Tag: ballistic missile test

  • امریکی دھمکیوں کے با وجود شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    امریکی دھمکیوں کے با وجود شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے امریکی دھمکیاں کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کو جاری رکھے گا۔

    اس حوالے سے جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کے روز بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

    ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے بدھ کی صبح ایک بیلسٹک میزائل داغا جو بحیرہ جاپان میں گرا، نئے عیسوی سال میں شمالی کوریا کی جانب سے یہ پہلا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ہے۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی پابندیوں، امریکہ سے معاہدے اور جنوبی کوریا سے ڈیل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس سے قبل بھی ایٹمی صلاحیتوں کے حامل کروز میزائل اور بیلسٹک میزائل کے تجربات کرچکا ہے۔

    ان تجربات پر امریکہ نے اپنا سخت رد عمل دکھاتے ہوئے شمالی کوریا پر مختلف اقسام کی پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔

    دوسری جانب شمالی کوریا کا واضح طور پر کہنا ہے کہ جب تک امریکہ پیانگ یانگ کے خلاف اپنی مخالفانہ پالیسی کو ترک نہیں کرتا اس وقت تک اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کو جاری رکھے گا۔

    مزید پڑھیں : شمالی کوریا کا آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ماہ اکتوبر میں  شمالی کوریا نے ایٹمی صلاحیت کے حامل سپر سونک میزائل اور کروز میزائل کے تجربات کیے تھے تاہم اس بار بیلسٹک میزائل کے تجربے کیے گئے ہیں۔

  • ‘ نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ‘

    ‘ نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے، انشاللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید مؤثر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دنیا کے چند بہترین پروگرامز سے ہے، نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے، انشاللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید مؤثر ہوگی۔

    گذشتہ روز پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، اس موقع پر زمین سے زمین تک مارکرنے والے میزائل کے ڈیزائن اورٹیکنیکل امورکا کامیاب مشاہدہ کیا۔

    ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اورانجینئرزکومبارکباد دیتے ہوئے سائنسدانوں اور انجینئرزکے عزم اور تکنیکی مہارتوں کو سراہا۔

    بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت، وزیراعظم اورعسکری قیادت نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی تھی۔

  • امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا

    امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا

    واشنگٹن : ایران کے میزائل تجربے کے بعد امریکا نے ایران پرنئی پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا ہے ، ایران پر مزید پابندیاں میزائل تجربہ کرنے پر لگائی جائیں گی، صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو نوٹس دیا ہے، میزائل تجربات روک دے ورنہ سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں سے اپنے پرائے سب پریشان ہیں، میزائل تجربہ کے بعد پہلے ایران کو نوٹس دیا اب برکلے یونیورسٹی کے فنڈز روکنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے نمٹنے کیلئے تمام آپشن کھلے ہیں ، میزائل تجربات روک دے ورنہ سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ میزائل تجربہ کے بعد ایران کو نوٹس دے دیا ہے۔

    امریکی صدر نے ٹویٹ میں ایران کے ساتھ ہوئے ایٹمی معاہدے کو خوفناک معاہدہ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کو امریکا کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ ایران تباہی کے دہانے پر تھا تب امریکا نے ایک سو پچاس ارب ڈالر کا معاہدہ کر کے اسے نئی زندگی دی۔

    برکلے یونیورسٹی میں ٹرمپ کے حامیوں کے خلاف احتجاج ہوا تو ٹرمپ نے یونیورسٹی کی امداد روکنے کی دھمکی دے دی۔

    دوسری جانب ویٹیکن نے ٹرمپ کی امگریشن پالیسی پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔اٹلی میں بھی ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ ۔۔۔نیٹ۔۔۔۔ پناہ گزینوں کی آبادکاری سے متعلق آسٹریلوی وزیراعظم سے ٹرمپ کی بات چیت تلخی میں بدل گئی۔امریکی اخبارکا کہنا ہے عالمی رہنماؤں سے ہونے والی یہ اب تک کی بدترین بات چیت تھی۔

  • بیلسٹک میزائل کا تجربہ، امریکہ کی ایران کو وارننگ

    بیلسٹک میزائل کا تجربہ، امریکہ کی ایران کو وارننگ

    واشنگٹن : ایران کے بیلسٹک میزائل تجربہ پر امریکہ نے ایران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اقدامات مشرق وسطی کے استحکام اور امریکیوں کی سیکورٹی کو خطرے ڈال رہے ہیں۔

    امریکہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر مائیکل فلن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کو خبردار کیا کہ وہ اس طرح کے تجربات سے بازرہے، بیلسٹک میزائل کا تجربہ یو این سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کیخلاف ہے۔

    مائیکل فلن نے کہا ایران کے میزائل تجربے کی ٹرمپ انتظامیہ شدید مذمت کرتی ہے، ایرانی میزائل تجربے مشرق وسطی کے استحکام امریکییوں کی سیکورٹی کیلئے خطرہ ہیں، ایران یمن میں حوتی قبائل کی بھی مدد کر رہا ہے۔

    نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ایران کے حوصلے بلند ہیں، اوباما انتظامیہ نے نہ تو کبھی ایران کو جدید اسلحے کی منتقلی کو روکا اور نہ ہی اسے بین الاقوامی قوانین پر عمل در آمد کیلئے پابند کیا۔

    مائیکل فلن نے کہا کہ ایران کی جانب سے اتوار کو کیا گیا بیلسٹک میزائل ٹیسٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل کسی بھی میزائل کا تجربہ نہیں کر سکتا ہے۔

    وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران، فلن نے سابق صدر براک اوباما اور اُن کی انتظامیہ کے دیگر ارکان پر ایران کے خلاف سخت رویہ اپنانے میں ناکامی کا الزام لگایا اور کہا کہ اوباما انتظامیہ ایران کو جدید ہتھیاروں کی منتقلی روکنے میں ناکام رہی، اوباما انتظامیہ ایران سے بین الاقوامی قوانین پر عمل در آمد نہیں کرا سکی۔

    فلن نے کہا فی الحال ہم ایران کو باضابطہ طور پر زیرِ انتباہ رکھ رہے ہیں۔ اُنھوں نے اپنے بیان کی مزید وضاحت نہیں کی، یا ایران کے خلاف کسی خاص اقدام کا ذکر نہیں کیا۔

    دوسری جانب ایران نے اس امریکی وارننگ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ سیکورٹی کونسل کی قرارداد کیخلاف نہیں ہے۔