Tag: بلوچستان

  • کسٹم کے تمام دفاتر کو سیکیورٹی الرٹ جاری، افسران وعملے کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت

    کسٹم کے تمام دفاتر کو سیکیورٹی الرٹ جاری، افسران وعملے کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت

    کراچی : بلوچستان میں کسٹم کے تمام دفاتر کو سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام فیلڈ آفس کے کسٹمز افسران وعملے کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کسٹم کے تمام دفاتر کو سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں بلوچستان کسٹم ہاؤس کے ڈپٹی کلکٹر ہیڈکوارٹرز نے افسران کو خط لکھ دیا ہے۔

    مراسلے میں بلوچستان میں تمام کسٹمز دفاترمیں سیکیورٹی سخت کرنے اور تمام فیلڈ آفس کے کسٹمز افسران و عملے کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    مراسلے کے مطابق دفاتر میں کسٹمز عملے کو اسلحے کے ساتھ ہروقت الرٹ رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کسی بھی پرائیویٹ شخص کا دفاتر میں بغیر تصدیق داخلہ ممنوع ہوگا۔

    بلوچستان کسٹم ہاؤس کے ڈپٹی کلکٹر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تمام کسٹمز انفورسمنٹ دفاتر کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔۔۔۔

  • بلوچستان میں پہلی قومی یوتھ سمٹ میں 400 سے زائد مندوبین کی شرکت

    بلوچستان میں پہلی قومی یوتھ سمٹ میں 400 سے زائد مندوبین کی شرکت

    کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی جانب سے نوجوان نسل کی قابلیت نکھارنے سے متعلق سہ روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس مین ملک بھر سے مندوبین نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پہلی قومی یوتھ سمٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی، کوآرڈینیٹر برائے نوجوانان نوابزادہ جمال رئیسانی نے شرکت کی۔

    اس تقریب میں ملک بھر سے 400 سے زائد مندوبین نے شرکت کی، شرکا کی جانب سے یوتھ سمٹ سے خطاب میں نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا، شرکا نے نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوان کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، فورم با صلاحیت نوجوانوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے، فورم آپس میں اتحاد قائم رکھ کر ملکی تعمیر و ترقی میں  اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان نے یوتھ پالیسی کا مسودہ اسمبلی سے جلد منظور کروانے کا اعادہ کیا، بابر یوسفزئی نے کہا کہ نوجوانوں کی آواز کو فیصلہ سازی عمل میں شامل کرنے کیلئے بھر پور کرداراداکریں گے۔

    ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا کہ سیمینار کے انعقاد سے نوجوانوں میں اعتماد، سماجی و اقتصادی مسائل پر جامع بحث کا پلیٹ فارم فراہم کیاگیا۔

    بلوچستان قومی یوتھ سمٹ میں شرکا، نوجوانوں کی جانب علاقائی ملبوسات زیب تن کئے، ثقافتی رقص کامظاہرہ بھی کیاگیا، بلوچستان میں تخلیقی تقریبات سے نوجوانوں کو اپنی قابلیت، سوچ کو مزید نکھارنے کا موقع ملے گا۔

  • بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

    بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

    کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت 28  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے آج دن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ قلات 36 اور گوادر میں 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نوکنڈی میں درجہ حرارت 59 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ سبی میں47، تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب آج  صوبے کے چند ایک اضلاع میں بارش متوقع ہے قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ژوب، بارکھان، پنجگور، خضدار میں گرج چمک سے بارش کا امکان ہے۔

  • بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا

    بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا

    اسلام آباد: بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بی ایل ایف کا کمانڈر نواز علی رند عسکری گروپس کی آپسی لڑائی کا نشانہ بن گیا، نواز رند کی ہلاکت ایک ہمسایہ ملک میں پراسرار حالات میں ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عسکریت پسند نواز علی رند کا تعلق بلوچستان کے علاقے آواران سے تھا اور وہ 2014 سے بی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا، نواز رند سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔

    علیحدگی پسند کمانڈر گلزار امام شمبے کی گرفتاری سے عسکریت پسند گروہوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے، بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد BRAS کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شمبے کی گرفتاری اور انٹیلیجنس اداروں کی کامیابیوں سے دہشت گرد تنظیمیں شدید دباؤ کا شکار ہیں، گھیرا تنگ ہونے سے دہشت گرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈرز کو مارنے لگی ہیں۔

    کچھ دن قبل جماعت الاحرار کا کمانڈر سر بکف مہمند بھی اسی طرح کے حالات کا شکار ہوا تھا، دہشت گردوں کی اس طرح ہلاکت اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک دشمنوں کو سر چھپانے کا ٹھکانہ نہیں مل رہا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے بلوچستان میں دہشت گردی میں واضح کمی آئے گی۔

  • بلوچستان میں موسم کیسا رہے گا؟

    بلوچستان میں موسم کیسا رہے گا؟

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے اکثر شہروں میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ کچھ میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ شہروں جیسے بارکھان، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، ژوب، گوادر، پسنی، اورماڑہ، اوتھل، بیلہ، خاران، مکران اور آواران میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی اور نوکنڈی میں 41، جیوانی اور گوادر میں 36، قلات میں 33 اور زیارت میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • تلور اور دیگر نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر پابندی عائد

    تلور اور دیگر نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر پابندی عائد

    کوئٹہ : بلوچستان میں تلور اور دیگر نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی اور افسران واہلکاروں پر جنگلی حیات کا تحفظ لازم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نایاب پرندوں اورجانوروں کے تحفظ کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے بلوچستان تلوراور دیگر نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار کیلئے ممنوع قرار دے دیا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں تلور سمیت دیگر پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    عبدالقدوس بزنجو نے تمام ڈپٹی کمشنروں اورمحکمہ جنگلات کے افسران واہلکاروں پر جنگلی حیات کا تحفظ لازم قراردیا۔

    میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ شکار کی اطلاع ملی تو اس ضلع کے ڈی سی اورمتعلقہ عملہ کیخلاف کارروائی ہوگی، بلوچستان کو جنگلی حیات کے لیے محفوظ خطہ بنائیں گے۔

  • بلوچستان کیلئے عالمی بینک کی جانب سے بڑی امداد منظور

    بلوچستان کیلئے عالمی بینک کی جانب سے بڑی امداد منظور

    واشنگٹن : عالمی بینک نے بلوچستان کے لئے21 کروڑ 30 لاکھ امداد کی منظوری دے دی، یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ نے واشنگٹن میں بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے لئے امداد کی منظوری دی۔

    عالمی بینک کے مطابق مالی امداد پوسٹ فلڈز بحالی پروگرام کا حصہ ہے، یہ رقم بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں روزگاراور ضروری خدمات کی فراہمی پر خرچ ہو گی، جس سے مجموعی طورپر 27 لاکھ کی متاثرہ آبادی کو فائدہ ہوگا۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ امدادی پیکج سے صوبے کی آبادی کو قدرتی آفات کے خلاف تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

    سیلاب سے متاثرہ آبادی کو روزگار، زراعت اورانفرا اسٹرکچر تعمیر میں مدد دی جارہی ہے، اس کے علاوہ 35 ہزار 100 افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے گرانٹ دی جائے گی۔

  • بلوچستان میں بدامنی کی وجہ نالائق لیڈر شپ ہے: سراج الحق

    بلوچستان میں بدامنی کی وجہ نالائق لیڈر شپ ہے: سراج الحق

    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بلوچستان میں بدامنی کی وجہ نالائق لیڈر شپ کو قرار دے دیا، انھوں نے کہا ’’میں ژوب پہنچا تو لوگوں نے کہا آپ نے بلٹ پروف گاڑی کیوں استعمال نہیں کی، بلٹ پروف گاڑی حل نہیں قوم کو امن چاہیے‘‘۔

    تفصیلات کے مطابق 19 مئی کو بلوچستان کے شہر ژوب میں ایک خود کش دھماکے سے بچنے کے بعد آج کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ’’نااہل اور نالائق لیڈر شپ کی وجہ سے پاکستان، خاص کر بلوچستان میں بدامنی ہے۔‘‘

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ملک میں ترقی کا عمل رک گیا ہے، بلوچستان کا عام آدمی پانی اور نوجوان روزگار کے لیے تڑپ رہا ہے، بلوچستان میں گیس، بجلی، پانی اور روزگار نہیں ہے، روز سنتے ہیں گوادر اور بلوچستان میں سی پیک کی وجہ سے انقلاب آئے گا، لیکن گزشتہ 10 سال سے سڑکیں، فیکٹری، کارخانہ نہ ہی کوئی نیا پروجیکٹ دیکھا۔

    انھوں نے کہا ’’خود کش حملہ کیسے ہوا؟ کون لوگ ملوث ہیں؟ ایک شہری کی حیثیت سے میں جاننا چاہتا ہوں، حکومت سے کہوں گا کہ مکمل تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے رکھے، میں ژوب پہنچا تو لوگوں نے کہا آپ نے بلٹ پروف گاڑی کیوں استعمال نہیں کی، بلٹ پروف گاڑی حل نہیں قوم کو امن چاہیے۔‘‘

    سراج الحق نے کہا ’’بلوچستان کے نوجوانوں نے ہمارا بھرپور استقبال کیا، میں امید دلاتا ہوں کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے۔‘‘

    انھوں نے الیکشن کے حوالے سے اپنے مشورے سے متعلق کہا ’’میں نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ اگست کا مہینہ پاکستان کی آزادی کا دن ہے، اگست کے مہینے میں لوگ حج سے واپس بھی آ جائیں گے، اس لیے اسی مہینے میں شفاف الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔‘‘

  • بلوچستان : دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ ،3 جوان شہید

    بلوچستان : دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ ،3 جوان شہید

    راولپنڈی : بلوچستان میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 3 جوان شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے زرغون میں دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ پوسٹ حال ہی میں علاقے میں کوئلے کی کانوں کو نشانہ بنا کر بھتہ خوری کی کوششوں کو روکنے میں مدد کے لئے قائم کی گئی تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پوسٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا، جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے حملے کے بعد قریبی پہاڑوں میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کرکے آپریشن شروع بھی کردیا ہے۔

    سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 7 جوان شہید ، 6 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 7 جوان شہید ، 6 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 7 جوان شہید اور 6دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت 7وطن کے سپوت شہید اور تمام 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک خاتون سمیت 6افراد زخمی بھی ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کلیئرنس آپریشن گزشتہ شام شروع کیا گیا تھا، پیچیدہ کلیئرنس آپریشن کا مقصد یرغمالیوں کی رہائی تھا۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بلوچستان کے امن اور ترقی کوسبوتاژکرنےکی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

    گذشتہ روز شمالی بلوچستان کےعلاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا، جوابی کارروائی میں2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران 2سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کوایک عمارت میں محدود کرکے محاصرہ کرلیا گیا ہے، کور کمانڈرکوئٹہ مسلم باغ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔