Tag: baldiati intkhabat

  • متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

    متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات 2015 کے سلسلے میں صوبے بھر سے امیدواروں کی درخواستیں طلب کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں حق پرست پینل سے حصہ لینے کے اہل اور خواہش مند خواتین و حضرات اپنے علاقے کے حق پرست اراکین اسمبلی کے رابطہ آفس یا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد نمبر8میں دوپہر 3بجے سے رات 8بجے کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں ۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حق پرست پینل سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند خواتین و حضرات کیلئے عوام کی بے لوث خدمت کا جذبہ رکھنا اور میرٹ پر پورا اترنا لازمی ہے ۔

    اعلامیہ کے مطابق خواہش مند حق پرست امیدواروں کی سہولت کیلئے بلدیاتی انتخابات کا کوائف نامہ ایم کیوایم کی ویب سائٹ www.mqm.orgپر اپ لوڈ کردیا گیا ہے جہاں سے امیدواران کوائف نامہ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرست پینل سے حصہ لینے کے اہل اور خواہش مند خواتین و حضرات اپنی تعلیمی اسناد کی فوٹو کاپیاں اور بجلی ، گیس کا ادا شدہ آخری بل اپنے ساتھ ضرور لائیں ۔

  • پاکستان کو متحد اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہوں، الطاف حسین

    پاکستان کو متحد اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہوں، الطاف حسین

    لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے کہاہے کہ وہ متحد اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتےہیں، ایم کیوایم پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیادہیں ۔

    لاہور، راولپنڈی اورملتان میں ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران وکارکنان سے فون پر گفتگو میں الطاف حسین نے کہاکہ ماضی میں جب ایم کیوایم کاپیغام پھیلنے لگاتوا سکے خلاف آپریشن کیاگیااورصوصاًپنجاب کے عوام کوایم کیوایم سے بدظن کرنے کیلئے جناح پوراورطرح طرح کےالزامات لگائے گئے۔ لیکن وقت نے ثابت کیاکہ تمام الزامات سراسرغلط تھے۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی کے بعد ایک بار پھرایم کیوایم پر ملک دشمنی اورغداری کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

     ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران وکارکنان نے الطاف حسین سے فرداًفرداًگفتگو میں یقین دلایاکہ حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں، وہ تحریک کوکسی بھی قیمت پرنہیں چھوڑیں گے۔

  • ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی، الطاف حسین

    ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی، الطاف حسین

    لندن  : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اعلان کیا ہے کہ ایم کیوایم آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی اور صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں اپنے امیدوار نامزد کرے گی ۔

    یہ اعلان انہوں نے ہفتہ کے روزبیک وقت ایم کیوایم لاہور، راولپنڈی اورملتان کے دفاتر میں ذمہ داران سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر ایم کیوایم پنجاب کے صدر سینیٹرمیاں عتیق بھی موجود تھے۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم آنے والے بلدیاتی انتخابات میں نہ صرف پنجاب سمیت پورے ملک میں اپنے امیدوارنامزدکرے گی بلکہ حق پرست امیدوار اللہ تعالیٰ کی تائیداور مظلوم عوام کی حمایت سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کریں گے ۔

    الطاف حسین نے اس موقع پر تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب میں عوامی رابطہ تیز کردیں اور صوبہ کے چپہ چپہ میں ایم کیوایم کا پیغام حق پرستی پہنچادیں۔