Tag: ballistic

  • سعودی فورسز نے جازان پر داغا گیا میزائل فضا میں تباہ کردیا

    سعودی فورسز نے جازان پر داغا گیا میزائل فضا میں تباہ کردیا

    ریاض : سعودی فضائیہ نے یمن میں برسر پیکار حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے کی فضائی افواج نے ہفتے کے روز سرحدی شہر جازان پر یمن میں برسر پیکار حوثی جنگوؤں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے ایک ہفتے کے بعد دوسرا میزائل سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان کی شہری آبادی پر بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا اس سے قبل 11 اگست کو شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمن میں قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب کی شہری آبادی پر میزائل حملوں میں تیزی کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے سنہ 2014 میں یمنی حکومت کے خلاف مسلح تحریک شروع کی تھی جس کے بعد سے مسلسل سعودی عرب کے شہر جازان اور نجران پر بیلسٹک میزائل فائر کیے جا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا تھا کہ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجکر چالیس منٹ پر یمن سے نجران میں داغا گیا، بیلسٹک میزائل مار گرایا۔

    خیال رہے کہ حوثی باغی گزشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پر مسلسل بیلسٹک میزائل حملے کررہے ہیں سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان حملوں کو ناکام بنا کر ملک کوتباہی سے بچالیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا میں تعینات سعودی عرب کے سفیر کا کہنا تھا کہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے والی ایرانی حکومت حوثی جنگجوؤں کو جنگی سامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لبنان کی مسلح سیاسی جماعت حزب اللہ کے جنگوؤں سے تربیت بھی دلوا رہے ہیں۔

  • سعودی عرب کے شہر جازان پر حوثیوں کا میزائل حملہ

    سعودی عرب کے شہر جازان پر حوثیوں کا میزائل حملہ

    ریاض : سعودی عرب کے شہر جازان پر یمن میں برسرپیکار حوثی جنگوؤں کی جانب سے داغا گیا میزائل سعودی افواج نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند برسوں سے یمن میں قابض حوثی جنگجوؤں نے اتوار کے روز سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی عوام کو ایرانی حکومت کے تیار کردہ میزائلوں سے ہدف بنایا گیا ہے

    سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمن میں برسرپیکار حوثیوں کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد سعودی عرب کی دفاعی افواج کے میزائلوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حوثیوں کے میزائلوں کو ہدف تک پہنچے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کردیا گیا تھا۔

    سعودی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل کی تباہی کے بعد گرنے والے ملبے کے نتیجے میں کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


    سعودی افواج کی کارروائی، جازان پر داغا گیا میزائل تباہ کردیا


    ترجمان عرب اتحاد ’کرنل ترکی المالکی‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ہفتے کی شام یمن سے سعودی عرب کے جنوبی سرحدی شہر خمیس مشیط کی جانب دو بیلسٹک میزائل داغے تھے، ان میں سے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ دوسرا میزائل خمیس مشیط کے غیر آباد صحرائی علاقے میں گرا ہے۔


    حوثی باغیوں کے دو بیلسٹک میزائل حملے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیئے


    یاد رہے کہ رواں سال 13 مئی کو بھی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہر جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے سعودی فورسز نے اس حملے کو بھی ناکام بنا دیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا 100 سے زائد میزائل سعودی شہروں پر داغ چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سعودی عرب: حوثی باغیوں کا میزائل حملہ سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا

    سعودی عرب: حوثی باغیوں کا میزائل حملہ سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا

    ریاض: یمن میں برسرِ پیکار حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں داغا گیا میزائل سعودی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سعودی اتحادی افواج کے دفائی نظام نے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔

    ترجمان عرب اتحادی فوج کرنل ترکی المالکی نے سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سعودی عرب پر داغا گیا میزائل جازان کی فضاء میں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا، تاہم اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔


    سعودی عرب میں داغا گیا حوثی باغیوں کا میزائل فضا میں تباہ


    ترجمان ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کی شہری آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ہم ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 13 مئی کو حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان کو ہی نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے سعودی فورسز نے اس حملے کو بھی ناکام بنا دیا تھا۔


    سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا


    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے ایک فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں یمن کے حوثی باغیوں کا اہم ترین لیڈر صالح صمد کی ہلاکت سامنے آئی تھی، وہ حوثی ملیشیا کے سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر کے طور پر جانے جاتے تھے۔

    بعد ازاں حوثی باغیوں نے ردعمل کے طور پر سعودی عرب میں میزائل حملے تیز کر دیے ہیں جبکہ گذشتہ دنوں بھی عرب کے کنک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جسے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

    سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

    ریاض: یمن میں برسرِپیکار حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں داغا گیا بیلسٹک میزائل سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے میزائل کے ذریعے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم عرب فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے باغیوں کے عزائم ناکام بنا دیے، اور میزائل مار گرایا۔

    عرب میڈیا کے مطابق یہ میزائل دن کے وقت سعودی عرب پر داغا گیا جس کے بعد سعودی ڈیفنس فورس کے پیٹریاٹ میزائل فوری حرکت میں آئے اور یمن کے حوثی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی، البتہ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔


    سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا


    واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے دو دن قبل بھی سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم سعودی ڈیفنس کے مؤثر فضائی نظام نے میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دونوں سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے ایک فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں یمن کے حوثی باغیوں کا اہم ترین لیڈر صالح صمد کی ہلاکت سامنے آئی تھی، وہ حوثی ملیشیا کے سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر کے طور پر جانے جاتے تھے۔


    حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل سے حملہ، سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا


    بعد ازاں حوثی باغیوں نے ردعمل کے طور پر سعودی عرب میں میزائل حملے تیز کر دیے ہیں جبکہ گذشتہ دنوں بھی عرب کے کنک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جسے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔