Tag: baldyati intekhab

  • کے پی کےمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں،عنایت اللہ خان

    کے پی کےمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں،عنایت اللہ خان

    لاہور: خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں گے۔

    مینار پاکستان پرجماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عنایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں، بلدیاتی انتخابات کے بعد ضلعی حکومت کو صوبائی بجٹ سے حصہ ملے گا۔

    اجتماع سےامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلرز نے کراچی کی روشنیوں کو دھندلا دیا ہے،بلیک واٹر کیا را اور موساد کو مقامی طور پر ایجنٹس میسر ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ وزیر اعظم کراچی کی طرف توجہ دیں جہاں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے دہشت گردوں کو جتوایا جاتا ہے،دہشت گردوں کی جگہ اسمبلی نہیں جیل ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں جہاد اسلحے سے نہیں کریں گے، جماعت اسلامی جہاد امریکہ اور بھارت کے خلاف کرے گی۔

  • تحریکِ انصاف بلدیاتی انتخابات کرانے کوتیار ہے،قریشی

    تحریکِ انصاف بلدیاتی انتخابات کرانے کوتیار ہے،قریشی

    ملتان: شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک ِ انصاف نے پارٹی صدر کاعہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جماعتی بنیادوں پربلدیاتی انتخاب کرانے کے لئے تیارہے۔

    پاکستان تحریک ِ انصاف کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اب جنوبی پنجاب اورسندھ میں اپنی جڑیں مضبوط کرے گی اور آئندہ الیکشن میں یہ دونوں خطے بھی فتح کر کے دکھائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس کا دل چاہے’گو عمران گو‘کا نعرہ لگائے ہمیں اس بات کی کوئی پروا نہیں ہے کیونکہ عوام حقیقت جانتی ہے۔

    بلدیاتی انتخابات کے ھوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کو بلدیاتی انتخابات کرانے پرتیارہے لیکن شرط یہ ہے کہ انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں۔