Tag: بلوچستان

  • بلوچستان  کے 10 اضلاع  آفت زدہ قرار

    بلوچستان کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار

    کوئٹہ : بلوچستان کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ، پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کواقدامات کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا، متاثرہ اضلاع میں قلات،زیارت، صحبت پور،لسبیلہ، آواران، کچھی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہجعفر آباد، اوستہ محمد، لورالائی اور چاغی بھی آفت زدہ اضلاع میں شامل ہیں۔

    پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کواقدامات کرنےکی ہدایت کردی۔

    ڈپٹی کشمنرنے کہا ہے اوستہ محمد میں بارشوں سے سیکڑوں کچےمکانات کونقصان پہنچا ہے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے تحصیل گنداخہ میں کئی نہروں میں شگاف پڑگیا ہے اور نہروں میں شگاٖف پڑنےسے سیکڑوں دیہات زیرآب آگئے۔

    اوستہ محمد تحصیل گنداخہ میں سیلابی صورتحال اورروڈ نہ ہونے کے سبب خاتون کی لاش ٹریکٹرٹرالی کےذریعے قبرستان پہنچائی گئی، اوستہ محمد میں حالیہ بارشوں سے تحصیل گنداخہ کی نہروں میں پڑے والے شگافوں سے کئی دیہات زیرآب آنے سے آمد ورفت تمام راستے متاثرہوئے ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ، 5 دہشت گرد جہنم واصل

    سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ، 5 دہشت گرد جہنم واصل

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جناب سے کیچ، پنجگور اورژوب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ رات کارروائیوں کےدوران شدیدفائرنگ سے3دہشتگردزخمی بھی ہوئے، یہ آپریشنز چھبیس اگست کے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملوں کے تناظر میں کئے گئے، ان آپریشنز کا مقصد گھناونی کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

    معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خاتمہ تک آپریشن جاری رکھے جائیں گے، سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گی۔۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور ،ژوب میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کی بہادر فورسز نے 5دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنیوالے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے لازوال کردار کو سراہتے ہیں، دہشتگردوں کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

    واضح رہے کہ 26 اگست کو بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں38 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی ، مختلف واقعات میں 29 افراد جاں بحق

    بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی ، مختلف واقعات میں 29 افراد جاں بحق

    کوئٹہ : بلوچستان میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی ، مختلف واقعات میں 29 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش سے نشیبی علاقےزیرآب آگئے ، پی ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کےدوران مختلف واقعات میں29افرادجاں بحق ہوئے، جاں بحق افرادمیں17بچےاور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گہا کہ صوبے یکم جولائی سےاب تک109603افرادمتاثرہوئے جبکہ طوفانی بارشوں سے 858 مکانات مکمل منہدم ، 13896 مکانات کوجزوی نقصان پہنچا۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے 58799 ایکڑ پر فصلیں اور 41 کلومیٹر سڑکیں متاثرہوئیں جبکہ طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کونقصان پہنچا۔

    رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں کے دوران 373 مویشی ہلاک ہوئے جبکہ جعفر آباد 3 اور لورالائی کا1 ہیلتھ یونٹ متاثرہوا۔

    جھل مگسی کےمختلف دیہات میں کچے مکانات منہدم اور رابطہ سڑکیں منقطع ہوگئیں جبکہ بولان میں سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہوگیا ، جس سے شہریوں کا سامان بہہ گیا۔

    لورالائی میں 3 گھنٹے سے جاری بارشوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے ، ڈپٹی کمشنرلورالائی نے کہا کہ تمام شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

  • بلوچستان: سیلابی ریلا گیس پائپ لائن بہا لے گیا، کئی علاقوں میں سپلائی معطل

    بلوچستان: سیلابی ریلا گیس پائپ لائن بہا لے گیا، کئی علاقوں میں سپلائی معطل

    کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلابی ریلا گیس کی پائپ لائن کو بہا لے گیا، جس کے باعث کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب مچ میں سیلابی ریلے سے 18 انچ قطر کی گیس لائن کونقصان پہنچا، جس سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کےبیشترعلاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ مستونگ،قلات،کولپور،مچھ، پشین اور ملحقہ علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی کلیئرنس کےبعدمتاثرہ پائپ لائن پرکام شروع کیا جائے گا۔

    خیال رہے بلوچستان کےمختلف شہروں میں بارش سے نشیبی علاقےزیرآب آگئے ہیں، جھل مگسی کےمختلف دیہات میں کچےمکانات منہدم ہوگئے اور رابطہ سڑکیں منقطع ہوگئیں۔

    بولان میں سیلابی ریلہ گھروں میں داخل،شہریوں کاسامان بہہ گیا جبکہ لورالائی میں 3گھنٹےسے جاری بارشوں سےمتعددمکانات منہدم ہوگئے۔

  • بلوچستان کی ترقی اور امن کو برباد کرنے میں بھارت پیش پیش

    بلوچستان کی ترقی اور امن کو برباد کرنے میں بھارت پیش پیش

    بلوچستان کی ترقی اور امن کو برباد کرنے میں بھارت پیش پیش ہیں ہیں، بی ایل اے کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر بھارتی میڈیا نے دہشت گردوں کوہیرو بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی جانب سے مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں متعدد معصوم پاکستانیوں کو شہید کیا گیا، پاکستان بالخصوص بلوچستان کا امن اور ترقی ازلی دشمن بھارت کو ہمیشہ سے کھٹکتا رہا ہے، جس کی واضح مثال سی پیک کے منصوبے کو سبوتاڑ کرنا ہے۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا بلوچستان سے گرفتار ہونا بھارتی مداخلت کا منہ م بولتا ثبوت ہے۔

    بھارتی مشیر دفاع اجیت دوول نے بھی سرعام دھمکی دیتے ہوئے بلوچستان کو توڑنے کی بات کی تھی، پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی پشت پناہی کی ایک اور واضح مثال حال ہی میں بلوچستان میں ہونے والے حملوں پر ان کی جانب سے میڈیا پر جشن منانا بھی ہے۔

    بلوچستان میں دلخراش حملوں جہاں دہشتگردوں نے پنجاب سے روزگار کمانے کیلئے آنے والے مزدروں کو بے دردی سے قتل کیا،وہاں بھارتی میڈیا کی جانب سے ان دہشتگردوں کو ہیرو بنانے کی کوشش کی گئی۔

    دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے معصوم پنجابی مزدوروں کو قتل کرنے کا واحد مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور توجہ حاصل کرنا تھا، بھارتی میڈیا نے پاکستان کے سکیورٹی حالات کو ابتر دکھاتے ہوئے بلوچ باغیوں کو آزادی کا پروانہ ثابت کرنے کی کوشش بھی کی۔

    دسمبر 2023 میں بی ایل اے کے کمانڈر نے ہتھیار ڈالتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کرتے ہوئے مالی معاونت اور محفوظ پناہی گاہیں فراہم کرتا ہے۔

    پاکستان کے سی پیک منصوبے اور پاک چین تعلقات کو سبوتاڑ کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے۔

    سال 2019 میں دی ہندو کے آرٹیکل کے مطابق بی ایل اے کے کمانڈرز بھارتی ہسپتالوں میں زیر علاج رہ چکے ہیں اور ان کمانڈرز کے بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ بھی گہرے روابط قائم ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے دہشتگرد کی بیٹی اور بہن ماہ رنگ بلوچ کو ہیرو قرار دیا جو نام نہاد لاپتہ افراد کا جھوٹا بیانیہ پھیلا رہی ہے ، ماہ رنگ بلوچ معصوم بلوچ عوام کو بغاوت اور سرکشی پر اکساتی اور اسکے عوض بھارت سے بھاری معاوضہ حاصل کرتی ہے، حالیہ اندوہناک واقعے میں محض تشہیر کی خاطر خاتون خود کش بمبار ماہل بلوچ کا خصوصی استعمال کیا گیا۔

    بی ایل اے اور بھارت کے گٹھ جوڑ میں ماہ رنگ بلوچ، ماہل بلوچ، سمیعہ بلوچ، شاری بلوچ اور سمی دین بلوچ جیسی خواتین کا استعمال محض سنسنی پھیلانے کے طور پر کیا جاتا ہے ، جو بھارتی ایجنسی کے لئے مہرے کے طور پر استعمال ہوتی رہی۔

    بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسی ملک دشمن دہشتگرد تنظیموں کا استعمال کرتے ہوئے بھارت پاکستان کی جڑیں کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں مسلسل مصروف ہے ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے 8 واقعات کے مقدمات درج

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے 8 واقعات کے مقدمات درج

    کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے 8 واقعات کے مقدمات درج کرلئے گئے ، مقدمات میں انسداد دہشت گردی، قتل،ا قد ام قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےمختلف اضلاع میں دہشت گردی کےآٹھ واقعات کےمقدمات سی ٹی ڈی تھانوں میں درج کرلئے گئے۔

    ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ موسیٰ خیل، بولان، مستونگ، لسبیلہ، قلات سمیت 8 واقعات کے مقدمات درج کئےگئے، مقدمات میں انسداد دہشت گردی،قتل،ا قد ام قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہے۔

    یاد رہے موسیٰ خیل میں پنجاب سے تعلق رکھنےوالے تیئس مسافروں کو بسوں سے اتارکرقتل کیاگیا تھا جبکہ بولان میں ریلوے پل کو دھماکے سے اڑایا دیا تھا اور قلات سے آٹھ افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

    دہشتگردی کے واقعات میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 21 دہشتگرد مارے گئے اور کارروائیوں کے دوران 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • یورپی یونین نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کر دی

    یورپی یونین نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کر دی

    یورپی یونین نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کر دی ہے۔

    یورپی یونین خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کی ترجمان نبیلہ مسرالی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمیں افسوس ہے۔

    انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی صورت میں کہیں جگہ نہیں ہے، اور یہ جمہوریت کی بنیادوں کے لیے خطرہ ہیں۔ ترجمان نبیلہ مسرالی نے کہا کہ ہماری ہمدردی دہشت گرد حملے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے متعدد اضلاع میں (موسیٰ خیل، قلات، بالاناڑی) چوبیس گھنٹوں میں دہشت گردی کے واقعات میں 38 سے زائد فراد جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں قبائلی رہنما، پولیس اور لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔

    ضلع قلات میں ایک ہوٹل پر فائرنگ میں قبائلی رہنما ملک زبر خان محمد حسنی سمیت 3 افراد جاں بحق، دیگر جھڑپوں میں پولیس اے ایس آئی حضور بخش، اور 4 لیویز اہلکار سپاہی احسان اللہ، علی اکبر، رحمت اللہ اور نصیب اللہ جاں بحق ہوئے، جب کہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

    اس سے قبل موسیٰ خیل کے علاقے میں قومی شاہراہ پر 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر مار دیا گیا تھا، راڑہ شم اور کنگری کے درمیان قومی شاہراہ پر درجن بھر سے زائ دگاڑیاں بھی جلائی گئی تھیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گرد مار دیے۔

  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی،21 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی،21 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنادیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں نے بزدلانہ حملے کیے، 25 اور 26 اگست کی رات دہشتگردوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملے کیے، بزدلانہ کارروائیوں میں موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گردہلاک جبکہ آپریشن کے دوران 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی کیساتھ ناکام بنایا، کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے پُرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔

    جاری بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں دہشتگردوں نے بس کو روکا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے متاثرہ علاقوں کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • بولان میں ریلوے  پُل کو دھماکے اُڑا دیا گیا، ایک شخص جاں بحق

    بولان میں ریلوے پُل کو دھماکے اُڑا دیا گیا، ایک شخص جاں بحق

    کوئٹہ : بولان میں کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر ریلوے پل کو دھماکے سےاڑادیاگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پُل کو دھماکے اُڑا دیا گیا، جس سے ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

    بولان ریلوے پُل کو گزشتہ رات دھماکے سے اڑایا گیا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے۔

    کراچی اور راولپنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سےاندرون ملک جانے والی ٹرینوں کوروک دیا گیا۔

    گزشتہ رات سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی مسلح افراد نے بلاک کردیا تھا، ایس ایس پی کچھی دوست محمد بگٹی کا کہنا ہے ریلوےپل کے تباہ شدہ ملبے سے دو لاشیں ملی ہیں جبکہ چار لاشیں کچھ فاصلے پرقومی شاہراہ سے ملی ہیں تاہم تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے  بعد سیکیورٹی فورسز کا موثر جواب،12 دہشت گرد جہنم واصل،

    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کا موثر جواب،12 دہشت گرد جہنم واصل،

    کوئٹہ : بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے موثر جوابی کا کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کوواصل جہنم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردحملوں کےبعد سیکیورٹی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کی۔

    جوابی کارروائی میں بارہ دہشت گردوں کوواصل جہنم کردیاگیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور کہا دہشت گردوں کے خاتمے تک سیکورٹی آپریشن جاری رہے گا

    بلوچستان میں دہشت گردوں نے 25اور26اگست کی رات متعدد مقامات پرحملے کئے تھے،۔

    دہشت گرد حملوں میں پولیس اور لیویزاہلکاروں سمیت 31 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

    ۔موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق مقتولین کاتعلق پنجاب سےہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور قبائلی رہمنا سمیت آٹھ افراد شہید ہوگئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔

    لیویزکنٹرول روم کے مطابق واقعہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر قلات کےعلاقے مہلبی میں پیش آیا، جھڑپوں میں پولیس اے ایس آئی حضور بخش، اور چارلیویز اہلکار سپاہی احسان اللہ، علی اکبر، رحمت اللہ اور نصیب اللہ شہید ہوگئے۔

    فائرنگ سے ہوٹل پرقبائلی رہنما زبرخان محمد حسنی اور دو شہری بھی شہید ہوئے۔