Tag: baligh ur rehman

  • اقلیتی برادری کو معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر پنجاب

    اقلیتی برادری کو معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کو مکمل معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔

    گورنر ہاؤس میں کرسمس سے متعلق کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر بلیغ الرحمٰن، سینیٹر کامران مائیکل، بشپ آزاد مارشل اور ماڈریٹر چرچ آف پاکستان نے شرکت کی۔

    تقریب کے دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ اقلیتیں ملکی ترقی کے لیے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اقلیتوں کومساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسیحی بھائیوں کو کرسمس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

  • سابق وفاقی وزیربلیغ الرحمٰن کی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور بیٹا جاں بحق

    سابق وفاقی وزیربلیغ الرحمٰن کی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور بیٹا جاں بحق

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : سابق وفاقی وزیرتعلیم بلیغ الرحمٰن کے اہل خانہ کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں ان کی اہلیہ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیربلیغ الرحمٰن کی فیملی گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

    حادثے میں سابق وفاقی وزیر کا بیٹا اور بیٹی بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    بلیغ الرحمٰن کی فیملی گاڑی میں بہاولپور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ گوجرہ کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔ ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دو بیٹے ، ایک بیٹی اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایک بیٹا بھی دم توڑ گیا۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے حادثے میں اہلیہ اور بیٹے کے انتقال پر بلیغ الرحمٰن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک حادثے میں سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمٰن کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے میں زخمی بچوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔

    سردارعثمان بزدار نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈویژنل کشمنر فیصل آباد کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

  • اعلیٰ تعلیم کی مد میں 40 ارب روپے کا اضافہ

    اعلیٰ تعلیم کی مد میں 40 ارب روپے کا اضافہ

    بہاولپور: وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے 40 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے تعلیم بلیغ الرحمن بہاولپورکی اسلامیہ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جہاں انہوں نے ایک بڑے توسیعی منصوبے کا اعلان بھی کیا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے توسیعی منصوبوں کے لئے پانچ کروڑ روپے منظورکئے جاچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے لئے پہلی بار اتنا بڑا بجٹ اکھٹے مختص کیا گیا ہے جس سے یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف مینیجمنٹ سائنسز اور دو ہاسٹلز کی تعمیر کی جائے گی۔

    بلیغ الرحمن نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے 2013 میں اعلیٰ تعلیم کے لئے 40 ارب روپے مختص کئے تھے جن میں اضافہ کرکے 40 ارب کا اضافہ کرکے رواں سال 80 ارب روپے کردیا گیا۔