Tag: ballistic missiles

  • بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے مجموعی طور پر کچھ دیر پہلے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں جس میں 5 بیلسٹک میزائل امرتسر میں فائر کیے گئے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارت نے 6 بیلسٹک میزائل آدم پور سے فائر کیے ہیں، ایک بیلسٹک میزائل آدم پور میں ہی فائر کیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے مذموم سازشوں کے ذریعے سکھوں کی آبادی کو ٹارگٹ کیا ہے، ہماری تمام تر ہمدردی سکھوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اب بیلسٹک میزائل فائر کرنے شروع کردیے ہیں، بھارت نے اپنی ہی آبادی پر بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، جس میں 5 میزائل امرتسر میں ہی فائر کیے گئے۔

  • روسی صدر کا بین البرِاعظمی بیلسٹک میزائل تعینات کرنے کا اعلان

    روسی صدر کا بین البرِاعظمی بیلسٹک میزائل تعینات کرنے کا اعلان

    روسی صدر پیوٹن نے بین البرِاعظمی بیلسٹک میزائل تعینات کرنے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ روس فضائیہ کے لیے ہائپر سونک سسٹم کی پیدوار جاری رکھے گا۔

    روس یوکرین جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سُرمت میزائل روس کے دشمنوں کو دوبارہ سوچنے پر مجبور کردے گا، اس میزائل کی رینج 18 ہزار کلومیٹر ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ بحریہ کے لیے زرکون ہائپر سونک میزائلوں کی بڑے پیمانے پر سپلائی شروع کریں گے، روس اپنی روایتی مسلح افواج کے تمام حصوں کو مزید جدید بنائے گا۔

    ادھر امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ روس کو خبردار کر رہے ہیں کہ وہ ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرے۔ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ چین روس کو اسلحہ فراہم کرسکتا ہے۔

    امریکہ کو چین اور روس کے درمیان صف بندی پر شدید تشویش ہے جبکہ چین نے یوکرین کے معاملے پر پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین بحران کا واحد حل مذاکرات ہیں، تمام ممالک کی خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔

    اس سے قبل روسی صدر نے امریکا کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیو اسٹارٹ معاہدہ معطل کر رہے ہیں۔

  • ہائی وولٹیج ٹاکرا، سوشل میڈیا صارفین نے کن کھلاڑیوں کو بیلسٹک میزائل قرار دے دیا؟

    ہائی وولٹیج ٹاکرا، سوشل میڈیا صارفین نے کن کھلاڑیوں کو بیلسٹک میزائل قرار دے دیا؟

    دبئی: ایشیا کپ 2022 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گھمسان کا رن پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین پر بھی پاک بھارت ٹاکرے کا بخار چڑھ گیا ہے، شائقین کو میچ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    ایک صارف نے لکھا ہمارے رضوان، بابر، نسیم اور حارث انڈیا پر بیلسٹک میزائل کی طرح جا لگیں اور پاکستان جیت جائے۔

    کسی نے لکھا بھارتی پھر ’اوور کانفیڈنٹ‘ ہیں، یعنی پاکستان جیتے گا۔

    بڑے میچ کے لیے اے آر وائی پر بھی بڑی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا گیا ہے، تنویر احمد، اور توصیف احمد ماہرانہ تجزیے کریں گے، جب کہ شعیب جٹ، نجیب الحسنین اور دبئی سے شاہد ہاشمی بھی پل پل کی خبر سے آگاہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں دبئی کے اسٹیڈیم میں شام 7 بجے ٹکرائیں گی، جس کے لیے شائقین بھی نہایت پُر جوش ہیں۔

    پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    کپتان بابر اعظم کہتے ہیں بڑی بڑی باتیں کرنا ضروری نہیں، پرفارمنس میدان میں دکھائیں گے، سیلاب متاثرین سے اظہار یک جہتی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کرمیدان میں اترے گی۔

    کپتان بابر اعظم نے قوم سے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

  • شمالی کوریا کے جواب میں امریکا اور جنوبی کوریا نے 8 میزائل داغ دیے

    شمالی کوریا کے جواب میں امریکا اور جنوبی کوریا نے 8 میزائل داغ دیے

    سیئول: شمالی کوریا کے جواب میں امریکا اور جنوبی کوریا نے مل کر 8 میزائل داغ دیے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے تجربات کے جواب میں جنوبی کوریا اور امریکا نے آٹھ میزائل فائر کیے ہیں، جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پیانگ یانگ کی ’اشتعال انگیزی‘ کا جواب دینے کے لیے اتحادیوں کی تیاری کا مظہر ہے۔

    دریں اثنا، جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربات کی سخت مذمت کی، اور طاقت کے مظاہرے میں اپنے طور پر آٹھ بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

    پیر کے روز سویرے یہ میزائل تجربات، شمالی کوریا کی جانب سے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف 8 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے جانے کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں، تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کا اب تک کا یہ سب سے بڑا تجربہ تھا۔

    ایک بیان میں جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ ہماری فوج شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل پر مبنی اشتعال انگیزی کے سلسلے کی شدید مذمت کرتی ہے اور سنجیدگی سے اس پر زور دیتی ہے کہ وہ ایسی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے جو جزیرہ نما پر فوجی کشیدگی کو بڑھاتے ہیں اور سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عہدہ سنبھالنے والے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے شمالی کوریا کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

  • میزائل پروگرام: ایران کی یورپ کورینج میں لینے کی دھمکی

    میزائل پروگرام: ایران کی یورپ کورینج میں لینے کی دھمکی

    تہران: ایران کے انقلابی گارڈ ’پاسدارانِ انقلاب‘ کے نائب سربراہ نے یورپ کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر ایران کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی تو میزائل رینج دو ہزار کلو میٹر سے بڑھادی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے نائب سربراہ کا یہ بیان فرانس کی جانب سے ایران کےمیزائل پر وگرام پر مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

    فرانس نے اعلان کیا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ایران کے ساتھ اس کے میزائل پروگرام پر ڈائیلاگ ہونے چاہیے‘ اور یہ مذاکرات تہران سے ہونے والے 2015 کے نیوکلیائی مذاکرات سے ہٹ کر ہوں۔

    دوسری جانب ایران متعدد بار کہہ چکا ہے کہ اس کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور اس پر کسی قیمت سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ۔

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے نائب سربراہ بریگیڈئر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے میزائل کی رینج دو ہزار کلو میٹر کے اندر رکھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے پاس اسے بڑھانے کی صلاحیت نہیں ہے بلکہ ہم اسٹریٹجک ڈاکٹرائن کی پیروی کررہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم محسوس کریں گے کہ یورپ سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے ‘ ہم اپنے میزائلوں کی رینج نہیں بڑھائیں گے لیکن جہاں ہمیں محسوس ہوا کہ یورپ معاملات کو خطرے کی حد کی جانب لے کر جارہا ہے وہیں ہم اپنے میزائل کی رینج بڑھادیں گے۔

    یاد رہے کہ ایک ماہ قبل پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا تھاکہ 2000 کلومیٹر کی موجودہ رینج سے ہم خطے میں موجود امریکا کے زیادہ تر اثاثوں اور افواج کو نشانہ بنا سکتے ہیں لہذا ہمیں یہ رینج بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے پاس موجود میزائل نظام اس خطے کا سب سے پر اثر اور دور انداز میزائل پروگرام ہے جس کے ذریعے ایران باآسانی اسرائیل کو اپنا ہدف بنا سکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شمالی کوریا کا تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

    شمالی کوریا کا تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

    سیئول : شمالی کوریا نےامریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے جواب میں کم فاصلے تک مارکرنے والے تین بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

    جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے صوبہ گانگ وون سے 3 بیلسٹک میزائل فائرکیے گئےجو250 کلو میٹر فاصلہ طےکرنے کے بعد جاپان کے قریب سمندر میں جاگرے۔

    دوسری جانب امریکہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیے گئے2 میزائل کچھ دیر بعد ناکارہ ہوگئے جبکہ تیسرا میزائل فائر ہونے کےفوراً ناکارہ ہوگیا تھا۔

    امریکی حکام کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے جانے والے میزائل گوام یا امریکہ کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کو اشتعال انگیزی قرار دیا تھا اور ان میزائلوں کے ذریعے امریکہ کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے سے باز رکھے۔


    امریکا کو اپنے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی، شمالی کوریا


    واضح رہےکہ رواں ماہ شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اپنے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی اور اقوام متحدہ کی پابندیاں شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے نہیں روک سکتیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔