Tag: Balochistan Incident

  • بلوچستان میں جو واقعہ ہوا وزیراعلیٰ نے اس کا دفاع نہیں کیا، ترجمان صوبائی حکومت

    بلوچستان میں جو واقعہ ہوا وزیراعلیٰ نے اس کا دفاع نہیں کیا، ترجمان صوبائی حکومت

    بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو واقعہ ہوا ہے کسی ایک لمحے پر بھی وزیراعلیٰ نے اس کا دفاع نہیں کیا۔

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک بیانیہ بنایا جارہا تھا اور تاثر دیا جارہا تھا، تاثر کو زائل کرنے کیلئے ہمارے پاس جو بھی معلومات تھیں شیئر کی ہیں، بلوچستان حکومت اور ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لےلیا ہے۔

    شاہد رند نے مزید کہا کہ خاتون کا بربریت کےساتھ قتل کیا گیا ہے، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، کسی ملزم کو نہیں چھوڑا جائےگا، قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: قتل ہونے والا جوڑا شادی شدہ نہیں تھا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

    ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ہم کسی کی کردارکشی نہیں چاہتے، بہیمانہ انداز میں قتل ہوا ہے ملزمان کو کٹہرے میں لانا صوبائی حکومت کا کام ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سزائیں دینا صوبائی حکومت کا کام نہیں، عدالتیں ملزمان کو سزائیں دیں گی، پاکستان کے آئین و قانون میں ایسے جرگوں کی کوئی اجازت نہیں ہے، جس سردار کو حراست میں لیا گیا ہے اس کی فوٹیج میں کوئی موجودگی نہیں تھی۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا تھا کہ سردار نے جرگے کی سربراہی کی تھی اسی لیے ریاست نے ایف آئی آر میں نامزد کیا، سردار کو ایف آئی آر میں نامزد کیا اور حراست میں بھی لیا۔

    https://urdu.arynews.tv/balochistan-murdered-woman-man-graves-exhumed-post-mortem-cemetery/

  • دو شہید بیٹوں کی باہمت ماں نے عزم و حوصلے کی مثال قائم کردی

    دو شہید بیٹوں کی باہمت ماں نے عزم و حوصلے کی مثال قائم کردی

    دو جوان بیٹے وطن پرقربان کرنے والی دلیر اور باہمت ماں کا حوصلہ بھی چٹان جیسا نکلا، بیٹوں کی تدفین پر گلدستہ لیے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں فتنہ ہندوستان کے ہاتھوں شہید دنیا پور کے دو بھائیوں جابر اور عثمان کی تدفین کے موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

    شہیدوں کی باہمت والدہ نے بیٹوں کی موت پر دکھ اور غم منانے کے بجائے شکرانہ ادا کیا اور گلدستوں کے ساتھ قبرستان پہنچ گئی۔

    اس موقع پر اس عظیم ماں نے ملک کے لیے نظم پڑھی اور پاکستان زندہ باد کے پرشگاف نعرے لگائے۔ شہید بھائی جابر اور عثمان اپنے والد کے انتقال پر جنازے میں شرکت کے لیے گھر آرہے تھے۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو قتل کردیا

    یاد رہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے گزشتہ روز کوئٹہ سے پنجاب جانے والی دو بسیں روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو نیچے اتارا اور گولیاں ماردیں۔

    شہداء کا تعلق لاہور، گجرات، خانیوال، گوجرانوالہ، لودھراں اور ڈی جی خان سے ہے، ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیان قومی شاہراہ پر سرڈھاکا کے مقام پر پیش آیا۔ واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔