Tag: بلوچستان

  • ٹول پلازہ فائرنگ : پولیس کو ملزم کا سراغ مل گیا

    ٹول پلازہ فائرنگ : پولیس کو ملزم کا سراغ مل گیا

    کراچی : لکی ٹول پلازہ کے ملازم پر فائرنگ کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم اہل خانہ سمیت گھر سے فرار ہوکر بلوچستان جا پہنچا۔ 

    تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود حب ریور روڈ لکی ٹول پلازہ کے ملازم کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والا ملزم گھر سے اہل خانہ سمیت فرار ہوگیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی فیملی کو لے کر بلوچستان فرار ہوا ہے، اے آر وائی نیوز ملزم کی مکمل تفصیلات سامنے لے آیا۔

    فائرنگ کرنے والا ملزم حاجی حمید ماندرہ بہادرآباد کارہائشی اور مچھلی کا کاروبار کرتا ہے، ملزم بہادرآباد میں فلیٹ کو تالا لگا کر فیملی سمیت فرار ہوا۔

    واردات میں استعمال ہونے والی کار اس وقت وندر بلوچستان میں ہے، ملزم حاجی حمید کی آخری موبائل لوکیشن بھی بلوچستان کی ہے، ملزم کے خلاف موچکو تھانے میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

    مزید پڑھیں : پولیس ٹیم کے کار مالک تک پہنچنے پر نیا انکشاف

    قریبی جاننے والوں کے مطابق ملزم انتہائی غصیلا اور انتہائی بدزبان ہے، ملزم فشریز میں بھی اکثر معمولی تنازعات پر پستول نکال لیتا تھا۔

    ملزم کاروبار کرنے والوں کو بھی اکثر دھمکاتا رہتا ہے، کیماڑی پولیس نے ملزم کو بلوچستان پولیس کی مدد سے پکڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی نے عہدہ سنبھال لیا

    بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی نے عہدہ سنبھال لیا

    کوئٹہ : بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی فریال فرید نے اپنے عہدے کا چارج لے لیا، دفتر پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی فریال فرید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد دفتر پہنچ کر کام شروع کردیا ہے۔

    آفس پہنچنے پر ایس ایس پی فریال فرید کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور پھول پیش کیے چارچ سنبھالنے کے فوری بعد انہوں نے ضلع بھر کے پولیس افسران و اہلکاروں کا اجلاس طلب کیا۔

    یاد رہے کہ جعفرآباد سندھ اور بلوچستان کا سرحدی علاقہ ہے جہاں قومی شاہراہ کے مسائل سمیت امن وامان کو برقرار رکھنا ہمیشہ سے ایک چیلنج رہا ہے۔

    ہری پور سے تعلق رکھنے والی فریال فرید کے شوہر ڈاکٹر سمیع ملک بھی بلوچستان میں ہی ضلع نصیر آباد میں بطور ایس ایس پی تعینات ہیں۔

  • سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں اضافہ

    سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں اضافہ

    کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں اضافہ کردیا، وزیراعلیٰ نے سمری کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد مزید ایک سال بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد43سال مقرر کردی گئی۔

    جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ ہائے ملازمت و عمومی نظم ونسق کی سمری پر منظوری دی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت سندھ نے بھی رواں سال جنوری میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال اضافے کی رعایت دی تھی جو سال 2024 تک کیلیے ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے عمرکی حد 18 سے 28 سال کےدرمیان ہوتی ہے۔

  • نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں بلوچستان سے ایک اور نام شامل

    نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں بلوچستان سے ایک اور نام شامل

    اسلام آباد: 9 اگست کو اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اب تک نگراں وزیر اعظم کا نام سامنے نہیں آیا تاہم اب اس دوڑ میں بلوچستان سے ایک اور نام شامل کرلیا گیا۔

     تفصیلات کے مطابق 9 اگست کو صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی تاہم اب تک نگراں وزیر اعظم کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کے لیے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا نام  زیر غور ہے، رہنما پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق بلوچستان سے نام فائنل ہوا تو جام کمال اور صادق سنجرانی میں مقابلہ ہے۔

    ’صدر کو جلدی کیوں ہے؟ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کل کریں گے‘

    واضح رہے کہ جام کمال نےگزشتہ ماہ مریم نواز سےملاقات کی تھی، نواز شریف کی سعودی عرب موجودگی کے دوران بھی جام کمال وہاں موجود تھے۔

    خیال رہے کہ 9 اگست کو قومی اسمبلی مدت مکمل ہونے سے قبل توڑ دی گئی ہے اور نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ملاقات کرچکے ہیں جس میں دونوں طرف سے ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔

    کیا آپ نگراں وزیراعظم بن رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار نے کیا کہا؟

    جبکہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم میاں محمد شہبار شریف، اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض احمد کو لکھا تھا جس میں ان سے 12 اگست تک نگراں وزیراعظم کا نام دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت صدر مملکت، وزیراعظم اور قائد ِحزب ِاختلاف کے مشورے سے نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ آئین کے تحت وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگراں وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے۔

  • بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت شروع نہ ہو سکی

    بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت شروع نہ ہو سکی

    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں 2 دن رہ گئے لیکن صوبے میں نگران وزیر اعلیٰ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت شروع نہ ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے ناموں پر مشاورت مکمل کر لی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نگران وزیر اعلیٰ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت شروع نہیں ہو سکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی نے میر حمل کلمتی، اور جے یو آئی نے عثمان بادینی کو نامزد کیا ہے، بی این پی، جے یو آئی کے درمیان مشترکہ طور پر ایک نام دینے کے لیے بھی مشاورت جاری ہے۔

    نگراں وزیراعظم کی تقرری، شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر کو خط

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اسلام آباد سے واپسی پر اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات ہوگی، ان اسلام آباد سے واپسی آج متوقع ہے، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ میر نصیر بزنجو، سابق ٹیکنوکریٹ میر شبیر مینگل اور بہروز ریکی بھی نگراں وزیر اعلیٰ کے منصب کی دوڑ میں شامل ہیں۔

  • بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 کارندے مارے گئے

    بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 کارندے مارے گئے

    ژوب : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 کارندے مارے گئے جبکہ 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مرغہ کِبزئی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی۔

    کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور ہلاک ہوگئے، ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مارے گئے حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

  • ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق

    ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق

    ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی اس دوران مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    ا ے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں اس سال بھی بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے قیامت ڈھادی، اب تک مختلف حادثات مین خیبرپختونخوا میں 9، بلوچستان میں 6، آزاد کشمیر میں 5 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جان سے گئے۔

    پی ڈی ایم اے کے پی کے ترجمان کے مطابق تیز بارش کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے باعث حادثات پیش آئے اس دوران 9 افرادجاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ساتھ ہی 37  گھروں کو جزوی اور 7 کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں بھی مون سون بارشوں میں جانی اور مالی نقصانات ہوئے، آواران، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور نصیر آباد میں 6 افراد جان سے گئے۔

    آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ میں 4 مکان اور دو پل نالہ تہجیاں کے سیلابی ریلے میں بہہ گئے، مختلف حادثات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد چل بسے، جبکہ 102 مکانات، تین دکانیں اور مویشیوں کے 8 باڑے بھی طوفانی بارشوں میں تباہ ہوگئے۔

  • ریکوڈک منصوبے کی دوبارہ سے فعالی سے بلوچستان کی عوام میں خوشی کی لہر

    ریکوڈک منصوبے کی دوبارہ سے فعالی سے بلوچستان کی عوام میں خوشی کی لہر

    کوئٹہ: ریکوڈک منصوبے کی دوبارہ سے فعالی سےبلوچستان کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، منصوبے سے بلوچستان اور ضلع چاغی کے مقامی افراد کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ریکوڈک منصوبہ چاغی کی عوام کے تابناک مستقبل کی جانب احسن قدم ہے، ریکوڈک منصوبے کی دوبارہ سے فعالی سےبلوچستان کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    منصوبہ کوک کندی اور ضلع چاغی کے مقام پر شروع کیا گیا ، ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان اور ضلع چاغی کے مقامی افراد کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    دالبندین کے شہری کہتے ہیں کہ ریکوڈک کا کام ضرور ہونا چاہیے، یہ ہمارے علاقے کے لیے بہت اہم ہے، اچھا ہے لوگوں کو ریکوڈک کے ذریعے روزگار ملے گا، سب خوش ہوں گے۔

    شہری کا کہنا تھا کہ ریکوڈک پروجیکٹ پورے بلوچستان اور خاص کر چاغی کے لیے بہت اہم ہے، یہ پراجیکٹ جب چلے گا تو سب لوگوں کو اس سے فائدہ ہو گا، بہت خوشی ہوئی یہ پراجیکٹ جب شروع ہوگا تو ہمارا علاقہ بھی ترقی کرے گا ، یہ پراجیکٹ بہت خوش آئند ہے۔

    نوکنڈی کے شہری نے کہا کہ ریکوڈک پراجیکٹ کمیٹی بیٹھی ہے، ان کے منصوبے کے مطابق کام جاری ہے، ریکوڈک پراجیکٹ شروع ہو رہا ہے بہت اچھی بات ہے ہمارے لوگوں کو روزگار ملے گا، اس پراجیکٹ کے بارے میں لوگ کافی تعریفیں کر رہے ہیں۔

    شہری کا کہنا تھا کہ فائدے کی بات ہے، باہر کے لوگ آئیں گے اور ہمارے تعلیم یافتہ لوگوں کو روزگار ملے گا، بہت خوش ہیں ریکوڈک پراجیکٹ دوبارہ شروع ہو چکا اس سے ہمارے علاقے میں ترقی ہو گی اور روزگار آئے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ سرکاری افسران نےیقین دلایا ہے جتنی بھی خرید و فروخت ہوگی، ہمارے علاقے سے ہوگی اور ہمارے تاجروں کو ترجیح دی جائے گی۔

  • ژوب حملے میں امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیے جانے کا انکشاف

    ژوب حملے میں امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد: بلوچستان کے علاقے ژوب میں ٹی ٹی پی حملے میں امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں سے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی ہے، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ژوب حملے میں دہشت گردوں کی جانب سے امریکی ہتھیار اور سامان کا استعمال کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے افغانستان میں امریکی فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا، اسلحے میں 5.56 ایم ایم کیلیبر ایم 16 اسالٹ رائفلیں، جدید معیار کے ہیلمٹ استعمال کیے گئے تھے، دہشت گردوں نے امریکی دستانے، بیک پیک اور یونیفارم بھی پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔

    تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہلاک حملہ آور دہشت گرد امریکی یونیفارم میں ملبوس ہیں، اس سنسنی خیز انکشاف کے بعد یہ بڑا سوال اٹھا ہے کہ جدید امریکی اسلحہ اور یونیفارم دہشت گردوں تک کیسے پہنچے؟ یقیناً یہ وہی اسلحہ و امریکی فوجی یونیفارم ہے جو ٹی ٹی پی کے بزدل شر پسند پاکستان کے خلاف استعمال کرتے آئے ہیں۔

    ذرائع نے دہشت گردوں کو متنبہ کیا ہے کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد امریکی یونیفارم بھی پہن لیں تب بھی وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے، اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھیں گی۔

  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج گیس بند رہے گی

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج گیس بند رہے گی

    ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج گیس بند رہے گی۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج صبح 10 سے رات 10 بجے تک سوئی گیس بند رہے گی، ایس ایس جی سی کی اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، مستونگ، کھڈکوچہ، منگچر، قلات،کانک و دیگر علاقوں میں گیس بند رہےگی۔

    اس کے علاوہ کچلاک، یارو، پشین، زیارت سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی آج گیس بند رہے گی، اعلامیے کے مطابق مرمتی کام کے باعث گیس بند کی گئی، رات 10 بجے بحال کی جائیگی۔