Tag: بلوچستان

  • بلوچستان میں کڑاکے کی  سردی ،  کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری تک گرگیا

    بلوچستان میں کڑاکے کی سردی ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری تک گرگیا

    کوئٹہ : بلوچستان اور بالائی علاقوں میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑنے لگی، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 تک گرگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، کہیں برفباری کہیں بارش اور سرد ہوائیں نے موسم ٹھنڈا ٹھار کردیا ہے۔

    بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا، جہاں قلات میں درجہ حرارت منفی پانچ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی پانچ تک گرگیا ہے۔

    ۔اسکردو اور گوپس میں پارہ منفی سات تک پہنچ گیا ہے، کالام اور قلات میں منفی چھ ،گلگت،استور مین منفی پانچ ریکارڈ کیا گیا۔

    دیر، مالم جبہ میں منفی چار ہنزہ میں منفی تین جبکہ مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ اسلام آباد کا درجہ حرارت تین ، لاہورچھ ، پشاور سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ملکہ کوہسار میں برف باری نے موسم خوشگوار کردیا جبکہ لاہور میں صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ہوا سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا اور اسموگ میں بھی کمی آ گئی ہے۔

    کراچی میں سرد ہواوں کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

  • 11 سالہ بچے کے اغوا کیخلاف  بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال

    11 سالہ بچے کے اغوا کیخلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال

    کوئٹہ : 11 سالہ مغوی بچے مصور کاکڑ کے اغوا کیخلاف آج بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال ہے ، جس کے باعث مختلف شاہراہیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 11 سالہ مغوی بچے مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان میں آج پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔

    سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ہڑتال کے موقع پر محکمہ تعلیم بلوچستان نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، آج بلوچستان میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند ہیں.

    مغوی بچےکی عدم بازیابی کیخلاف کوئٹہ چمن شاہراہ متعددمقامات پربند ہیں ، کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش سےسیکڑوں گاڑیاں،مال بردارٹرک،کنٹینرز پھنس گئے ہیں.

    ریلوے حکام نے بھی کہا ہے کہ کوئٹہ چمن پسنجر ٹرین آج نہیں چلےگی، آج ہڑتال کےباعث کوئٹہ چمن پسنجرٹرین معطل کی گئی ہے.

    واضح رہے کہ چند روزقبل 10سالہ بچے مصورکو نامعلوم افراد نےکوئٹہ میں اسکول وین سے اغواکیا تھا اور تاحال بچے کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بھی بچوں کے اغوا سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران کوئٹہ سے 10 سالہ بچے کے اغوا اور اس کا کوئی سراغ نہ ملنے پر نوٹس لے کر بچوں کے اغوا کے معاملے پر تمام آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا تھا۔

  • موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی

    موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی

    کوئٹہ : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ اور سروسز عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل کردی گئی ہے۔

    پی ٹی اے نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی ہدایت پر چند علاقوں میں سروس معطل کی گئی ہے ،امن وامان کےپیش نظرعوامی تحفظ یقینی بنانے کیلئےاقدام کیا گیا ہے۔

    گوادر، کیچ، آواران، خضدار، قلات، زیارت، ہرنائی، دکی، لورالائی، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسیٰ خیل کے مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اچانک موبائل انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔

    جن اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے ان میں سے بیشتر اضلاع میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک مہینے میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 70 سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔

  • بلوچستان کے لوگوں کے لیے سی پیک کے ثمرات

    بلوچستان کے لوگوں کے لیے سی پیک کے ثمرات

    صوبہ بلوچستان میں سی پیک کے تحت بہت سے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، جن سے صوبے کے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مقامی لوگوں کے لیے سی پیک خاص طور پر تعمیرات اور ٹرانسپورٹ وغیرہ کے شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، سڑکوں، بندرگاہوں اور توانائی کے پلانٹس سمیت بہت سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے ہنر مند کے لیے ملازمتیں پیدا کی ہیں۔

    سی پیک سے بلوچستان کے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے جو بلوچستان کی بنیادی ڈھانچے کی نمایاں ترقی میں نظر آرہی ہے، نئی سڑکیں، ہائی ویز اور ریلوے دراصل تجارت، نقل و حرکت اور مقامی آبادی کے لیے خدمات تک رسائی کو بہتر بناتی ہیں۔

    گوادر پورٹ سی پیک کا مرکز ہے جو ایک چھوٹے سے ماہی گیری شہر سے ایک بڑے اقتصادی مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے، گوادر کی ترقی سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا، روزگار میں اضافہ ہوگا اور خطے کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

    سی پیک (CPEC) منصوبوں نے پاور پلانٹس کے قیام اور انرجی گرڈ کو اپ گریڈ کرکے بلوچستان میں توانائی کی کمی کو پورا کیا ہے، صنعتی زونز اور اقتصادی زونز جیسے منصوبوں کے ذریعے لائی گئی مجموعی اقتصادی ترقی کا مقصد مقامی معیشت کو بہتر بنانا ہے۔

    چھوٹے کاروباروں اور مقامی صنعتوں، خاص طور پر ماہی گیری، کان کن اور زراعت جیسے شعبوں میں، منڈیوں تک بہتر رسائی سے فائدہ اٹھایا گیا ہے۔

    صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم میں جدید انفرااسٹرکچر کے قیام سے بلوچستان میں صحت کی سہولیات، اسکولوں اور دیگر سماجی خدمات میں بہتری آئی ہے۔

    اس کے علاوہ چینی اور پاکستانی حکومتوں نے مقامی آبادی کے لیے تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔

    بلوچستان میں پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، گوادر اور بلوچستان کے دیگر قدرتی مقامات کے ارد گرد انفرااسٹرکچر کی ترقی سیاحت کو فروغ دے رہی ہے۔

  • بلوچستان کے ضلع ژوب کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

    بلوچستان کے ضلع ژوب کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے، جس سے صوبے میں وائرس کے پھیلاؤ اور سدِ باب میں حکومتی ناکامی کی صورت حال مزید تشویش ناک ہو گئی ہے۔

    صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جانچ سے پتا چلا ہے کہ پولیو وائرس WPV1 قسم کا ہے۔

    اس کیس کے ساتھ بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 16 ہو گئی ہے، اس وقت یہ صوبہ پورے پاکستان میں پولیو کیسز کے حوالے سے سب سے آگے ہے، جس سے صحت اور انتظامی حوالے سے تشویش سامنے آتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں رواں برس پولیو کے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

  • ن لیگ اور پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل پر سیاست کیوں نہیں کرتیں: سعد رفیق

    ن لیگ اور پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل پر سیاست کیوں نہیں کرتیں: سعد رفیق

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کا مسئلہ سب سے اہ، ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل پر سیاست کیوں نہیں کرتیں۔

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں باریاں لے رہی ہیں پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت اپنے دستور پر عمل کرنے اور پڑھنے کو تیار نہیں ہیں، سیاسی جماعتوں کو درباری اور خوشامدی چاہیے انہیں سیاسی کارکن نہیں چاہیے، جماعت اور اس کی فیملی کو ہی سب کچھ سمجھا جاتا ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلوچستان آتش فشاں بنا ہوا ہے اس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے ادھر کے پی میں وہ قوتیں زور پکڑ رہی ہیں جن کا آئین پاکستان پر یقین ہی نہیں، ن لیگ، پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل پر سیاست کیوں نہیں کرتیں ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز مضبوط ہو رہے ہیں اس کی وجہ بھوک اور نا انصافی ہے، شہباز شریف معیشت ٹھیک کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی ہمیں دفن نہیں کر سکا اور نہ ہم کسی کو دفن کر سکتے ہیں، ارب پتیوں اور کروڑ پتیوں کی جمہوریت نہ چل سکتی ہے نہ ڈیلیور کر سکتی ہے ادھر ہمارا پڑوسی ترقی کر گیا ہے دشمن ہے لیکن آگے نکل گیا ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اپنی لیڈر شپ کی عزت کریں لیکن انکی پوجا نہ کریں۔

  • دہشت گردی سے متاثرہ پُل 15 اکتوبر تک ٹرین آپریشن کے لیے کھولا جائے گا

    دہشت گردی سے متاثرہ پُل 15 اکتوبر تک ٹرین آپریشن کے لیے کھولا جائے گا

    اسلام آباد: بلوچستان میں دہشت گردی سے متاثرہ ریلوے پل کو 15 اکتوبر تک ٹرین آپریشن کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی بحالی کا 40 فی صد کام مکمل کر لیا گیا ہے، سی ای او ریلوے کی ہدایت پر پُل کی بحالی کا عمل دو شفٹوں میں جاری ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ متاثرہ ریلوے پل 15 اکتوبر تک ٹرین آپریشن کے لیے کھول دیا جائے گا، پُل کی بحالی ریلوے اپنے وسائل سے کر رہا ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان کا ملک بھر سے ریل رابطہ فوری بحال کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلویز کی آڈٹ رپورٹ میں یہ تشویش ناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ محکمے کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 2022-23 میں زائد خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز کو مالی سال 2022-23 میں 48195.28 ملین روپے کے خسارے کا سامنا ہوا، ریلوے انتظامیہ کئی برسوں سے ریلوے کے نقصانات کو صفر کرنے میں ناکام رہی، گزشتہ برسوں سے خسارہ 2.04 فی صد زیادہ تھا۔

    پاکستان ریلویز کو ایک سال میں 48 ہزار ملین روپے سے زائد کا خسارہ

    گزشتہ مالی سال ریلوے کی آپریشنل لاگت 111914.79 ملین روپے رہی، اس کے مقابلے ریلوے نے 63717.92 ملین روپے کمائے، ریلوے کو آپریشنل لاگت کی مد میں 48,196.87 روپے کے نقصان کا سامنا ہوا۔

  • ژوب میں  بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ، 23 زخمی

    ژوب میں بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ، 23 زخمی

    کوئٹہ : ژوب کےعلاقے دانہ سر میں بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے، زائرین کی بس اسلام آباد سے کوئٹہ جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان مین ژوب کے علاقے دانہ سرمیں بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے متعدد مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے تاہم زخمیوں کو ،ٹراماسینٹرژوب منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ تیز رفتاری سےحادثہ ہوا، حادثے کی شکار زائرین کی بس اسلام آباد سے کوئٹہ جارہی تھی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دانہ سر کے قریب بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا ، حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ غفلت ثابت ہونے پر بس کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی، کمپنیوں کوآگاہ کیاگیاٹریکراوردیگرایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں۔

    وزیراعلٰی بلوچستان نے قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کےروٹ پرمٹ منسوخ کیے جائیں۔

  • بلوچستان میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

    بلوچستان میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں نہایت اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے بلوچستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے، فورسز دہشت گردی کے شبہ میں کسی بھی شخص کوحراست میں لےسکیں گی۔

    کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کیلئے منظوری دے دی ہے، ترمیم سے فورسز کو دہشت گردی کیخلاف مؤثر آپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملےگا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔

    قومی سلامتی کے لیے خطرات کے حامل افراد کو حراست میں لیا جاسکے گا، دہشت گردانہ سرگرمیوں کے شبہ میں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جاسکے گا۔

  • بلوچستان : معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ، نذر آتش کردیا

    بلوچستان : معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ، نذر آتش کردیا

    کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ کردیا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واقعہ بلوچستان کے علاقے نوشکی کے مقام سرمل پر پیش آیا مسلح افراد نے معدنیات لے کر جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کے بعد ایک ٹرک کو نذر آتش کردیا۔

    ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد مسلح افراد جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی کے تحت مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ ماضی میں بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس طرح کی معدنیات لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔