Tag: baldness

  • بالوں کو گرنے سے روکنا بہت آسان، صرف ایک ہفتے میں

    بالوں کو گرنے سے روکنا بہت آسان، صرف ایک ہفتے میں

    ہر سال موسم سرما کے آغاز سے ہی عام لوگوں کی طرح شوبز سے منسلک افراد بھی بال گرنے کے مسئلے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

    موسم سرما جہاں اپنے ساتھ نزلہ زکام جیسی بیماریاں لاتا ہے وہیں سردیوں میں سر کے بالوں کا گرنا بھی ایک اہم مسئلہ تصور کیا جاتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف حکیم شاہ نذیر نے دیکھنے والوں کو بالوں کی حفاظت پر دھیان دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ نہانے یا سر میں تیل لگانے کے بعد کنگھی کرنے سے اکثر بال ہمارے ہاتھوں میں آجاتے ہیں، جسے دیکھ کر یقیناً ہر انسان افسردہ اور تشویش میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

    بالوں کا گرنا ’ایلوپیشا‘ نامی بیماری کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ کھوپڑی پر یا جسم کے کسی اور حصے میں ہوسکتا ہے، بالوں کا گرنا مردوں اور عورتوں دونوں میں عام ہے اور یہ ایک قابل علاج مسئلہ ہے، کئی وجوہات بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

    اس موقع پر حکیم شاہ نذیر نے گرنے والے بالوں کی نشونما کیلیے ایک نسخہ بیان کیا جس کا بنانا بھی آسان اور اس کے استعمال کا طریقہ بھی بہت آسان اور سادہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پنساری کی دکان سے آدھا پاؤ 12 بیجوں کا تیل جسے روغن بارہ تخم بھی کہتے ہیں، وہ لینا ہے۔ اس کے ساتھ تِل کا تیل بھی آدھا پاؤ، اور مہندی کے بیجوں کا تیل 30 گرام کے علاوہ لیں۔

    اسکے علاوہ ایک لکڑی کا نام پکھان بید ہے اس کا تیل بھی 30گرام اور ساتھ ہی روغن زلف دراز بھی 30 گرام لیں۔ بال چھڑ کے ایک بیج کا ٹکڑا بھی لیں۔

    اس کے علاوہ اشنا بوٹی یا پتھر کا پھول یاک چمچ لیں اور اب ان تمام اشیاء کو مکس کرکے رکھ لیں۔ یہ تیل ہفتے میں 3 مرتبہ لگائیں اور بعد میں کسی اچھے صابن یا شیمپو سے بال دھولیں۔

  • گنج پن کا خاتمہ اب اور بھی آسان، حیران کن تحقیق

    گنج پن کا خاتمہ اب اور بھی آسان، حیران کن تحقیق

    سائنسدانوں نے گنج پن کا نیا علاج دریافت کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ قدرتی نئے علاج سے مردانہ گنج پن کو ختم کرنا اب ممکن ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی جسم میں قدرتی طور پر موجود شوگر، گنج پن کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

    تحقیق کے مطابق یہ شوگر بالوں کے گرنے کے مسئلے کا مؤثر علاج فراہم کرنے والی ادویات کے ہم پلہ سمجھی جا رہی ہے۔

    یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے سائنس دانوں نے پاکستانی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کی گئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ "2-ڈی آکسی-ڈی-رائبوز” (2dDR) نامی قدرتی شوگر کی معمولی مقدار کے استعمال سے چوہوں میں بال دوبارہ اگنے لگے ہیں۔

    محققین کے مطابق، یہ شوگر انسانی اور جانوری جسم میں مختلف حیاتیاتی افعال میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پچھلے آٹھ سالوں سے سائنس دان یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ یہ شوگر کس طرح نئے خون کی شریانیں بنا کر زخموں کی بھرپائی میں مدد کرتی ہے۔

    تحقیقی ٹیم نے پایا کہ زخموں پر شوگر لگانے سے بالوں کی نمو میں نمایاں تیزی آئی، جبکہ جہاں یہ شوگر استعمال نہیں کی گئی تھی، وہاں بالوں کی افزائش سست رہی۔

  • گنج پن ختم کرنے کیلئے بہترین گھریلو نسخہ

    گنج پن ختم کرنے کیلئے بہترین گھریلو نسخہ

    بال ہماری شخصیت کا اہم عنصر ہیں اور گنج پن کا براہ راست اثر ہماری خود اعتمادی پر پڑتا ہے جو احساس کمتری اور ڈپریشن کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔

    ویسے بالوں کا جھڑنا کوئی جان لیوا مرض تو نہیں ہے لیکن پھر بھی پریشانی والی بات ضرور ہے جس کے تدارک کیلئے لوگ طرح طرح کے جتن بھی کرتے ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر عیسیٰ نے گنج پن کے شکار افراد کیلئے ایک نسخہ تجویز کیا ان کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے سر پر بال اُگنا شروع ہوجائیں گے۔

    اس گھریلو نسخے کو تیار کرنے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے اس کے اجزاء بتائے جس میں 100گرام دیسی انڈے کا تیل، 50 گرام کیسٹر آئل اور 25 گرام کالے چنے کا پاؤڈر شامل ہیں۔

    گنج پن

    ڈاکٹر عیسیٰ نے بتایا کہ ان تمام اجزاء کو دس منٹ تک پکائیں جب وہ تھوڑا سا گاڑھا ہوجائے تو اسے چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد ایک جار میں رکھ لیں۔

    علاج

    جن افراد کو گنج پن کی شکایت ہے وہ ایک چمچ یہ تیل لے کر نیم گرم کرکے سر کے اس حصے پر لگائیں جہاں سے بال بالکل غائب ہوچکے ہیں، اس کے بعد انگلیوں کی مدد سے دس منٹ تک مساج کریں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • گنج پن کا علاج دریافت

    گنج پن کا علاج دریافت

    ٹوکیو: جاپان کے سائنس دانوں نے گنج پن کا علاج دریافت کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپانی محققین نے گنج پن کے علاج میں اہم ترین پیش رفت کی ہے، انھوں نے لیبارٹری میں بالوں کے مکمل غدود اگانے میں کامیابی حاصل کر لی۔

    اس سلسلے میں امریکی سائنسی جریدے ’سائنس ایڈوانسز‘ میں ایک مقالہ شایع کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یوکو ہاما نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہوں کے ایمبریونک (embryonic) جلدی خلیات کو ایک خصوصی جیل میں شامل کر کے بالوں کے غدود کو اگایا۔

    اس تجربے کے تحت بالغ بالوں کے فولیکلز (follicles) کو پہلی بار لیبارٹری میں اگایا گیا ہے، اسے ایک ایسا قدم کہا گیا ہے جس سے ایک دن گنج پن کا مکمل علاج ممکن ہو سکے گا۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ غدود بالوں کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور ان کے بغیر گنج پن کا سامنا ہوتا ہے۔

    محققین نے کہا خصوصی جیل سے لیبارٹری میں بالوں کے غدود کو بالکل اسی طرح اگانے میں کامیابی ملی جیسے جسم کے اندر یہ غدود اگتے ہیں۔ لیبارٹری میں 23 دن کے دوران ان غدود کی لمبائی 3 ملی میٹر تک بڑھ گئی تھی۔

    کوئین میری یونیورسٹی آف لندن کے محقق کیربن ہودیوالا ڈلکے، جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھے، نے اس تحقیق کی پیچیدگی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی طور پر بالوں کے فولیکلز کو اگانا تاریخی طور پر بہت مشکل رہا ہے۔ انھوں نے کہا مختلف قسم کے خلیات کو مختلف قسم کے غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے، اور جب وہ جسم سے باہر ہوتے ہیں، تو پھر ان کی ضروریات ہی بالکل مختلف ہوتی ہیں۔

    ابھی یہ تجربہ لیبارٹری کے کنٹرولڈ ماحول میں کیا گیا ہے، محققین اس کے بعد کھلی فضا میں انسانی خلیات پر اس کی آزمائش کریں گے، اگر سائنس دان کامیاب ہوتے ہیں تو بالوں سے محرومی کا باعث بننے والے امراض بشمول الوپ پیسیا کا نیا طریقہ علاج تیار کرنا ممکن ہو جائے گا۔

    محققین نے توقع ظاہر کی کہ ان کے کام سے یہ سمجھنے میں بھی مدد ملے گی کہ کیوں کچھ افراد گنج پن کے شکار ہو جاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم اب انسانی خلیات کو استعمال کریں گے جس کے بعد ادویات کی تیاری پر کام کیا جائے گا۔

  • گنج پن کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

    گنج پن کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

    ایک عمومی خیال ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بال کم ہونے لگتے ہیں اور بالآخر ختم ہوجاتے ہیں جس کے بعد گنج پن کا سامنا ہوتا ہے تاہم ماہرین نے اس حوالے سے ایک حیرن کن تحقیق کی ہے۔

    طبی ماہرین کا خیال تھا کہ ٹشوز اور اعضا بشمول بالوں کو معمول پر رکھنے والے اسٹیم سیلز عمر بڑھنے کے ساتھ بتدریج مرنے لگتے ہیں، جسے بڑھاپے کی جانب سفر کا ایک ناگزیر عمل بھی قرار دیا جاتا ہے۔

    مگر نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق میں ایک حیران کن دریافت سامنے آئی جس کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کو برقرار رکھنے والے اسٹیم سیلز اس اسٹرکچر سے فرار ہوجاتے ہیں جہاں وہ مقیم ہوتے ہیں۔

    اس تحقیق میں ایسے 2 جینز کو شناخت کیا گیا جو عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں پر اثرات مرتب کرتے ہیں جس سے اسٹیم سیلز کو اپنی جگہ سے منتقل ہونے کی روک تھام سے بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد مل سکے گی۔

    اسٹیم سیلز چوہوں اور انسانوں میں بالوں کی نشوونما میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔

    محققین کا خیال تھا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ اسٹیم سیلز کے مرنے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں بال پہلے سفید اور پھر بتدریج گنج پن کا سامنا ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے انسانی بالوں کے غدود کو چوہوں کے کانوں میں نصب کیا اور پھر اس کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    اس جانچ پڑتال میں یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ جب چوہے کے بال سفید اور گرنے لگے تو اسٹیم سیلز اپنی مخصوص جگہوں سے فرار ہونے لگے۔

    ان خلیات نے اپنی ساخت تبدیل کرکے ان غدود سے فرار کو ممکن بنایا اور باہر نکل کر اپنی معمول کی ساخت پر آئے اور کہیں اور چلے گئے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے خود یہ مشاہدہ نہیں کیا ہوتا تو کبھی بھی اس پر یقین نہیں کرتے، اس عمل نے تو ہمارے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا تھا۔ یہ اسٹیم اپنی جگہ سے نکلنے کے بعد سیلز مدافعتی نظام میں کہیں گم ہوجاتے ہیں۔

    اس دریافت کے بعد ماہرین نے یہ شناخت کیا کہ کونسے جینز اس عمل کو کنٹرول کرتے ہیں اور انہوں نے 2 جینز کو دریافت کیا جو بالوں کے غدود کے معمر خلیات میں کم متحرک ہوجاتے ہیں۔

    اسٹیم سیلز کو اپنی جگہ مقید رکھنے کے لیے ان کا کردار گھٹنے لگتا ہے۔

  • گنج پن سے چھٹکارا اور بالوں کی صحت کیلئے بہترین نسخہ

    گنج پن سے چھٹکارا اور بالوں کی صحت کیلئے بہترین نسخہ

    گنج پن مردوں کا ایسا مسئلہ ہے جو بہت عام اور ان کی ذہنی صحت کو پریشان کردینے والا ہوتا ہے، اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے مرد حضرات بہت جتن بھی کرتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق مایوسی، ڈپریشن، بلڈپریشر بالوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں مگر اب ماہر صحت نے اس کا آسان علاج بتایا ہے ، جس کے بعد آپ کو کسی دوسرے علاج یا مشوروں کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    خواتین کی نسبت مردوں میں بالوں کے گرنے کی شرح زیادہ کیوں ہے؟ بالوں کو بچانے کا سب سے آسان علاج کیا ہے؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈٖاکٹر کاشف نے مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔

    ڈٖاکٹر کاشف نے بتایا کہ بال دھونے کیلئے کھارا پانی بالکل استعمال نہ کریں اور اگر کرنا بھی پڑے تو کھارے پانی کی بالٹی میں نہانے سے پہلے پھٹکری ڈال کر ہلا لیں، شاور کے بجائے بالٹی اور ڈونگے سے نہانا زیادہ فائدہ مند ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ نیند کی کمی بھی بالوں کے گرنے کی بڑی وجہ ہے اس کے علاوہ بالوں کی مضبوطی کیلئیے ہری سبزیاں بہت مفید ہیں، چائنیز فوڈ بھی کھانے چاہیئں ی ہبالوں کو سفید ہونے سے روکتے ہیں۔

    ڈٖاکٹر کاشف نے بالوں کی حفاظت کیلئے ایک نسخہ بتایا جس کا نام انہوں نے مدیحہ ہیئر ماسک رکھا ہے اس کے اجزاء میں شامل ہے، مسٹرڈ آئل، ایک چمچ، ایگزی ہیئر آئل ایک چمچ ڈسٹلڈ واٹر، ایک انڈا، شہد آدھا چمچ اور ایلو ویرا جیل

    ان سب چیزوں کو ملا کر نہانے سے پہلے بالوں کی جڑوں میں لگائیے اور تھوڑی دیر بعد عام سے شیمپو سے دھو لیں، مرد ہوں یا خواتین سب یہ نسخہ باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔

  • گنجے افراد کے لیے خوش خبری، ماہرین نے نیا علاج دریافت کر لیا

    گنجے افراد کے لیے خوش خبری، ماہرین نے نیا علاج دریافت کر لیا

    لندن: برطانوی ماہرین نے گنج پن کی ایک ایسی دوا دریافت کر لی، جو درحقیقت کمزور ہڈیوں کے علاج کے لیے تیار کی گئی تھی.

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے گنج پن کا ممکنہ علاج دریافت کر لیا، دل چسپ امر یہ ہے کہ مرض کا علاج ایک ایسی دوا میں‌ دریافت کیا گیا، جو کمزور ہڈیوں کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔

    محققین کے مطابق سائکلوسپورین اے میں جسم پر بالوں‌ کی افزائش بڑھانے کی خواص پائے جاتے ہیں، دوا سے اس پروٹین کا راستہ بند ہوجاتا ہے، جو انسانی جسم میں بال اگنے کے خلیوں کی راہ میں مداخلت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں گنج پن کی صرف دو ادویہ دستیاب ہیں، جن کے سائیڈ ایفیکٹس کی شکایات عام ہیں، بیش تر معاملات میں یہ زیادہ موثر ثابت نہیں ہوتیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں‌ ہیئرٹرانسپلانٹ کا رجحان بڑھتا جارہا ہے.

    تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ناتھن ہاکشا نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ دوا ان افراد کے لیے سودمند ہوسکتی ہے، جنھیں گنج پن کی بیماری ہے، البتہ اس کے لیے ابھی مزید تجربات  ضروری ہیں، تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ یہ علاج مریضوں کے لیے موثر اور محفوظ ہے۔


    گنجا دلہا نامنظور، دلہن کا عین وقت پر انکار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔