Tag: balochistan accident

  • بیلہ:  مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق،15زخمی

    بیلہ: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق،15زخمی

    بیلہ: بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور خواتین ،بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے ۔

    پولیس حکام کے مطابق مسافر کوچ اور ٹرک میں حادثہ آر سی ڈی شاہراہ پر بیلہ کے قریب ویل پٹ کے مقام پر پیش آیا، کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ اور سامنے سے آنے والے ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔

    ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ڈاکٹر ز کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے.

  • حب: تیز رفتاربس الٹنے سے چھ افراد جاں بحق، تیس زخمی

    حب: تیز رفتاربس الٹنے سے چھ افراد جاں بحق، تیس زخمی

    حب : بیلہ سے کراچی آنے والی منی بس وندر کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ سے کراچی آنے والی منی بس تیز رفتاری کی باعث وندر کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

    زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا ہے جبکہ چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • حب: اوتھل کے قریب ٹریفک حادثہ، 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    حب: اوتھل کے قریب ٹریفک حادثہ، 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    حب: بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    حب سے 125 کلومیٹر دور اوتھل کےقریب کوئٹہ سےکراچی جانےوالی مسافرکوچ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین ،3افرادجاں بحق جبکہ تیس زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اوتھل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اونٹ کو بچاتےہوئے پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں کوچ کا ڈرائیوربھی جاں بحق ہو گیا۔