Tag: balochistan rain

  • بلوچستان میں بارشیں، حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی

    بلوچستان میں بارشیں، حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی

    کراچی: بلوچستان میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، محکمہ آبپاشی نے ڈیم میں مزید پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوا۔حکومتی ترجمان کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متعدد مکانات تباہ ہوئے جبکہ دیگر حادثات میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

    بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ کے قریب قومی شاہراہ پرپل سیلابی ریلے میں بہہ گیا، چمن، پشین، ہرنائی، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہوئی۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 5 افراد ہلاک، ریسکیو کے لیے پاک فوج کے جوان میدان میں آگئے

    دوسری جانب حب ڈیم میں بھی پانی کی سطح 301 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد واٹر بورڈ نے حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کردی۔ واٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی کو حب ڈیم سے 8 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی شروع ہوگئی۔

    وزیراطلاعات بلوچستان کے مطابق تربت کے علاقے میں پھنسنے والے 13 افراد کو ریسکیور کر کے بچا لیا گیا جبکہ کیچ اور دیگر علاقوں میں حکومت نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

    ظہور بلیدی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فوری اور بروقت ریسکیو کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، سیلابی صورتحال کےباعث مکران کاعلاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

    بلوچستان میں واقع میرانی ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی، ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورت حال کسے نمٹنے کے لیے پاک فوج سے مدد طلب کرلی۔ پاک فوج نے میرانی ڈیم کے قریب حفاظتی کیمپ قائم کردیا جبکہ مکران ڈویژن میں ریسکیو آپریشن کے لیے پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹروں کی مدد طلب کرلی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں شدید بارشیں ، حب ڈیم کا لیول خطرناک حد تک بڑھ گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 298 فٹ تک پہنچ گئی تھی جسے محکمہ آبپاشی نے خطرناک قرار دیا تھا۔  واضح رہے کہ حب ڈیم اور کینجھر جھیل کراچی کو پانی کی فراہمی کے دو بڑے ذرائع ہیں، جہاں سے  پانی دھابیجی، گھارو اور حب پمپنگ اسٹیشنز کے ذریعے شہر کو سپلائی کیا جاتا ہے۔

    کراچی کے ضلع ویسٹ کے علاقوں کو پانی کی فراہمی حب ڈیم سے ہوتی ہے اور گذشتہ کئی سال سے بارشیں نہ ہونے کے سبب علاقوں میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر تھی۔

  • بلوچستان: مون سون کی بارشوں کے پیشِ نظر ریڈ الرٹ جاری

    بلوچستان: مون سون کی بارشوں کے پیشِ نظر ریڈ الرٹ جاری

    کوئٹہ : بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر پراوینشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی میر سرفراز بگٹی کے مطابق صوبے کے چار ڈویژنز میں آئندہ چند دنوں کے دوران طوفانی بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے، جس کی بناء پر تمام اضلاع میں قبل ازوقت اقدامات کرتے ہوئے امدادی سامان پہنچادیا گیا ہے۔

    صوبائی دارلحکومت میں قائم کنٹرول روم مکمل طور پر فعال اور تمام اضلاع کی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں ہے، انہوں نے پی ڈی ایم اے کے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے اور آئندہ اڑتالس گھنٹے کےدوران ملک کےبیشتر علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔

  • بلوچستان میں بارش سے تباہی، 14 افراد ہلاک

    بلوچستان میں بارش سے تباہی، 14 افراد ہلاک

    کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، آبی ریلے میں بہہ کر چودہ افراد جان سے گئے، سندھ میں بھی گرد آلود ہوا اور بارش سے معمولات متاثر ہوئے۔

    بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرد وغبار کے طوفان اور بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، خضدار کی تحصیل وڈھ میں موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے، متعدد افراد آبی ریلے میں بہہ گئے۔

    ڈی سی او کے مطابق علاقے میں امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں ہیں، کئی افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    صحبت پور میں طوفانی بارش سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

    سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم حیدرآباد اور گردونواح میں طوفانی بارش کے باعث مختلف مقامات پر بجلی کے پول اور سائن بورڈز گرگئے، شہر بھر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جبکہ بیشتر مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔