Tag: BALI

  • انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ، 3 افراد ہلاک

    انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ، 3 افراد ہلاک

    جکارتہ : انڈونیشیا کے جزیرے جاوا اور بالی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں جزیرے جاوا میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ انڈونیشیا میں آنے والے زلزلوں کی تباہ کاریوں کا بوجھ ہلکا نہ ہوا تھا کہ آج پھر انڈونیشیا کے جزیروں بالی اور جاوا میں زلزے کے نتیجے میں کئی مکانات متاثر ہوئے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ جزیرے بالی اور جاوا میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آج صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، زلزلے کا مرکز بالی تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ شدید نوعیت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل آنے والے زلزلے اور سونامی کی وجہ سے اب تک 1763 افراد ہلاک جبکہ 5000 ہزار سے زائد شہری لاپتہ ہوئے ہیں، حکام نے لاپتہ افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 347 ہوگئی


    خیال رہے کہ رواں برس اگست میں انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 347 ہوگئی ہے جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔


    مزید پڑھیں : انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ‘ 2 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اور دنیا بھر تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

    یاد رہے 8 ماہ قبل بھی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت گنجان آباد جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

  • انڈونیشیا میں آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، حکام

    انڈونیشیا میں آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، حکام

    بالی : انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں آتش فشاں سےدھواں نکلنے کاسلسلہ جاری ہے، دھوئیں کے بادلوں نے بڑے علاقے کولپیٹ میں لے لیا۔حکام نے خبردارکیا ہے کہ آتش فشاں کسی بھی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈو نیشیا کے مشہور ساحلی و سیاحتی جزیرے بالی میں آتش فشاں پھٹنے کے خوف سے اب تک سوالاکھ سے زائد افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

     

     

    یشی جزیرے بالی میں آتش فشاں پھٹنے کے خطرے کے باعث قریبی علاقے سے ایک لاکھ افراد سے زائد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔حکام نے بتایا ہے تقریباً ایک لاکھ 22 ہزار افراد کا انخلا ہوچکا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

    آتش فشاں سے دھواں اور راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، دھوئیں کے بادلوں نے بڑے علاقے کولپیٹ میں لے لیا جبکہ آتش فشاں کا لاوا اوپری سطح کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، آتش فشاں خطرناک صورتحال میں اختیار کرچکا ہے۔


    مزید پڑھیں : انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کا خدشہ


    حکام نے قریبی علاقے کے رہنے والوں کو ہنگامی بنیادوں پر مطلع کیا کہ وہ اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

    نقل مکانی کرنے والوں کو عارضی کیمپوں، اسکولوں اور عمارات میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ عارضی کیمپوں میں خوراک، پینے کے صاف پانی اور ادویات کی وافر مقدار میں فراہم کردی گئی ہے۔

    حکام نے اس پہاڑ کے 12کلو میٹر کے دائرے میں پابندیاں نافذ کر دی ہیں اور کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں اگونگ نامی پہاڑ کےآس پاس زلزلے آتے رہے ہیں اور سطح پر ایسے مادے میں اضافہ ہوتا رہا ہے جو آتش فشاں کی خطرناک شکل اختیار کر سکتا ہے۔

    انڈونیشیا کے صدر نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی، جو کو ویڈوڈو نے حکام کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح لوگوں کی حفاظت ہے۔

    اس سے قبل یہ آتش فشاں پہاڑ 1963ء میں پھٹا تھا ، جس کے نتیجے میں 1100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی ڈان چھوٹا راجن کو انڈونیشیا سے بھارت روانہ کردیا گیا

    بھارتی ڈان چھوٹا راجن کو انڈونیشیا سے بھارت روانہ کردیا گیا

    جکارتا: انڈونیشیا میں گرفتاربھارتی ڈان چھوٹا راجن کو ڈی پورٹ کرکے بھارت روانہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چھوٹا راجن کے نام سے مشہور بھارتی مجرم راجندر سداشیو نکلجے کو گزشتہ ہفتے انڈونیشیا کے شہر بالی کے ایک ریزورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    چھوٹا راجن کو گرفتاری کے بعد بھارت منتقل کیا جانا تھا تاہم آتش فشاں لاوا پھٹنے کے سبب بالی کی تمام فلائٹس دو روز کے لئے منسوخ کی گئیں تھیں۔

    چھوٹا راجن کو سخت سیکیورٹی کے حصارمیں جیل سے ملٹری ایئرپورٹ منتقل کیا گیا جہاں سے اسے بھارت روانہ کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق’چھوٹا راجنُ‘ بھارت کے تجارتی شہر ممبئی میں ایک جرائم پیشہ گروہ کا سرغنہ ہے۔

    انڈونیشن پولیس کے مطابق آسٹریلوی پولیس سے ملنے والی ایک خبر کی بناء پر راجندر سدا شیو نکلجے نامی اس مجرم کو بالی شہر کے ایک ریزورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ چھوٹا راجن سن 1995 سے انٹرپول کو مطلوب ہے اور اس پر بھارت میں 15 سے 20 افراد کے قتل کا الزام ہے۔