Tag: balochistan home minister

  • غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق بی ایل ایف کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ مارا جاچکا ہے، سرفراز بگٹی

    غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق بی ایل ایف کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ مارا جاچکا ہے، سرفراز بگٹی

    کوئٹہ : وزیرِداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق کالعدم بی ایل ایف کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ فورسز کی کارروائی کے دوران مارا گیا ہے ، پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے رابطہ سینٹر کی تصویریں بھی دکھائیں۔

    بلوچستان کے وزیرِداخلہ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ آوران میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز کے چھڑپ میں کالعدم بی ایل ایف کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر مارا گیا ہے اور مارے جانے والوں میں اُن کے قریب کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حساس اداروں ایف سی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیموں اور راکے کارندوں کے زیر استعمال کمیونیکیشن سنٹر ختم کردیا ہے، جو دلبندین کے بلند وبالا پہاڑوں پر واقع تھا۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران دہشتگرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، جن سے اسلحہ ، وی وائرلیس سیٹ سمیت بڑی تعدادمیں بھارت اور افغانستان سمیت کئی غیر ملکی سمیں برآمد ہوئی ہے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل وی کے نمبز کالعدم تنظیموں انڈین راء ، افغان انٹیلی جنس ، تحریک طالبان افغانستان ، القاعدہ ، بلوچ علیحدگی پسند ، جنداللہ اور اسلحہ منشیات اسمگلرز کے زیر استعمال تھا یہ نمبرز وہ اپنے انٹرنیشنل ہینڈلرز اور بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ان سمز میں افغانی ، انڈین ، ایرانی ، یو کے ، یو ایس اے ، خلیجی اور یورپین ممالک کے نمبرز موجود ہیں۔

     

  • اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، سرفراز بگٹی

    اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، سرفراز بگٹی

    کوئٹہ : وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، اس موقع پر ملزمان کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔

    سرفراز بگٹی نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزمان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل حبیب جالب کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے اور یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مزید سیاسی رہنماوٴں کو نشانہ بنانے کی سازش ہورہی تھی،  قانون نافذ کرنے والے اداروں پر جتنے بھی الزامات لگائے جارہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ اس پیشرفت کے بعد وہ تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہوگئے ہیں، راء اور دیگر غیر ملکی ایجنسیاں ملک اور صوبے کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیوں میں ملوث ہیں، اور بلوچ کو قوم کو لڑیا جارہا ہے۔