Tag: بلوچستان

  • کوئٹہ میں فلور ملز کو گندم ملنی بند ہوگئی، آٹے کی قیمت آسمان پر

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 26 سو 60 سے 28 سو روپے میں فروخت ہورہا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلور ملز کو گندم ملنی گزشتہ 10 دنوں سے بند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آٹے کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام ہوگئی، شہر میں مہنگے داموں آٹا فروخت ہورہا ہے۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 26 سو 60 سے 28 سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سستا آٹا پوائنٹس لگنا بھی بند ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب صدر فلور ملز ایسوسی ایشن ناصر آغا کا کہنا ہے کہ فلور ملز کو گندم ملنی گزشتہ 10 دنوں سے بند ہے، محکمہ خوراک کی نا اہلی سے شہری پریشان ہیں۔

  • بلوچستان میں مغربی ہواؤں اور بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان

    بلوچستان میں مغربی ہواؤں اور بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں 28 فروری سے یکم مارچ کے دوران تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جس سے فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں اور بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، 28 فروری کو مغربی ہوائیں مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 فروری سے یکم مارچ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    ان علاقوں میں کوئٹہ، ژوب، خضدار، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، چمن اور پشین شامل ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

  • بلوچستان: آواران میں 4.6 شدت کا زلزلہ

    بلوچستان: آواران میں 4.6 شدت کا زلزلہ

    بلوچستان کے ضلع آواران میں علی الصبح 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی گہرائی  76 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

  • معروف بلوچ لوک گلوکار واسو گاجانی انتقال کر گئے

    معروف بلوچ لوک گلوکار واسو گاجانی انتقال کر گئے

    جعفرآباد: بلوچستان کے معروف بلوچ لوک گلوکار واسو گاجانی انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لوگ گلوکار واسو خان گاجانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ واسو گاجانی عرصہ دراز سے علیل تھے۔

    گلوکار واسو گاجانی نے پہلی بار معروف سنگر شہزاد رائے کے ساتھ گائیکی سے شہرت پائی تھی، انھوں نے شہزاد رائے کے ساتھ پروگرام واسو اور میں، میں پرفارم کیا تھا۔

    لوک گلوکار واسو گاجانی کا اصل نام محمد وارث تھا، ان کا تعلق بلوچستان کے پس ماندہ علاقے صحبت پور کے گاؤں گوراناڑی سے تھا۔

  • بلوچستان کے کئی اضلاع میں تاحال سیلاب کا پانی موجود

    بلوچستان کے کئی اضلاع میں تاحال سیلاب کا پانی موجود

    کراچی / کوئٹہ: سیلاب گزر جانے کے کئی ماہ بعد بھی بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع سے پانی کی نکاسی کا عمل تاحال جاری ہے، سندھ اور بلوچستان کے ہزاروں سیلاب متاثرین اب بھی بے گھر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین تاحال مشکلات کا شکار ہیں، بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع سے پانی کی نکاسی کا عمل تاحال جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، اوستہ محمد اور صحبت پور کی بعض یو سیز میں تاحال سیلابی پانی موجود ہے۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان، پنجاب اور پختونخواہ میں سیلاب متاثرین کیمپس بند ہو چکے ہیں۔ سندھ بھر میں 29 ہزار 692 سیلاب زدگان تاحال بے گھر ہیں، ایک فلڈ ٹینٹ سٹی میں 5 ہزار 132 متاثرین تاحال مقیم ہیں۔

    سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں سے ملیریا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں البتہ ہیضہ اور ڈینگی کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں طبی عملے کی شدید غذائی قلت سے نمٹنے کی ٹریننگ مکمل ہوگئی، علاوہ ازیں سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں اہم ادویات کی عام تقسیم بھی جاری ہے۔

    سیلاب زدہ علاقوں کے ملیریا کیسز والے علاقوں میں مچھر دانیوں اور ملیریا ٹیسٹ کٹس کی تقسیم بھی جاری ہے۔

  • بلوچستان میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے میجر اور کیپٹن شہید

    بلوچستان میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے میجر اور کیپٹن شہید

    راولپنڈی : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں میجرجواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پربلوچستان کےعلاقے کوہلو میں آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دوران آپریشن کی قیادت کرنیوالی ٹیم کے قریب دیسی ساختہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا ، بارودی مواد کے دھماکے میں میجرجواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ دونوں شہید افسران نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا، کوہلومیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آج ہی شروع کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امن دشمن اور واقعےمیں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئےآپریشن جاری ہے ، بزدلانہ واقعات مشکل سے حاصل بلوچستان میں امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

    ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ان عناصر کےناپاک عزائم کو اپنے خون کا نذرانہ دے کر ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • کئی دہائیوں کے بعد سبی اور ہرنائی میں ٹرین چلے گی: خواجہ سعد رفیق

    کئی دہائیوں کے بعد سبی اور ہرنائی میں ٹرین چلے گی: خواجہ سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں کے بعد سبی اور ہرنائی میں ٹرین چلے گی، گوادر میں ریلوے کی کافی جگہ موجود ہے، گوادرمیں ریلوے کا دفتر کھول دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کا مسافروں کی سہولت کے لیے معاہدہ ہوا ہے، معاہدے کے ذریعے جہاں رکاوٹیں تھیں وہ ختم کردیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے ٹرین کی ٹکٹ، ہوٹل اور کھانے پینے کی سہولت میسر ہوگی، ایپ کے ذریعے پارسل کی بکنگ اور ٹریکنگ بھی ہو سکے گی، رابطہ ایپ کے ذریعے شہری اپنا سفر آسان بنا سکے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ریونیو شیئرنگ کی بنیاد پر یہ سروس ریلوے میں دستیاب ہوگی، یہ ایپ ریلوے کے آپریشنل معاملات کو بہتر بنانے میں اہم قدم ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سبی ہرنائی ٹریک اور چیک پوسٹ کو جلد مکمل کیا جائے گا، کئی دہائیوں کے بعد سبی اور ہرنائی میں ٹرین چلے گی، گوادر میں ریلوے کی کافی جگہ موجود ہے، گوادرمیں ریلوے کا دفتر کھول دیا گیا ہے، حالیہ سیلاب سے ریلوے کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہوں کے معاملے میں وزارت خزانہ سے بات چیت کی ہے انشا اللہ کوئی حل نکلے گا، ہمیں توقع ہے قسطوں میں ہی صحیح تنخواہوں کے لیے پیسہ ملے گا۔

  • ریکوڈک معاہدے کے تحت بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کردی گئی

    ریکوڈک معاہدے کے تحت بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کردی گئی

    کوئٹہ : بیرک گولڈ نے ریکوڈک معاہدے کے تحت بلوچستان کو تین ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے معاہدے کے تحت بلوچستان کو پہلی ادائیگی کردی گئی، بیرک گولڈ کی جانب سے تین ملین ڈالر کا چیک بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا گیا۔

    ریکوڈک پاکستان کے حکام نے بتایا کہ بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکوڈک منصوبے کی نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت بلوچستان کی صوبائی حکومت کو پہلی ادائیگی کردی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ حتمی معاہدوں پردستخط اورقانونی تقاضےپورے ہوئے، جس کے بعد بیرک اور حکومتِ بلوچستان نے صوبے کیلئے مختص فنڈزکی ادائیگی کے ٹائم ٹیبل پررضامندی ظاہرکی۔

    ریکوڈک پاکستان کے کنٹری مینیجرعلی رند نے سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیویلپمنٹ ڈپیارٹمنٹ بلوچستان سیدل خان لونی کوچیک پیش کیا۔

    سال 2028 میں ریکوڈک میں باقاعدہ کان کُنی کا آغاز متوقع ہے۔

  • سیلاب کے 7 ماہ بعد بھی سندھ میں ہزاروں متاثرین تاحال بے گھر

    سیلاب کے 7 ماہ بعد بھی سندھ میں ہزاروں متاثرین تاحال بے گھر

    کراچی / کوئٹہ: ملک بھر میں قیامت خیز سیلاب گزرنے کے 7 ماہ بعد بھی سیلاب متاثرین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، صوبہ سندھ میں تاحال 87 ہزار سے زائد سیلاب زدگان بے گھر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیلاب کے 7 ماہ بعد بھی سب سے زیادہ متاثر صوبوں بلوچستان اور سندھ سے سیلابی پانی کی مکمل نکاسی نہ ہو سکی۔

    بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع سے پانی کی نکاسی کا عمل تاحال جاری ہے، ضلع جعفر آباد کی یوسیز جانان اور گندکہ، ضلع صحبت پور کی یونین کونسلز خدائے داد اور ڈوڈئیکا، نصیر آباد کی یو سی منجھی شیری اور ضلع جھل مگسی کی یو سی بریجہ میں تاحال سیلابی پانی موجود ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں فلڈ کیمپس بند کیے جا چکے ہیں اور سیلاب متاثرین گھروں کو جا چکے ہیں، صرف ضلع صحبت پور میں 8 ہزار سیلاب متاثرین تاحال بے گھر ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 ماہ گزرنے کے باوجود سندھ میں 87 ہزار 537 سیلاب زدگان تاحال بے گھر ہیں۔

    سندھ کے 6 ٹینٹ سٹیز میں 7 ہزار 136 متاثرین اب بھی موجود ہیں۔ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور سانس کی بیماریوں کے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ساتھ ساتھ صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں فلڈ آئی ڈی پی کیمپس بند ہو چکے ہیں۔

  • بلوچستان کے ضلع خاران میں 3.7 شدت کا زلزلہ

    بلوچستان کے ضلع خاران میں 3.7 شدت کا زلزلہ

    کوئٹہ : بلوچستان کےضلع خاران میں 3.7 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابنق بلوچستان کےضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    اس کے علاوہ ہرنائی اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرشدت 3.7 اور گہرائی20کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزخاران کے جنوب میں28کلومیٹردورپہاڑی سلسلہ تھا۔

    ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    گذشتہ ہفتے خیبرپختونخوا میں سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ اور گہرائی 182 کلومیٹر تھی۔

    زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تھے۔