Tag: Balochistan Cabinet

  • بلوچستان کابینہ میں رد و بدل کا امکان ہے، ذرائع

    بلوچستان کابینہ میں رد و بدل کا امکان ہے، ذرائع

    کوئٹہ : بلوچستان کابینہ میں رد و بدل کا امکان ہے، متعدد وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔ 

    اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوچستان کے وزیر منصوبہ بندی ظہور بلیدی، وزیر آبپاشی صادق عمرانی،علی حسن زہری اور بخت محمد کاکڑ کے محکمے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی ایم پی اے زرک مندوخیل کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ علی حسن زہری کو صوبائی وزیر ریونیو کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف صوبائی وزراء پر نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کابینہ میں ردوبدل کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل یا توسیع کا اختیار وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے پاس ہے، فی الحال ایسا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں۔

     

  • بلوچستان کابینہ کب تشکیل دی جائے گی؟ پی پی ذرائع نے صورت حال واضح کر دی

    بلوچستان کابینہ کب تشکیل دی جائے گی؟ پی پی ذرائع نے صورت حال واضح کر دی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ سینیٹ انتخابات کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پی پی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پی پی قیادت کو بلوچستان کابینہ سینیٹ انتخابات کے بعد تشکیل دینے کے فیصلے پر اعتماد میں لے لیا ہے۔

    بلوچستان میں بیش تر حکومتی اراکین کابینہ میں شمولیت کے خواہش مند ہیں، اور عدم شمولیت پر اتحادی اراکین کی ناراضگی کا خدشہ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے نئے مطالبے سے وزارتوں کی تقسیم اور کابینہ کی تشکیل کے معاملات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

    2 ہزار عادی غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کے لیے کارروائی شروع

    ن لیگ بلوچستان میں طے شدہ معاہدہ تسلیم کرنے سے انکاری ہے، اور کابینہ میں زیادہ نمائندگی کی خواہش مند ہے، اس وقت ن لیگ بلوچستان میں 8 وزارتوں، اور 2 معاونین کا مطالبہ کر رہی ہے، جب کہ ان کے ساتھ بلوچستان کابینہ میں 6 وزارتوں کا معاہدہ ہوا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو طے شدہ سے زیادہ وزارتیں نہیں دی جا سکتیں، اور ان کو معاہدے کی پاس داری کرنی ہوگی۔

  • بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ اتوار کو حلف اٹھائے گی

    بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ اتوار کو حلف اٹھائے گی

    کوئٹہ : بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ اتوار کو حلف اٹھائے گی ، اٹھارویں ترمیم کے بعد کابینہ میں14 وزیر ہوں گے، تمام اتحادیوں سے مشاورت کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی14رکنی کابینہ اتوارکوحلف اٹھائےگی، اٹھارویں ترمیم کےبعدکابینہ میں14وزیرہوں گے۔

    ترجمان بی اے پی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کابینہ میں5مشیربھی شامل ہوں گے، مشیروں کا نوٹیفکیشن بھی اسی روز جاری ہوگا۔

    عبدالرحمان کھیتران نے مزید کہا تمام اتحادیوں سےمشاورت کرلی گئی ہے، تمام معاملات خوش اسلوبی سےطےہوگئےہیں، وزیراعلیٰ اور اسپیکر کی طرح کابینہ کا معاملہ بھی خوش اسلوبی سے طے پائے گا۔

    یاد رہے جان محمد جمالی دوسری بار اسپیکر بلوچستان اور میر عبدالقدوس دوسری بار وزیراعلیٰ بلوچستان منصب پر فائز ہوئے تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان  کابینہ کا اہم اجلاس

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اہم اجلاس

    کوئٹہ: آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اہم اجلاس معنقد ہوا.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم بلوچستان کے پہلے دورے پر کوئٹہ پہنچے. اس موقع پر انھوں نے وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ‌ بلوچستان جام کمال کے ساتھ سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرزکوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انھیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی.

    بعد ازاں‌ وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعظم کو بلوچستان میں سماجی ومعاشی ترقیاتی منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی.

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیر منصوبہ بندی نے بھی اس اہم اجلاس میں شریک کی.


    مزید پڑھیں: قومی کوششوں سے بلوچستان اورملک میں امن واستحکام آئے گا: وزیراعظم


    اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری اور وزیرمملکت داخلہ برائے شہریار آفریدی نے بھی شرکت کی.

    اجلاس میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی نعیم الحق، اور افتخار درانی بھی موجود تھے.

    اس موقع پر وزیراعظم کو صوبے میں جاری منصوبہ اور آئندہ کےپراجیکٹس سے متعلق آگاہ کیا.

    یاد رہے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرزکوئٹہ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ قومی کوششوں سے بلوچستان اورملک میں امن وترقی آئے گی، امن ترقی و خوش حالی کی درست منزل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے.