹی آمد کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کیس کی خودنگرانی کررہا ہوں، متاثرین کی رقم ہڑپ کرنے والوں‌ کو قانون کی گرفت میں‌ لائیں‌ گے.

    [bs-quote quote=” زلزلہ متاثرین کے ایک ایک روپے کا حساب لوں گا، کیس کی خودنگرانی کررہا ہوں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/saqib-.jpg”][/bs-quote]

    چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر زلزلہ متاثرین نے ان کے سامنے شکایتوں کے انبارلگا دیے، چیف جسٹس نیوبکریال سٹی کی تعمیرنو نہ ہونے پربھی برہمی کا اظہار کیا.

    چیف جسٹس نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں اور ایرا حکام نےمتاثرین کی دادرسی تک نہیں کی،آپ کا درد سمجھ کریہاں آیا ہوں.

    چیف جسٹس نے کام نہ کرنے پرانتظامیہ اور ایرا حکام کی سخت سرزنش کی. انھوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کےایک ایک روپے کا حساب لوں گا، مجھے نیوبکریال سٹی اور بالاکوٹ آکر بہت دکھ ہوا، زلزلہ متاثرین کیس کی خودنگرانی کررہا ہوں.

    بعد ازاں چیف جسٹس نے مانسہرہ میں نے کنگ عبداللہ اسپتال کا دورہ کیا، چیف جسٹس نےاسپتال کی ایمرجنسی اوروارڈ کا معائنہ کیا اور ڈی ایچ اومانسہرہ اور ایم ایس اسپتال کی سخت سرزنش کی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ مانسہرہ کے مریضوں کے لئے ناکافی سہولتوں پردکھ ہوا، مانسہرہ کےعوام صحت کی بنیادی سہولتوں سےبھی محروم ہیں، عوام کوبنیادی حقوق دلا کر ہی دم لوں گا۔

    یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے زلزلہ متاثرین کیس کی سماعت کی تھی، جس کے بعد وہ زلزلہ متاثرین کے لیے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے بالا کوٹ روانہ ہوگئے تھے.


    زلزلہ متاثرین فنڈ کیس: چیف جسٹس ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیےبالاکوٹ روانہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کیپٹن (ر) صفدر کا چیف جسٹس کے دورہ بالا کوٹ کا خیر مقدم

    کیپٹن (ر) صفدر کا چیف جسٹس کے دورہ بالا کوٹ کا خیر مقدم

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے چیف جسٹس کے دورہ بالا کوٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے جانے کا علم ہوتا تو میں خود وہاں پہنچ جاتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ چیف جسٹس کو چاٹی کی لسی، ساگ اور ٹراؤٹ کھلاتا، ہم ہزارہ وال غریب مگر مہمان نواز ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کوئی چیف جسٹس ہزارہ کے دورے پر نکلے ہیں، چیف جسٹس ہماری کارکردگی دیکھ کر ہمیں بھی شاید ہیرے کہہ دیں۔

    کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ دکھ ہے چیف جسٹس ثاقب نثار بالا کوٹ گئے ہیں اور میں یہاں اسلام آباد میں ہوں، شاید چیف جسٹس کے قدم پڑنے سے ہمارے مسائل حل ہوجائیں۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار زلزلہ متاثرین کو امداد کی عدم فراہمی اور بالاکوٹ میں اسکول اور اسپتال تعمیر نہ کرنے کے حوالے سے بالاکوٹ پہنچے ہیں۔

    مزید پڑھیں: مارشل لاء کی بات کرنے والوں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے، کیپٹن صفدر

    یاد رہے کہ چند روز قبل کیپٹن (ر) صفدر کا احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیف جسٹس پہلے شیخ رشید کے بیانات کا جائزہ لیں، مارشل لاء کی بات کرنے والوں کو پہلے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، شیخ رشید ووٹ سے کئی بار نااہل ہوچکے ہیں مگر امپائر کھڑا کردیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک سیاست دانوں نے بنایا ان کو سیاست کرنے دی جائے، بظاہر حکومت کے پس پردہ بھی کچھ اور لوگ ہوتے ہیں، پی سی او کے تحت حلف لینے والوں کا احتساب بھی ہونا چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زلزلہ متاثرین فنڈ کیس: چیف جسٹس ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینےکےلیےبالاکوٹ روانہ

    زلزلہ متاثرین فنڈ کیس: چیف جسٹس ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینےکےلیےبالاکوٹ روانہ

    اسلام آباد : چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے زلزلہ متاثرین کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہمیں وزیرخزانہ آکربتائیں زلزلہ زدگان کی امداد کیسے خرچ کی گئی؟۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں زلزلہ متاثرین کے فنڈ کیس کی سماعت ہوئی۔

    سیکریٹری خزانہ اور زلزلے کے بعد بحالی کے کام کرنے والی تنظیم ایرا کے نمائندے بھی عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے سماعت کے آغاز پرسیکریٹری خزانہ سے استفسار کیا کہ کیا ساری امداد سرکاری خزانے میں ڈال دی تھی؟ بالا کوٹ شہر کا کیا بنا؟

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ اربوں روپے کی امداد پاکستانی مخیرحضرات نے دی، غیرملکی امداد ملا کر کتنے پیسے جمع ہوئے ؟ جس پر سیکریٹری خزانہ نے جواب دیا کہ بیرون ممالک سے 2.89 ارب ڈالر امداد ملی جبکہ اندرون ملک سے ملنے والی امداد کا حساب موجود نہیں ہے۔

    نمائندہ ایرا نے عدالت کو بتایا کہ ادارے نے 14ہزار7سومنصوبوں پرکام کرنا تھا، اب تک ایرا 10 ہزار5 سو89 منصوبے مکمل کرچکا ہے۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سال 2006 سے اب تک انتظامی امور پر 5 ارب 36 کروڑ روپے لگے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا پانچ ارب روپے معمولی رقم ہے؟ ایرا میں چاچے مامے بھرتی کیے گئے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں وزیرخزانہ آکربتائیں زلزلہ زدگان کی امداد کیسے خرچ کی گئی؟، اس وزیرخزانہ کو بلائیں جو پاکستان میں نہیں رہے، سابق وزیرخزانہ آکربتائیں پیسے کہاں کہاں خرچ ہوئے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نمائندہ ایرا سے سوال کیا کہ مانسہرہ جانے میں کتنا وقت لگے گا؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ مانسہرہ جاتے میں 4 گھنٹے سے زائد لگتے ہیں۔

    انہوں نے پوچھا کہ ہیلی کاپٹر کا بندوبست کرسکتے ہیں؟ جس پر ایرا کے نمائندے نے جواب دیا کہ حکومت کوکہتے ہیں تو ہیلی کاپٹرمل جاتا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی بالا کوٹ جا رہے ہیں، اپنے خرچے پرجائیں گے، جس جس نے جانا ہے قافلے کے ساتھ آجائے، ہم ڈھاپے وغیرہ سے کھانا کھا لیں گے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بالاکوٹ روانہ ہوگئے جہاں وہ زلزلہ متاثرین کے لیے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔