Tag: baldiyati intkhabat

  • ایم کیوایم کے260افراد پاک سرزمین پارٹی میں شامل

    ایم کیوایم کے260افراد پاک سرزمین پارٹی میں شامل

    کراچی: پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ قائد ایم کیوایم نے عوام کا مینڈیٹ گروی رکھ دیا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے قائدپارٹی رہنماؤں کو عزت نہیں دیتےایم کیوایم کے 260افراد پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائدپارٹی رہنماؤں کو عزت نہیں دیتے،ایک پرچون کی دکان کامالک بھی دکان کے لیےلیڈر بناتا ہے، ہمیں اگلی لیڈرشپ کے لیے کسی کونامزد کرنا ہوگا، جس کے اندرلیڈر شپ کی خاصیت تھی اسے اپنے ہاتھوں سے ماردیا گیا، ایم کیوایم قائد کے آگے کوئی ہماری تعریف کردیتا تھا تو ہماری جان نکل جاتی تھی، ان کو اپنی سانس تک ایم کیوایم چاہیے،اس کے بعد ان کوپارٹی کی ضرورت نہیں۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ ہم لوگوں کوصحیح راستہ دکھانے آئے ہیں ہم نے کسی کو اپنے پاس چھپا کر نہیں رکھا ہوا ہم 500،400لوگوں کی پارٹی بنانے نہیں آئے، پنجاب ،سندھ ،برطانیہ ،امریکا ،کینیڈا میں پاک سر زمین پارٹی کے آفس ہیں، واشنگٹن،نیویارک،آسٹریلیاسمیت دیگرممالک میں ہماری پارٹی فعال ہے۔

    سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد نے ہمارے بارے میں غلط اندازہ لگایا، وہ سمجھتےتھےکہ ہم لاشیں گرانےاورتشدد کی بات کریں گے ، ایم کیوایم کےقائدایسی بات کرتےہیں جس سےقوم کانقصان ہو، معاشرےمیں لوگوں کوماراجائےگاتوامن قائم نہیں ہوگا، ایم کیو ایم کے قائد کارکنوں کو دہشتگردی کی طرف دھکیل رہے ہیں، انہیں صرف لاشیں چاہیں، لوگوں کومارنےکی باتیں کرنےوالےپاکستان کے مخالف ہیں۔

    ایم کیو ایم کے اہم رہنما فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں فاروق بھائی کو ایم کیوایم کا قائد کہہ کرہی مخاطب کروں گا، فاروق بھائی وہی کہتے ہیں جو لکھا ہوا آتا ہے، ہم ایم کیو ایم کے قید اور لاپتا کارکنوں کی لسٹ لے کر گھوم رہے ہیں، لاپتا کارکنوں کو ایک اور موقع دیں وہ غلط کام نہیں کرناچاہتے۔

    انہوں نے کہا کہ کاش ایم کیوایم کے رہنما دیکھ سکیں کارکن جیلوں میں کیسی حالت میں ہیں، ہم نے لوگوں کوبچانے کی بات کی،انھیں سمجھ نہیں آرہا کیا کریں، اگرمیں لوگوں کوملانے کی بات کرتاہوں تولوگوں کوشکرگزارہوناچاہیے۔

    اس موقع پر انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی وکٹ نہیں گراناچاہتے،ایم کیوایم کے260افرادپاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے، ان تمام افرادمیں نائن زیرو اورسیکٹروں کے عہدیداربھی شامل ہیں، 260افراد پہلی قسط ہے،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

  • ملک میں بد دلی سے بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، مصطفیٰ کمال

    ملک میں بد دلی سے بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جمہوری دور میں غیرجمہوری رویہ اپنایا جارہا ہے۔ ملک میں بد دلی سے بلدیاتی انتخابات کرائے گئے ہیں۔۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چند لوگ کروڑوں لوگوں کی قسمت کافیصلہ کررہے ہیں۔

    بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے میں تاخیرکی جارہی ہے، سندھ کا 8 کھرب روپے کا بجٹ چند وزرا خرچ کریں گے۔ صوبائی حکومت کا کام پیسوں کی نگرانی کرنا ہے یہاں پیسہ خرچ ہورہا ہے مگر منصوبوں پر نہیں لگ رہا۔

    انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے پہلے لوگوں کے جو حالات تھے آج اس سے بھی بدتر ہوگئے ہیں کیونکہ اب لوگ وفاق سے کوئی مطالبہ نہیں کرسکتے اس لیے تمام صوبے صوبائی فنانس کمیشن بنائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن میں اپنی رجسٹریشن کروالی ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جمہوری دور میں غیر جمہوری رویہ اپنا یا جارہا ہے،جس سے تاثر ابھررہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات بد دلی سے کرائے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دارالخلافہ کا کیا حال ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، سیکڑوں میل دور بیٹھ کرلوگوں کی قسمت کے فیصلے کیے جارہے ہیں۔

     

  • سندھ میں بلدیاتی الیکشن: پیپلزپارٹی سرفہرست، ایم کیو ایم دوسرے نمبرپر

    سندھ میں بلدیاتی الیکشن: پیپلزپارٹی سرفہرست، ایم کیو ایم دوسرے نمبرپر

    کراچی : سندھ کی1735میں سے 1647یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی8235مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ مکمل ہوگیا،پیپلزپارٹی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ،جبکہ ایم کیو ایم دوسرے نمبر رہی ۔

    مجموعی طور پر9882منتخب نمائندوں حق رائے دہی استعمال کیا اور10ہزار سے زائدامیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا،نصف کے قریب نشستوں پرامیدوار پہلے ہی بلامقابلہ ہوچکے تھے جن کی حتمی فہرست جاری کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں آج خواتین، نوجوان،کسان اور اقلیتوں کی مخصوص نشست کے لیے پندرہ ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان انتخابی معرکہ ہوا۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سندھ میں یونین کمیٹیوں اور یونین کمیٹیوں کی تعداد1735ہے ،جن میں یونین کونسلیں 1175اور 560یونین کمیٹیاں ہیں ۔ان میں سے88یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں پولنگ24مئی کو ہوگی اور1647یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں خواتین کی2 ،نوجوان، کسان مزدوراور اقلیت کی ایک ایک مخصوص نشست کے لئے بدھ کوپولنگ ہوئی ۔

    9882منتخب نمائندوں نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا یا امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مجموعی طور 10ہزار سے زائد امیدوار میدان میں تاہم40ہزارسے زائد نشستوں پرامیدوار بلامقابلہ قرارہونے کی وجہ سے تقریباً 4ہزار سے زائد نشستوں کے لئے 6ہزار سے زائد امیدواروں کے مقابلہ ہوا ۔

    جن نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی ان میں 3294خواتین ، 1647نوجوانوں کی نشستیں ،1647کسان مزدورکی نشستیں اور1647نشستیں اقلیت کی ہیں ۔

    اطلاعات کے مطابق 5ہزار سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے پیپلزپارٹی سب سے آگے رہی ، جبکہ ایک ہزار سے زائد نشستوں کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ دوسرے نمبر اور مسلم لیگ (ف) تیسرے نمبر رہی ، جبکہ دیگر جماعتیں اور آزاد امیدوار 1500سے زائد نشستیں حاصل کر سکی ہیں۔

    واضح رہے 88 یونین کمیٹیوں پر ابھی الیکشن ہو نا باقی ہیں جو کہ 24 مئی کو منعقد ہوں گے۔

     

  • بلدیاتی اداروں کے اختیارات: پی ٹی آئی نے بھی اختیارات دو کانعرہ لگادیا

    بلدیاتی اداروں کے اختیارات: پی ٹی آئی نے بھی اختیارات دو کانعرہ لگادیا

    کراچی : سندھ میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات کیلئے ایم کیوایم اور تحریک انصاف ایک پیچ پر آگئے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے بعد اختیارات کا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

    پی پی اورایم کیوایم میں ٹھن گئی،پی ٹی آئی نے بھی اختیارات دو کانعرہ لگادیا، ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ بلدیاتی امیدواروں کو اختیارات نہ ملے تو عوام سڑکوں پر ہوں گے.

    جبکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے احتجاجی بیانات سمجھ سے باہر ہیں، مئیر اور چئیرمین کودوہزار تیرہ کے مطابق اختیارات ملیں گے۔

    سندھ اسمبلی میں حق پرست قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں اور مئیر کو 2013ء کے بلدیاتی نظام کے مطابق اختیارات دینے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کو ایم کیوا یم کی جانب سے اختیارات کے مطالبے کی بات سمجھ نہیں آ سکتی .

    موجود ہ سندھ حکومت نے2013ء کا بلدیاتی نظام بے اختیار کرکے منظور کیا ہے جس میں مئیر کو اپنے شہر کی ترقی کیلئے کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے مطالبے پر مئیر کو 2013ء کے نظام کے تحت اختیارات دینے سے متعلق پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا بیان کسی مذاق سے کم نہیں ہے۔

    بلدیاتی اختیارات کے معاملے پر تحریک انصاف بھی ایم کیو ایم کے حامی ہے، پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ میئر کسی کا بھی ہو اختیار ملنے چاہئیں۔

    یاد رہے کہ سندھ میں نئے قوانین کے تحت سارے اختیارات وزیر بلدیات کے پاس ہیں۔ اس صورت میں بلدیاتی نمائندوں کیلئے ووٹرز کی امیدوں پر پورا اترنا مشکل ہے۔

  • پنجاب حکومت کابلدیاتی انتخابات کروانے سے معذوری کااظہار

    پنجاب حکومت کابلدیاتی انتخابات کروانے سے معذوری کااظہار

    لاہور : صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں نہیں ہو سکیں گے، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کروانے سے معذوری کا اظہار کردیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے انتخابات میں توسیع کے لئے الیکشن کمیشن کو خط تحریرکردیا، پنجاب حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث ستمبر میں انتخابات کے انتظامات کرنا نا ممکن ہو گا۔

    کیونکہ سیلاب سے متا ثرہ لوگ بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    حکومت پنجاب نے خط میں مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ستمبر میں انتخابات کروانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا ئے۔

  • دھاندلی کا ماسٹرمائنڈ کے پی کے کا صوبائی وزیر تھا، سراج الحق

    دھاندلی کا ماسٹرمائنڈ کے پی کے کا صوبائی وزیر تھا، سراج الحق

    پشاور : جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق نےالزام لگایا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کاماسٹرمائنڈ خیبرپختونخوا کاایک وزیرتھا۔

    پشاور میں صحافیوں سے چیت بات کرتے ہوئےسراج الحق نے کہا کہ جن حلقوں میں انتخابی دھاندلی کے ٹھو س شکایت موجود ہیں،

    الیکشن کمیشن اس کا از الہ کر ے ،انہوں نےکہا کہ بعض حلقوں میں دھاندلی کی شکایت پر پورا الیکشن کالعدم نہیں کرناچاہئیے۔

    جماعت اسلامی کےامیرنےالزام لگایا کہ پشاور میں دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر ضیا اللہ اور ڈی آر او ریا ض محسود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےوزیرضیااللہ نےپشاورمیں دھاندلی کی پلاننگ کی۔

  • سندھ میں بیس ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائینگے، نثارکھوڑو

    سندھ میں بیس ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائینگے، نثارکھوڑو

    حیدرآباد : سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، کوشش کریں گے کہ خیبرپختونخواہ کی مثال سندھ میں نہ دہرائی جائے۔

    حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی قانون ایسا بنایا ہے کہ کسی بھی جماعت نے اسے عدالت میں چیلنج نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پہلی مرتبہ جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران خیبرپختونخواہ جیسے حالات رونما نہ ہوں۔

    انقلاب کی بات کرنے والوں کے صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں 8 سے 10 اموات ہوئیں اور تبدیلی کی بات کرنے والوں نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا۔

    نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے تیار ہیں تو پھر یہ مطالبہ بھی آسکتا ہے کہ ان کی صوبائی حکومت پر کسی کو اعتبار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے وزیر اعلیٰ نے اعتراف کیا ہے کہ جس کا جہاں زور چلا اُس نے دھاندلی کی، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پہلے دو مراحل میں انتخابات ہوتے تھے جس کے خلاف پیپلزپارٹی نے تحریک چلائی، جب ملک میں عام انتخابات ایک دن ہوسکتے ہیں تو ایک صوبے میں بلدیاتی الیکشن ایک دن میں کیوں نہیں ہوسکتے۔

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات مختلف مراحل میں کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں 98 کے بعد مردم شماری نہیں پتہ ہی نہیں ہے کہ شہروں‘ دیہاتوں‘ صوبوں اور ملک میں کتنی آبادی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مطالبہ تھا کہ بلاول بھٹو پاکستان آکر یہاں کی سیاست میں حصہ لیں، انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ فی الحال اپنے عہدے پر موجود ہیں، گورنر کا استعفیٰ ان کا ذاتی اور وفاق کا معاملہ ہے۔

  • پرویزمشرف کا دورِاقتدار بہترین تھا، الطاف حسین

    پرویزمشرف کا دورِاقتدار بہترین تھا، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کادوربہترین تھا،سابق صدرکو سازش کے ذریعے اقتدارسے ہٹایاگیا۔فوج کوحکومت میں شریک کیا جائے۔یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کےمرکزنائن زیروپردعوت حلیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں فوجی حکومتوں کےدور میں عوام کی کونسلر تک رسائی ممکن بنی۔ جمہوری ادوار میں بلدیاتی انتخاب تک نہیں ہوئے۔آئین میں ترمیم کرکےفوج کوشامل اقتدارکیا جائے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایم یو ایم کے قائد نے کہا کہ انھیں سازش کےذریعےاقتدارسےہٹایاگیا۔ حیدر آباد میں یونیورسٹی کے حوالے سےالطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیرتعلیم کاکام تعلیم کافروغ ہے،رکاوٹیں کھڑی کرنانہیں۔

    تعلیم میں رکاوٹیں پیدا کرنے والا شخص وزیرتعلیم ہوتوملک کاکیا بنے گا، ایم کیو ایم کے قائد نے اقتدار میں آکر یکساں نظام تعلیم رائج کرنے اور اسکولوں کو اصطبل بنانے والوں کونشان عبرت بنانے کا اعلان کیا۔

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری

    پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے رنگوں کے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دیدی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کےلئے کے پی کے حکومت کی تیاریاں جاری ہیں ۔

    الیکشن کمیشن نےبھی نئے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دے دی،انتخابی عمل کو شفاف اورآسان بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئےآٹھ مختلف رنگوں کے کا غذات نامزدگی استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    ذرائع کےمطابق جنرل کونسلر کےلئےسفیدبیلٹ پیپر استعمال ہو گا، جبکہ خواتین کیلئےگلابی رنگ کے بیلٹ پیپر استعمال کئے جائیں گے،لیبر کونسلرکےلئےسبز رنگ اوراقلیتی کو نسل کے لئے بھورےرنگ کے بیلٹ پیپر فراہم کئے جائیں گے۔

    ڈسٹرکٹ کو نسل کی نشستوں کے لئےنارنجی رنگ کے بیلٹ پیپراورضلع تحصیل اور ٹاون کو نسلز کیلئے نیلےرنگ کے بیلٹ پیپرزچھاپنےکافیصلہ کیاگیاہے۔