Tag: ballon

  • لندن : مخالفین نے میئر صادق خان کا تضحیک آمیز غبارہ فضا میں اڑا دیا

    لندن : مخالفین نے میئر صادق خان کا تضحیک آمیز غبارہ فضا میں اڑا دیا

    لندن : برطانوی دارالحکومت کے میئر خان کی جانب سے بےبی ٹرمپ کا غبارہ اڑانے کی اجازت دینے پر ٹرمپ کے حامیوں نے میئر کا نازیبا لباس تن کیے غبارہ بنا کر فضا میں بلند کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان کو ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے گذشتہ ماہ ٹرمپ کا 20 فٹ اونچا غبارہ فضا بلند کرنے کی اجازت دینے پر شدید تنقید کا شامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے حامیوں نے ہفتے کے روز میئر صادق خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی شباہت کا بڑا غبارہ بناکر 2 گھنٹے تک لندن کی پارلیمنٹ اسکوائر پر بلند رکھا جس کو نازیبا لباس پہنایا ہوا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میئر کے خلاف منعقدہ احتجاج ویسٹ منسٹر کے رہائشی ایڈوکیٹ ’یانّی بروری‘ نے کیا تھا اور اسی سلسلے میں ایڈوکیٹ نے 78 ہزار یورو کی بھاری رقم ایک ویب سایٹ کو بھی عطیہ کی تھی۔

    یاد رہے کہ 13 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ سے قبل ٹرمپ کے مخالف برطانوی شہریوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے چھ میٹر اونچا غصے سے بھرا بے بی ٹرمپ غبارہ لندن کی فضا میں بلند کیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے صادق خان کے خلاف بے بی ٹرمپ کا غبارہ اڑانے کی اجازت  دینے کے باعث احتجاج کیاگیا ہے۔

    لندن کے میئر صادق خان کے خلاف احتجاج منعقد کرنے والے ایڈوکیٹ یانّی بروری کا کہنا ہے کہ ’میرے خیال میں آزاد دنیا کے قائد اور برطانیہ کے بہترین اتحادی ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت زیادہ عزت دینی چاہیے‘۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ احتجاج منعقد کرنے والوں نے صادق خان کے لیے زرد رنگ کے نازیبا لباس کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے، کیوں کہ سنہ 2016 میں صادق خان نے نازیبا لباس میں بنائے جانے والے پوسٹر کو لندن کی شاہراہوں پر  آویزاں کرنے سے منع کیا تھا۔

    لندن کے میئر صادق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر عوام ہفتے کا دن مجھے زرد رنگ کا لباس پہنے ہوئے دیکھ کر گزارنا چاہتی ہے تو خوش آمدید‘۔

  • لندن کی فضا میں ٹرمپ کا 20 فٹ اونچا غبارہ اڑانے کی اجازت مل گئی

    لندن کی فضا میں ٹرمپ کا 20 فٹ اونچا غبارہ اڑانے کی اجازت مل گئی

    لندن: امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کے موقع پر ٹرمپ کے مخالف برطانوی شہری انوکھا احتجاج کریں گے، جس میں 20 فٹ بلند ٹرمپ غبارے کو برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر پر اڑایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے 13 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر صدر ٹرمپ کی 20 فٹ بلند غبارہ اڑانے کی اجازت دے دی ہے۔

    غیر ملکی خب رساں کا کہنا تھا کہ 13 جولائی کو برطانوی وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ملاقات کریں گی، لہذا غبارے کو برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر پر ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے کے درمیان اڑایا جائے گا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والے غبارے کو نجی تنظیم کی درخواست پر صادق خان نے اڑانے کی اجازت دی ہے، نجی تنظیم کی جانب سے ٹرمپ کی لندن آمد کے موقع پر ’ٹرمپ کو روکو‘ ریلی کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی شکل والے غبارے کی تیاری پر 20 ہزار امریکی ڈالر (24 لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے) لاگت آئی ہے، جسے فضا میں بلند کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے 10 ہزار برطانوی شہریوں نے دستخط کیے تھے۔

    دوسری جانب ٹرمپ کی لندن آمد کے موقع پر ٹرین ڈرائیورز نے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو آزادی اظہار رائے کا حق ہے لیکن اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اور امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں