Tag: baldiati intekhab

  • اے پی ایم ایل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،پرویز مشرف

    اے پی ایم ایل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،پرویز مشرف

    کراچی : سابق صدر پاکستان آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

    پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ملکی سالمیت کو خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے لوگ ناامید ہوکر ملک چھوڑرہے ہیں،ایسی صورتحال میں مڈٹرم الیکشن ہوسکتے ہیں اور عبوری حکومت بھی آسکتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز مشرف نے کہا کہ تین یا چار مرتبہ آزمائے ہوئے لوگ ملک میں ترقی نہیں لا سکتے۔

    کنونشن سےخطاب کرتےہوئےپرویزمشرف کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کیلئے حکومتی نظام میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگےلے جانےکیلئے متبادل سیاسی قوت کا ہونا ضروری ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایسی حکومت وقت کی ضرورت ہے جو عوام کو خوشحالی کےذریعے ملکی ترقی میں کرداراداکرے۔

    پرویز مشرف نے کہا کہ اس وقت ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے لوگ ناامید ہوکر ملک چھوڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک چھوڑ کر جاتا دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔

    پارٹی ذمہ داران کو ہدایات دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ تنظیم سازی کے بغیر پارٹی نامکمل ہے اے، پی ایم ،ایل میں جلد رکنیت سازی کا عمل شروع کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔

  • بلدیاتی انتخابات:بلوچستان تمام صوبوں میں بازی لے گیا

    بلدیاتی انتخابات:بلوچستان تمام صوبوں میں بازی لے گیا

    کوئٹہ :بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے لئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ، ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب ٹاس کے ذریعے عمل میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے چھوٹا صوبہ بلوچستان بازی لے گیا، بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے کونسلرز نے حلف اٹھا لیا ہے۔

    کوئٹہ کےمئیر اور ڈپٹی مئیر اور دیگر اضلاع میں چئیرمین اور وائس چئیرمین کے انتخاب کا عمل جاری ہے، جبکہ متعدد اضلاع میں چئیرمین اور وائس چئیرمین کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آچکا ہے۔

    دلچسپ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے امیدواروں کو برابر ووٹ ملنے پر فیصلہ ٹاس کے ذریعے کیا گیا۔

    فیصلے کے مطابق آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے نعیم بازئی کو چئیرمین اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عصمت اللہ بازئی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

    ڈیرہ بگٹی ، ہرنائی، پنجگور، جھل مگسی اور حب میں چئیرمین اور وائس چئیرمین کو بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ژوب ، موسی خیل ، جعفر آباداور ڈیرہ مراد جمالی میں بھی چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب عمل آ چکا ہے۔

  • خيبرپختونخواميں بلدياتی اليکشن آئندہ سال مارچ میں ہونگے

    خيبرپختونخواميں بلدياتی اليکشن آئندہ سال مارچ میں ہونگے

    اسلام آباد: سيکرٹری اليکشن کميشن اشيتاق احمد خان نے کہاہے کہ صوبہ خيبرپختونخواميں بلدياتی اليکشن کا انعقاد رواں سال ممکن نہيں بلکہ اليکشن2015مارچ کے آخر ميں ہونگے۔

    اليکشن کميشن کے اجلاس کے بعد سيکرٹری اليکشن کميشن اشتياق احمد نے ميڈيا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سپريم کورٹ کے فيصلے کی روشنی ميں صوبہ خيبر پختو نخوا ميں بلدياتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے جائزہ ليا گيا۔

    ان کا کہناتھا کہ پرنٹنگ کارپوريشن نے بيلٹ پيپرز کے کاغذ کی خريداری ميں تين مہینے لگ سکتے ہيں، انہوں نے کہا کہ سابقہ حلقہ بنديوں پر بلدياتی انتخابات ہونگے اور تحصيل غازی ميں بائيوميٹرک سسٹم کے تحت انتخاب ہونگے۔

    جبکہ صوبے کے ديگر علاقوں ميں بيلٹ پيپرز کے تحت ہونگے، انہوں نے کہا کہ صوبہ خيبر پختونخوا ميں بلدياتی انتخاب 2015مارچ کے آخر ميں ہونگے۔

  • صدر نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دو آرڈیننس جاری کر دیئے

    صدر نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دو آرڈیننس جاری کر دیئے

    اسلام آباد:بلدیاتی انتخابات کیلئے صدرمملکت ممنون حسین نے دو صدارتی آرڈیننس جاری کردیئے،حلقہ بندیوں اورانتخابی فہرستوں کی تیاری کا اختیارالیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیاہے۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں بلدیاتی ا نتخابات کے حوالے سے دو ترمیمی آرڈیننس جاری کردیے،صدارتی آرڈیننس دو ہزار چودہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے کے اختیارات حاصل ہوگئے ہیں،الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرے،اس کے علاو ہ حلقہ بندیوں سے متعلق تنازعات کے حل کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کو مل گیا ہے۔

    ترمیمی آرڈیننس دو ہزار چودہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹر لسٹوں کی تیاری کا کام بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔