Tag: ball tampering scandal

  • بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، ڈیوڈ وارنر کا پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

    بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، ڈیوڈ وارنر کا پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

    سڈنی: بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث آسٹریلوی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلوی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ اپنی سزا تسلیم کرتا ہوں، پابندی کے خلاف کوئی اپیل نہیں کروں گا، غلطی پر معافی مانگتا ہوں، اچھا انسان بننے کی کوشش کروں گا۔

    ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ملک کے لیے دوبارہ نہ کھیل سکوں، میں اپنی غلطی پر شرمندہ اور معافی چاہتا ہوں، کرکٹ جنوبی افریقہ، مداحوں سے بھی معافی مانگتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: بال ٹیمپرنگ میں ملوث اسٹیون اسمتھ کا پابندی کےخلاف اپیل نہ کرنےکااعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے بھی اپنی سزا کے خلاف اپیل نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پابندی لگا کر سب کو پیغام دیا ہے جبکہ میں نے پابندی کو تسلیم کیا ہے۔

    خیال رہے کہ 24 مارچ کو کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کپتان اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بلے باز کیمرون بینکفرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزششتہ ماہ 28 مارچ کو آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ایک سال کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی، بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلوی کوچ ڈیرن لیمن نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ مستعفی

    بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ مستعفی

    سڈنی: بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وانر نے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

    ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے سنگین جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس حرکت پوری ٹیم کی پوری قیادت ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پوری قیادت نے سوچ سمجھ کر یہ کام کیا کیونکہ ہمارا ماننا تھا کہ اس سے ہمیں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔

    اعتراف جرم کے باوجود آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کپتانی چھوڑنے سے انکار کردیا تھا تاہم جب آسٹریلوی وزیر اعظم کی جانب سے کپتان کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا انہوں نے خود ہی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، اب کینگروز ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کریں گے۔

    آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز سدر لینڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسمتھ اور نائب کپتان وارنر نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کی جانے والی بال ٹیمپرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے بال ٹیمپرنگ ثابت ہونے پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پر میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ اور ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی عائد کردی گئی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ اور تین پوائئنٹس میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ واقعے ہفتے کے روز جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پیش آیا تھا، ٹی وی کیمروں نے آسٹریلوی کھلاڑی کو کسی پیلی چیز سے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پکڑا تھا، انہوں نے امپائر سے چھپانے کے لیے وہ چیز ٹراؤزر میں ڈال لی تھی۔