Tag: ballistic-missile

  • شمالی کوریا نے آج پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    شمالی کوریا نے آج پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    جنوبی کورین فوج اور جاپان نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے آج (پیر کو) اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

    جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایسا میزائل فائر کیا ہے جو بظاہر ایک بیلسٹک میزائل تھا، جاپانی حکومت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا پروجیکٹائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے باہر سمندرمیں گر کر تباہ ہوا۔

    اس سے قبل امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں شمالی کوریا نے ’سپر لارج‘ کروز میزائل وار ہیڈ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

    پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

    اسٹیٹ میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا نے ایک ’سپر لارج وار ہیڈ‘ کا تجربہ کیا ہے، جسے اسٹریٹجک کروز میزائل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک نئی قسم کا طیارہ شکن میزائل بھی لانچ کیا گیا۔

  • شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    جنوبی کوریا اور جاپان نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر میں فائر کیا ہے۔

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (JCS) اور جاپان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح مشرقی سمندر کی طرف کم از کم 3 مشتبہ بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

    اسرائیل کا الشفا اسپتال خالی کرنے کا حکم، فائرنگ سے متعدد شہید

    جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل بیلسٹک ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے اس نوعیت کا تجربہ کیا گیا ہے۔

  • عالمی دباؤ نظرانداز، ایران نے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کردی

    عالمی دباؤ نظرانداز، ایران نے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کردی

    تہران: عالمی طاقتوں کا دباؤ نظراندار کرتے ہوئے ایران نے اپنے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کردی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے جدید ترین بیلسٹک میزائل کی رونمائی آج ایک تقریب میں کی گئی جس میں ایرانی وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔

    اس تقریب میں وزارت دفاع کی ایرو اسپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن کی تازہ ترین مصنوعات کو بھی متعارف کرایا گیا جن میں 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل خرمشہر بھی شامل تھا۔

    دفاعی حکام نے خرمشہر بیلسٹک میزائل کی جنریشن 4 کو خیبر کے نام سے متعارف کرایا اس کی رینج 2,000 کلومیٹر (1,243 میل) اور یہ 1,500 کلوگرام وار ہیڈ لے جا سکتا ہے۔

    میزائل کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ اپنے ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بناسکتا ہے۔

    دفاعی حکام کے مطابق خرمشہر 4 میزائل کا انجن اپنی نوعیت کے طاقتور ترین انجنوں میں شامل ہے جس کے نتیجے میں خلا میں اس کی رفتار، آواز کی رفتار سے سولہ گنا زیادہ اور زمین سے قریب آواز کی رفتار سے آٹھ گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔

    ایران نے امریکا کی مخالفت اور یورپی ممالک کی طرف سے تشویش کے اظہار کے باوجود اپنے میزائل پروگرام بالخصوص اپنے بیلسٹک میزائلوں کو وسعت دی ہے۔

    ایران کا کہنا ہے کہ اس کا یہ پروگرام خالصتاً دفاعی ہے۔

  • وارننگ کے بعد شمالی کوریا کا رواں سال پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ

    وارننگ کے بعد شمالی کوریا کا رواں سال پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ

    پیانگ یانگ: امریکا اور جنوبی کوریا کے فوجی مشقوں پر وارننگ کے بعد شمالی کوریا نے رواں سال پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے اتوار کو کہا کہ اس نے ایک دن پہلے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کا تجربہ کیا ہے، جو ایک سال سے بھی کم عرصے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار کا تیسرا معلوم تجربہ ہے۔

    جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔ جاپان نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو رپورٹ کیا ہے، یہ شمالی کوریا کا رواں سال میں پہلا میزائل تجربہ ہے۔

    سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے کہا کہ رہنما کم جونگ اُن کے تحریری حکم کے تحت ایک ’سرپرائز ICBM لانچنگ ڈرل‘ کے دوران واسانگ ففٹین میزائل فائر کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق میزائل نے تقریباً 67 منٹ تک 989 کلومیٹر سفر کیا، اور 5,768.5 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی۔ پیانگ یانگ نے تجربے کو ’دشمن قوتوں پر مہلک جوہری جوابی حملے‘ کی صلاحیت کا ثبوت قرار دیا۔

    شمالی کوریا نے گزشتہ روز مستقبل قریب میں ہونے والی امریکا اور جنوبی کوریا کی سالانہ فوجی مشقوں پر سخت ردعمل کی وارننگ دی تھی۔

  • جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا جوہری آبدوز سے نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا جوہری آبدوز سے نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    نئی دہلی : بھارت نے جوہری آبدوز سے نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا، بیلسٹک میزائل آبدوز سے فائر کیا جا سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے جوہری آبدوز سے نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔

    بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیا جوہری بیلسٹک میزائل سمندر کی تہہ میں موجود آبدوز سے فائر کیا جا سکے گا اور اس نئے میزائل سے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

    بھارتی حکام نے مزید بتایا کہ میزائل کا تجربہ خلیج بنگال میں کیا گیا۔

    بھارت جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز رکھنے والا دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ امریکا، روس ، برطانیہ ،فرانس اورچین جوہری صلاحیت کی حامل آبدوزیں رکھتے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال 9مارچ کو ایک انہونا اور خطرناک واقعہ ہوا تھا،بھارت سے ایک سپرسانک میزائل 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پاکستان میں گرا تھا، بھارتی میزائل 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں گرا تھا۔

  • شمالی کوریا کا پے در پے چوتھا بیلسٹک میزائل تجربہ

    شمالی کوریا کا پے در پے چوتھا بیلسٹک میزائل تجربہ

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک ہفتے میں چوتھی بار بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کر لیا ہے، یہ ایک ہفتے میں پے در پے چوتھا تجربہ ہے۔ یہ تجربات امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے لیے جنوبی کوریا پہنچنے کے بعد سے کیے جا رہے ہیں۔

    جنوبی کوریا اور جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے پیانگ یانگ کے علاقے سے ملک کے مشرقی ساحل کی طرف 2 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

    جاپان کے قومی ٹیلی ویژن نے کہا کہ ہفتے کی صبح شمالی کوریا سے متعدد میزائل داغے گئے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر ہونے کے باوجود بحیرہ جاپان میں گرے ہیں۔

    جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی شدید مذمت کی ہے، جاپان کے نائب وزیر دفاع توشیرو انو نے کہا کہ میزائل تجربات جاپان کی سیکیورٹی ا ور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا پر اس کے ہتھیاروں کے پروگراموں کے باعث اقوام متحدہ کی متعدد پابندیاں عائد ہیں، اس کے باوجود شمالی کوریا 2006 سے اب تک 6 بار جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کر چکا ہے۔

  • کملا ہیرس کے دورے پر شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائلوں سے ردِ عمل

    کملا ہیرس کے دورے پر شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائلوں سے ردِ عمل

    سیئول: شمالی کوریا نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے دورہ جنوبی کوریا سے قبل میزائل کا تجربہ کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے سیئول کے طے شدہ دورے کے موقع پر دارالحکومت پیانگ یانگ سے مشرقی پانیوں کی طرف 2 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے۔

    یہ میزائل پیانگ یانگ کے ویران علاقے سونان سے فائر کیے گئے، آج جمعرات کو کملا ہیرس ڈی ملٹرائزڈ زون (ڈی ایم زیڈ) کا متوقع دورہ کر رہی ہیں، جو جنوبی اور شمالی کورین علاقوں کو جدا کرتا ہے۔ اتوار کو بھی شمالی کوریا نے ایک میزائل فائر کیا تھا۔

    روئیٹرز اور الجزیرہ کے مطابق سیئول کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا نے مشرقی سمندر میں (بحیرہ جاپان) نامعلوم بیلسٹک میزائل داغے، میزائلوں نے 360 کلو میٹر تک سفر کیا، اور 30 کلو میٹر بلندی تک گئے، اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 7 ہزار 450 کلو میٹر فی گھنٹا تھی۔

    شمالی کوریا کی جانب سے میزائل فائر، جاپانی جہازوں کو خبردار رہنے کی ہدایت

    واضح رہے امریکی نائب صدر کملا ہیرس جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ نائب صدر کے دورے کا مقصد جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

  • امریکہ کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل گرانے کا کامیاب تجربہ، ویڈیو جاری

    امریکہ کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل گرانے کا کامیاب تجربہ، ویڈیو جاری

    واشنگٹن : امریکہ نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو گرانے کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا، جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس بھی مذکورہ انٹرسیپٹر میزائل کی تنصیب کرے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے جزائر مارشل کے ایک آزمائشی مقام پر پہلے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ امریکہ کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو گرانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    اس مقصد کے لیے امریکہ اور جاپان کا مشترکہ طور پر تیار کردہ انٹرسیپٹر میزائل استعمال کیا گیا۔ وزارت کی میزائل دفاع کی ایجنسی نے گزشتہ روز بتایا کہ ایس ایم 3 بلاک آئی آئی اے انٹرسیپٹر میزائل نے ہوائی کے قریبی سمندر میں پیر کے روز اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

    ایجنسی نے بتایا کہ ہوائی سے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع جزائر مارشل کے ایک آزمائشی مقام سے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا گیا۔ ایک جدید ریڈار سے اس ہدف کی نشاندہی کی گئی اور ایجس نظام سے لیس تباہ کن بحری جہاز سے فائر کیے گئے انٹرسپٹر نے ہدف کو مار گرایا۔

    درمیانے فاصلے کے بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کے تجربات پہلے ہی کیے جا چکے ہیں۔ تاہم، بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنانے کا پیر کے روز یہ پہلا تجربہ تھا۔

    امریکہ نے بظاہر شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے مدنظر اپنے میزائل دفاعی نظام میں بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔ امریکہ، شمالی کوریا کی میزائل ترقی سے متعلق شدید خدشات کا اظہار کر چکا ہے۔

    واضح رہے کہ جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس بھی ایس ایم 3 بلاک آئی آئی اے انٹرسیپٹر میزائل کی تنصیب کرے گی۔

  • ایران نے جدید ترین بیلسٹک میزائل کی رونمائی کردی

    ایران نے جدید ترین بیلسٹک میزائل کی رونمائی کردی

    تہران: ایران نے ذوالفقار بصیر نامی بیلسٹک میزائل کی رونمائی کردی، آپٹیکل سرچ وار ہیڈ سے لیس یہ میزائل 700 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف اور کمانڈر ان چیف میجر جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں ذوالفقار بصیر نامی بیلسٹک میزائل کی رونمائی کردی گئی۔

    آپٹیکل سرچ وار ہیڈ سے لیس یہ میزائل 700 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی سائنسدانوں نے فضا سے فضا، زمین سے فضا، زمین سے زمین، سطح سمندر سے سمندر، ساحل سے سمندر اور سمندر کے اندر مار کرنے والے میزائلوں اور تار پیڈو کی طاقت اور توانائی میں زبردست اضافہ کیا ہے اور ایرانی مسلح افواج، ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لا رہی ہیں۔

    اس وقت ایران کے پاس مختلف قسم کے کروز میزائل ہیں جن میں قادر، ظفر، کوثر، نور، قدیر، نصرو، نصرِ بصیر اور سومار شامل ہیں، ان میزائلوں کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ تمام میزائل گاڑی یا آبدوز سے چلائے جا سکتے ہیں۔

    بعد ازاں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے ایک ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 سالہ دفاع مقدس کے بعد واضح ہوگیا کہ اگر دشمن ایران کے خلاف جنگ شروع کرے تو اسے ختم کرنا دشمن کا کام نہیں ہے۔

  • سعودی میزائل پروگرام ایرانی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہے، عالمی جریدہ

    سعودی میزائل پروگرام ایرانی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہے، عالمی جریدہ

    ریاض/واشنگٹن : عالمی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میزائل پروگرام صرف ایران سے سلامتی کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے تیار کررہاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی جریدہ انٹرنیشنل پالیسی ڈائجسٹ نے کہاہے کہ سعودی عرب نے چین کے براہ راست تعاون سے اپنے ملک میں بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور انہیں اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

    جریدے نے استفسار کیا کہ آیا سعودی عرب نے اس نوعیت کی اسلحہ سازی کی تنصیبات کے قیام میں تکنیکی طورپر کیسے مہارت حاصل کی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب اپنے میزائل پروگرام کو صرف دفاعی مقاصد کے لیے تیار کررہا ہے جس کا مقصد ایران کی طرف سے سعودی عرب کی سلامتی کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے۔

    ایران یمن کے حوثی باغیوں کے ذریعے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملے کرارہا ہے۔ سعودی عرب دیگر دنیا کے ممالک کی طرح بلا وجہ اسلحہ کے انبار نہیں لگا رہا ہے بیلسٹک میزائل ریاض کے دفاع اور سلامتی کی ضرورت بن چکا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے چین کی مدد سے بیلسٹک میزائل پروگرام پرکام کا ایک دوسرا سبب بھی ہے۔ مغربی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کم ہونے کے باعث ریاض کواپنے تزویراتی اتحادیوں کا دائرہ وسیع کرنا پڑا ہے۔

    امریکی انٹیلی جنس کے مطابق سعودی عرب چین کی مدد سے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو اپ گریڈ کررہا ہے حالانکہ امریکا مشرق وسطیٰ میں میزائلوں کی تیاری اور ان کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے کوشاں ہے۔