Tag: بلوچستان

  • بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ، قبائلی رہنما اور  لیویز اہلکاروں سمیت 31 افراد جاں بحق

    بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ، قبائلی رہنما اور لیویز اہلکاروں سمیت 31 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خٰیل ،قلات اور بالاناڑی میں دہشت گردی کے واقعات میں قبائلی رہنما، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے بلوچستان کے مختلف علاقے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔

    ضلع قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور قبائلی رہنما سمیت آٹھ افراد شہید ہوگئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔

    قلات میں مہلبی کے قریب رات گئے دہشت گردانہ حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت سات افرادزخمی ہوگئے۔

    جھڑپوں میں پولیس اے ایس آئی حضور بخش، اور چارلیویز اہلکار سپاہی احسان اللہ، علی اکبر، رحمت اللہ اور نصیب اللہ شہید ہوئے۔

    کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر قلات کے علاقے مہلبی مسلح افراد نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کردی، جس سے قبائلی رہنما ملک زبر خان محمد حسنی سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔

    مہلبی کے قریب ہی مسلح افراد لیویز تھانہ پر حملہ کرکے اسے آگ لگادی اور اس دوران فائر نگ کے تبادلے میں پولیس اے ایس آئی اور چار لییویز اہلکار جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں شیں ڈی ایچ کیو قلات منتقل کردی گئیں۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ: 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

    آگ لگنے سے لیویز تھانہ میں کھڑی گاڑیاں بھی جل گئیں لیویز ، پولیس اور شہریوں کی نماز جنازہ آر ۔ ٹی ۔ سی گراونڈ قلات میں دوپہر ایک بجے ادا کی جائے گی۔

    اس سے قبل موسیٰ خیل کےعلاقے میں قومی شاہراہ پر تئیس افرادکوگاڑیوں سےاتارکرماردیاگیا۔۔ راڑہ شم اور کنگری کے درمیان قومی شاہراہ پر درجن بھر سےزائدگاڑیاں جلادی گئیں۔

  • پولیو کیسز میں اچانک تیزی سے اضافہ ؟  بڑا انکشاف سامنے آگیا

    پولیو کیسز میں اچانک تیزی سے اضافہ ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کوئٹہ : بلوچستان میں اچانک پولیو کیسزمیں تیزی سے اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں اور بچوں کوپولیوکےقطرے پلائے بغیر انگلیوں پر نشانات لگانے کا انکشاف ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 28ماہ کے وقفے کے بعد پولیو وائرس پھیلنے اور کیسز میں اچانک تیزی سے اضافہ کی چار اہم وجوہات سامنے آئی ہیں۔

    انسداد پولیو کے لئے بنائی جانے والی ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے حکام نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ میں انکشاف کیا ہے کہ کوئٹہ ، پشین ،چمن قلعہ عبداللہ پرمشتمل حساس بلاک میں پولیو ورکروالدین سے گٹھ جوڑ کرکے بچوں کو قطرے پلائے بغیر انگلیوں پر نشانات لگانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    بلوچستان میں رواں سال کے پہلے 8ماہ میں 12 پولیو  کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ تشویشناک بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ پولیو کے شکار ان میں بچوں میں سے 3کی موت واقع ہوئی ہے۔

    ماہرین امکان ظاہر کررہے ہیں کہ ان کی وجہ موت پولیو وائرس ہوسکتا ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ویکسنیشن کے علاوہ بعض علاقوں میں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی وجوہات پر رسائی نہ ہونا ،پاک افغان سرحد پر نقل و حمل اور تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات نہ لگانا بھی پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں درپیش چیلنجز ہیں۔

    موذی وائرس اس وقت بلوچستان کے 20اضلاع تک پھیل گیا ہے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی میں تبدیلی لائی جارہی ہے، والدین بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔

  • جرمنی میں اسکالرشپ: پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

    جرمنی میں اسکالرشپ: پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

    بلوچستان میں جرمنی کے اعزازی قونصل میر مراد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبا بہت جلد جرمنی میں اسکالرشپس پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

    مراد بلوچ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ محمد زکریا خان نورزئی سے کوئٹہ میں ملاقات کی جبکہ ملاقات میں جرمن یونیورسٹیز میں طلبا کے اسکالرشپس سمیت اہم امور پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس دوران مراد بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی جارہی ہے کہ 40 سے 50 طالب علم ہرسال اسکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم کے لیے جرمنی جائیں۔

    میر مراد بلوچ نے سی ای او بیف کو بلوچستان کے طلبا کے لیے جرمنی میں اسکالرشپ کے مواقع کے بارے میں آگاہ کی اور بتایا کہ بلوچستان کے طلبا بہت جلد جرمنی میں اسکالرشپس پر اعلی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

    جرمنی کے اعزازی قونصل مراد بلوچ کا کہنا تھا کہ جرمنی میں ہر سال بلوچستان سے کئی طلبا اعلیٰ تعلیم کے لئے داخلہ لیتے ہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت (arynews.tv)

  • چاغی :  بجلی کے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد

    چاغی : بجلی کے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد

    چاغی : دالبندین میں 5 افراد کی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے پانچ افراد کی لاشیں ملیں ہیں ، تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا تاہم لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ ان افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل والے علاقے سورگل میں بجلی کے کھمبوں سے باندھا گیا، جن کی لاشیں جمعے کی صبح مقامی لوگوں نے دیکھیں، لاشوں کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان افراد کو گولیاں ماری گئیں ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال ان افراد کی شناخت نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کے قتل کی تصدیق شدہ وجوہات سامنے آئی ہیں تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کارروائی ایران میں سرگرم مسلح تنظیم جیش العدل کی ہو سکتی ہے جس نے کچھ عرصہ قبل اپنے مقتول رہنماء مراد نوتیزئی کی قتل کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کا اعترافی وڈیو بھی جاری کیا تھا۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سورگل سے ملنے والی 5 لاشوں کی تفتیش جاری ہے، مزید تحقیقات اور لاشوں کی شناخت کے بعد مزید تفصیلات معلوم ہوسکیں گی اور حقائق سامنے آئیں گے۔

  • طلباء کے لیے خوشخبری

    طلباء کے لیے خوشخبری

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے طلباء کے لیے خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان کے 500 طلبا کو اسلام آباد میں تعلیم دی جائے گی، مزدور کا بیٹا تعلیم حاصل کر کے پاکستان اور لوگوں کی خدمت کریگا اس کے علاوہ بلوچستان میں گریجویٹس کے لئے پروگرام لے کر آرہے ہیں۔

    سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں یوم آزادی بھر پور منایا گیا، مختلف تحصیلوں میں نادرا کے 21 سینٹرز کا گزشتہ روز افتتاح کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے، ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ کا قتل منظم سازش کے تحت ہوا، ریاست کیخلاف منظم سازش کے تحت واقعات ہورہے ہیں۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا پاکستان ٹوٹنے کیلئے نہیں بنا، نہ ہی یہ ارض مقدس کوئی کیک ہے کہ جس نے چاہا کاٹ کے لے گیا، مسنگ پرسنز ایشو حل کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن کسی علیحدگی پسند تنظیم کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ 3 بار مذاکرات کے راونڈز ہوئے، ہر بار خلاف ورزی بی وائی سی نے ہی کی، بلوچ نوجوانوں سے کہتا ہوں غیروں کی باتوں میں نہ آئیں۔

    چمن ایشو کے حوالے سے سوال پر میر سرفراز بگٹی نے کہا چمن کے رہائشیوں کو فری پاسپورٹ اجرا شروع کردیا ہے، بارڈرز مینجمنٹ ہمارا حق ہے اور ہم اپنی انٹرنیشنل بارڈرز کو مینج کریں گے۔

  • پولیو پازیٹو بچہ وائرس سے کیسے متاثر ہوا؟

    پولیو پازیٹو بچہ وائرس سے کیسے متاثر ہوا؟

    اسلام آباد: صوبہ بلوچستان سے سامنے آنے پولیو کیس کی ٹیکنیکل رپورٹ تیار کر لی گئی۔

    ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس کیس کی ٹیکنیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 11 ماہ ہے، اور وہ یو سی جنگل کیمپ ٹو کا رہائشی ہے۔

    ذرائع این آئی ایچ کے مطابق بچہ افغانی نژاد مہاجرین کیمپ میں مقیم ہے، اور پولیو وائرس سے بچے کی داہنی ٹانگ متاثر ہوئی ہے، اس بچے میں 17 جولائی کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیو ٹیسٹ کے لیے بچے کے سیمپلز 23 اور 25 جولائی کو لیے گئے تھے اور 26 جولائی کو بھجوائے گئے تھے، یہ بھی معلوم ہوا کہ متاثرہ بچے کے والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری تھے، ویکسین نہ ملنے کے سبب بچہ وائرس کا شکار ہوا۔

    محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے پولیو کیس کی کونٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے، مذکورہ بچے کے 3 بھائیوں سے سیمپلز حاصل کر لیے گئے ہیں، اور ایک بھائی کے سیمپل میں بھی وائرس پایا گیا ہے۔

  • بلوچستان میں سب حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان میں سب حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سب حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 اگست کا دن پولیس کے شہدا کیلئے مختص ہے، شہدا روز یاد آتے ہیں لیکن ایک دن طے کرنے کا مقصد تجدید عہد وفا کرنا ہے، ہم نے ایک ایک شہید کا بدلہ لے لیا، جوہ رہ گئے اسکا بدلہ بھی لیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر قسم کے حملہ آور کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سر کٹوائیں گے لیکن ملک کے ایک انچ کو نقصان نہیں ہونے دیں گے، دشمن ہمیں گمراہ کرنے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، دشمن ہمیں گمراہ کررہا ہے کہ یہاں پر سہولیات کا فقدان ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کہا جاتاہے کہ یہاں پرامن احتجاج ہے، یہ کہیں سے پرامن نہیں ہوتا، پولیس پر حملہ آور ہوتے ہیں، جب حکومت جواب دے تو خواتین کو آگے کر دیتے ہیں، ہمیں پتاہے ان کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جاتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے ہماری ساری سوسائٹی کو گمراہ کیا ہوا ہے، چیلنجز کا مقابلہ پہلے بھی کیا ہے آئندہ بھی کریں گے۔

  • ڈیفنس کار حادثے کا ذمہ دار بلوچستان کی اہم شخصیت کا بیٹا تھا، پولیس ذرائع کا انکشاف

    ڈیفنس کار حادثے کا ذمہ دار بلوچستان کی اہم شخصیت کا بیٹا تھا، پولیس ذرائع کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد میں صبا ایونیو کراس، خیابان بدر فیز 5 ایکسٹنشن پر ہفتے کی صبح رونما ہونے والے کار حادثے کے بارے میں پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا ذمہ دار بلوچستان کی اہم شخصیت کا بیٹا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیفنس، خیابان بدر حادثے کا ذمہ دار بلوچستان کی اہم شخصیت کا بیٹا تھا، جو پراجیکٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ آف میڈیکل کالج نصیر آباد امتیاز احمد کی گاڑی غیر قانونی طور پر استعمال کر رہا تھا۔

    ملزم نے اپنی خاتون دوست کے ساتھ اوور اسپیڈنگ کرتے ہوئے حادثہ کیا، اور کار چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، حادثے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے امتیاز احمد کو فوری طور پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ آف میڈیکل کالج نصیر آباد کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ایکشن کراچی میں حادثے کی وجہ سے لیا گیا ہے، یہ بھی لکھا گیا کہ امتیاز احمد نے غفلت برتی اور سرکاری گاڑی کا غلط استعمال کیا، یعنی نے سرکاری گاڑی غیر قانونی طور پر اہم شخصیت کے بیٹے کو دے رکھی تھی۔

    دوسری جانب ساؤتھ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، اور پولیس کے لیے اس ملزم کی گرفتاری ایک چیلنج نظر آ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ حادثے میں کار سوار اوور اسپیڈنگ کرتے ہوئے سڑک پر صفائی کرنے والے سی بی سی ملازم کو کچلتے ہوئے ایک بنگلے کی دیوار اور گیٹ توڑ کر اندر گھس گیا تھا، سی بی سی ملازم ارشاد عرف حاجی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا، حادثے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا ہے، ساؤتھ ڈسٹرکٹ کو فرار ہونے والے لڑکے اور لڑکی کی تلاش ہے۔

  • بلوچستان کے ضلع ژوب میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع ژوب میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں زلزلے کے پے در پے دو بار جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلوں کی شدت 5 ریکارڈ کیا گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

    ضلع ژوب اور گردو نواح میں آج صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

  • بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار

    بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار

    کوئٹہ : بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے دوران العدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا سربراہ کمانڈرنصراللہ عرف مولوی منصور کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے اہم آپریشن کیا، آپریشن میں دہشت گردوں کا ایک اہم نیٹ ورک پکڑاگیا ہے۔

    وزیرداخلہ بلوچستان نے بتایا کہ آپریشن میں کالعدم تنظیم کےدواہم کمانڈرگرفتارہوئےہیں، گرفتاردہشتگرد کمانڈرنصراللہ دفاعی شوریٰ کا ممبربھی رہاہے۔

    ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزنے جانوں کانذرانہ دے کر ملک کو بچایا ہے، ان تمام دہشت گردوں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی راکاہاتھ ہے، کینیڈا،امریکامیں لوگ را کےہاتھوں سےمحفوظ نہیں ہیں، ہمسایہ ملک ان دہشت گردوں کواپنی سرزمین پرپناہ دیتاہے۔

    انھوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ، نوجوان حقوق بلوچستان کے نام پردشمن قوتوں سے ملکر پاکستان کیخلاف عزائم بنا رہے ہیں، بلوچستان اورپاکستان کےعوام ان کےعزائم کوپہچانیں۔

    صوبائی وزیر داخلہ نے سوال کیا کہ کیاکوئی مسلمان یااسلام اےپی ایس میں بچوں کوشہیدکرنےکاحکم دیتاہے، ایک طرف کالعدم ٹی ٹی پی اسلام کی بات کرتےہیں مگرعمل غیراسلامی ہیں، دوسری طرف لبرل طالبان کہتےہیں ہم پاکستان میں اسلامی نظام لائیں گے۔

    انھوں نے بتایا کی ہمارےنوجوانوں کوورغلایاگیاہے، یہ پاکستان ہماراوطن ہےسیکیورٹی فورسزاورحکومت کاساتھ دیں۔

    وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کالعدم بی ایل اےاورکالعدم ٹی ٹی پی کورافنڈکررہاہے، یہ اپنے لوگوں، ملک اور فیملی کونقصان پہنچا رہے ہیں۔