Tag: balanced diet

  • متوازن غذا کے بعد بھی وزن میں کمی کیوں نہیں ہوتی؟ وجہ سامنے آگئی

    متوازن غذا کے بعد بھی وزن میں کمی کیوں نہیں ہوتی؟ وجہ سامنے آگئی

    اکثر لوگ لاکھ کوشش کے باجود اپنے وزن میں کمی کرنے میں ناکام رہتے ہیں، حالانکہ وہ متوازن غذا کا استعمال بھی باقاعدگی سے کرتے ہیں۔

    اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ تمام تراحتیاط کے باوجود بہت سی ایسی غلطیاں کرجاتے ہیں جس سے ان کا وزن کم نہیں ہوپاتا۔

    این ڈی ٹی وی میں شائع ایک مضمون میں ان غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر قابو پاکر ہم اپنے وزن کو کافی حد تک کنٹرول کرسکتے ہیں جن کا ذکر مندرجہ ذیل سطور میں کیا جارہا ہے۔

    خوراک کی زیادتی

    اگر آپ وزن میں کمی کرنے کے لیے ڈائٹنگ کر رہے ہیں اور پھر بھی وزن کم نہیں ہو رہا تو امکان ہے کہ آپ مناسب سے زیادہ خوراک کھا رہے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کیلوریز کی تعداد کم سے کم کریں۔

    یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ کیلوریز کم کرنے کے لیے آپ کو بھوکا نہیں رہنا ہوگا لیکن اُس وقت کھانا کھائیں جب آپ کو بھوک لگے۔

    باقاعدہ ورزش

    روزانہ ورزش کرنے سے میٹابولزم اور دل کی صحت بہتر رہتی ہے، تاہم اس کے لیے اپنی صحت کے مطابق ورزش کرنا ہوگی۔ ورزش کے انتخاب کے لیے ماہرین سے مشورہ لینا ضروری ہے۔

    غذا کا استعمال

    خوراک کے معیار کے ساتھ ساتھ اس کی مقدار بھی اہم ہے۔ پھل، سبزیاں، اناج، دودھ، انڈے، گوشت اور مغزیات سے بھرپور غذا صحت پر مثبت اثر کرتی ہے۔ اس سے جسم کی نشوونما ہوتی ہے اور انسان خود کو تندرست اور توانا محسوس کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ میں پیکٹ میں دستیاب خوراک اصل ترو تازہ خوراک کی طرح صحت مند نہیں ہوتی۔

    پروٹین کا تناسب

    وزن کم کرنے کے لیے پروٹین ایک اہم خوراک ہے۔ دن کا آغاز ناشتے سے ہوتا ہے اور اگر اس میں پروٹین سے بھرپور غذا لی جائے تو سارا دن انسان کو بھوک محسوس نہیں ہوتی۔

    زیادہ خوراک بھی وزن بڑھنے کا سبب ہے

    زیادہ مقدار میں صحت مند خوراک لینے سے وزن کم نہیں ہوتا۔ اس کے لیے جب بھی وزن کم کرنا ہو تو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ہم کتنی مقدار میں کھا پی رہے ہیں اور ہم دن میں کتنی کیلوریز لے رہے ہیں۔

    مناسب آرام نہ کرنا

    وزن کم کرنے کے لیے مناسب معمولات زندگی اور آرام بھی اہم ہے۔ اگر ہماری زندگی معمول کے مطابق ہوگی تو ہماری صحت بھی بہتر ہوگی۔ زیادہ دیر تک کام کرنا اور مختلف شفٹوں کے دوران کام کی وجہ سے بھی صحت کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

  • شوگر لیول پر فوری قابو پانے کیلئے یہ کام لازمی کریں

    شوگر لیول پر فوری قابو پانے کیلئے یہ کام لازمی کریں

    شوگر یعنی ذیابیطس کے مریض اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انہیں کوئی بھی میٹھی چیز کھانے سے پہلے دس بار سوچنا پڑتا ہے کیونکہ جب ذیابیطس حملہ کرتی ہے تو بہت شدت سے کرتی ہے۔

    شوگر انسان کو اندر ہی اندر ختم کردیتی ہے جو لوگ شوگر کے مریض ہیں ان کو اپنی متوازن غذا کا بہت خیال رکھنا چاہیئے۔

    اگر آپ شوگر کے مریض ہیں اور ادویات کھا کھا کر تنگ آچکے ہیں تو پریشان نہ ہوں،

    کیا آپ کو کئی برسوں سے شوگر ہے؟ دوا کھا کھا کر پریشان ہو گئے ہیں، اس کے باوجود شوگر کم نہیں ہو رہی۔ پریشان نہ ہوں۔

    اس کے لیے لوگ ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں اور ہر قسم کی مہنگی دوائیں بھی لیتے ہیں پھر بھی شوگر لیول میں کمی کے آثار نظر نہیں آ تے۔

    آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح گھریلو کاڑھا پینے سے آپ کی شوگر دور ہو جائے گی اور زندگی کی بہت بڑی مصیبت سے چھٹکارا بھی کسی حد تک ممکن ہوجائے گا۔

    میتھی کا پانی

    رات کو سونے سے پہلے ایک چمچ میتھی کے دانے ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح خالی پیٹ اس کا استعمال شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹوٹکہ ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے فائدہ مند ہے، جریدے ‘فائیٹوتھراپی ریسرچ’ میں شائع ہونے والی 2014 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس والے لوگ جنہوں نے 10 گرام میتھی کو 8 ہفتوں تک دن میں دو بار پانی میں بھگو کر پیا، ان کے خون میں شوگر کی سطح اور ہیموگلوبن A1c کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

    دار چینی

    شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے دار چینی کا پانی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے شوگر جلد ٹھیک ہوجاتی ہے۔

    اس کو بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک کپ گرم پانی میں تین یا چار چھوٹی دار چینی کی چھڑیاں ڈال کر ڈھانپ دیں۔ اسے کچھ دیر ابلنے دیں۔ اس کے بعد اسے ٹھنڈا کر کے پی لیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کھانے کے 10 منٹ بعد اس پانی کو پینے سے خون میں گلوکوز کی سطح کنٹرول میں رہے گی۔