Tag: بلوچستان

  • بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی دریافت

    بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی دریافت

    بلوچستان سے اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے، ذخائر مکمل تجزیے کیلئے ریموٹ سینسنگ اور جیولوجیکل سروے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کےبڑے ذخائر کی دریافت ہوئی، منصوبے میں او جی ڈی سی ایل اورپی ایم ڈی سی کی 50،50 فیصد کی شراکت داری ہے۔

    مشترکہ منصوبے کا اعلان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کےدوران متوقع ہیں، اینٹیمنی کی ریفائننگ کیلئے اومان کی جدید سہولتوں سے استفادے پر غور کیا جارہا ہے۔

    اینٹیمنی ذخائر کے مکمل تجزیے کیلئے ریموٹ سینسنگ اور جیولوجیکل سروے کی تیاری کرلی ہے۔

    ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی سےمعدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئےدروازے کھلنے لگے۔

    گلگت بلتستان میں 10 معدنی بلاکس کے حصول کی پیش رفت بھی سامنے آئی ، گلگت بلتستان میں تانبہ،نکل اور کوبالٹ ذخائر کی تصدیق ہوئی۔

    چنیوٹ کےمعدنی ذخائرکی تلاش کیلئےاوجی ڈی سی ایل اورمنرل ڈیپارٹمنٹ میں رابطے ہوا ، جبکہ جدیدکان کنی کے فروغ کے لیے تعلیمی نصاب کو عالمی معیار سےہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • بلوچستان، 28 محکموں کے 428 سرکاری ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف

    بلوچستان، 28 محکموں کے 428 سرکاری ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف

    کوئٹہ: بلوچستان کے 28 محکموں کے 428 سرکاری ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس میں صوبے کے 28 محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کرنے، کئی افسران کا تبادلہ ہونے کے باجود سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری کارروائی اور مقدمات درج کرنے اور بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا۔

    سیکریٹری ایکسائز ڈپارٹمنٹ سید ظفر شاہ بخاری نے اجلاس میں 9882 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کیا اور اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرنے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی، اجلاس کو بتایا گیا کہ کئی افسران ٹرانسفر کے باوجود گاڑیاں واپس نہیں کر رہے جس پر وزیر اعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے۔

    انھوں نے کہا سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے تاکہ غیر فعال افسران کے خلاف جبری ریٹائرمنٹ کا آپشن استعمال کیا جا سکے، وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے سرکاری افسران اور اہلکاروں کی ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر لی گئی ہے اور وہ خود ملازمین کی حاضری مانیٹر کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا ملازم ریاستی بیانیے سے انحراف نہیں کر سکتا، ریاست مخالف عناصر کو بیڈ گورننس تقویت دیتی ہے، جس کا سدباب کرنا ضروری ہے، بلوچستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ہر سرکاری اہلکار کو عوامی مسائل حل کرنے پر مکمل توجہ دینی ہوگی تاکہ عام بلوچستانی کے مسائل حل کیے جا سکیں اور بلوچستان کا وہ فرد جو سردی میں ٹھٹھرتا اور گرمی میں جھلستا ہے اس کو ریلیف دیا جا سکے۔

  • بلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی پرچم لہرایا جائے گا، وزیر اعلیٰ کا حکم

    بلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی پرچم لہرایا جائے گا، وزیر اعلیٰ کا حکم

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انتظامی افسران کے اعلیٰ سطح اجلاس میں حکم دیا ہے کہ صوبے کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

    اجلاس میں حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بلوچستان میں امن و امان اور سروس ڈلیوری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سرفراز بگٹی نے تمام کمشنرز اور ضلعی افسران کو ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

    فیصلہ کیا گیا کہ ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کر کے منفی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی، وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ بلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی پرچم لہرایا جائے، جن تعلیمی اداروں کے سربراہان احکامات کی پابندی نہیں کروا سکتے، وہ دست بردار ہو جائیں۔


    جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈا، پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور


    سرفراز بگٹی نے کہا امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، صوبے میں کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی، ہر ضلعی افسر اپنے علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنے کا ذمہ دار ہے، پالیسی حکومت دیتی ہے لیکن عمل درآمد فیلڈ افسران کی ذمہ داری ہے، کوئی انفرادی اور ذاتی سوچ ریاست کی پالیسی سے بالا تر نہیں، کوئی بھی افسرحکومت کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کر سکتا تو عہدہ چھوڑ دے۔

    انھوں نے کہا کسی چیک پوسٹ پر بھتہ خوری نہیں چلے گی، ایسی کوئی بھی مصدقہ شکایت ملی تو متعلقہ ایس ایچ او نہیں رہے گا، ریاست مخالف عناصر کے سامنے نہیں جھکنا۔

  • بلوچستان میں یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے تحت کھیلوں کے مقابلے

    بلوچستان میں یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے تحت کھیلوں کے مقابلے

    محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام صوبہ بھر میں جاری سپورٹس فیسٹول یوم پاکستان کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلے جاری ہے، ان میں شامل فٹسال ٹورنامنٹ، ووشو ٹورنامنٹ، باسکٹ بال کے مقابلوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

    فٹسال ٹورنامنٹ کا آغاز کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کیو ڈی اے گراؤنڈ میں ہوا، افتتاحی تقریب کے مہمان خاص پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری لیاقت علی لہڑی تھے۔

    باسکٹ بال کے مقابلے پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر میں ہوگئے ہیں، جس کا افتتاح بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین نے کیا۔

    ووشو کے مقابلے ایوب سپورٹس کمپلیکس مارشل آرٹس جمنازیم میں شروع ہوئے ہیں، باسکٹ بال کے مقابلوں میں کوئٹہ کے 6 ٹیموں نے حصہ لیا ہے جبکہ ووشو کے مقابلوں 7 مختلف ویٹ کیٹیگریز ہے کوئٹہ سے 35 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

    فٹسال ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی میر لیاقت علی لہڑی نے باقاعدہ طور پر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر عبدالباقی، محمد صادق سمیت تماشائی بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کو کھلاڑیوں سے خصوصی تعارف بھی کرایا گیا۔

    لیاقت علی لہڑی نے سپورٹس جرنلسٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

    بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کیو ڈی اے گراؤنڈ میں مصنوعی گراس لگانے کیلیے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی میں شامل کریں گے۔

    لیاقت علی لہڑی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجودگی قابل تحسین ہے۔

    لیاقت علی لہڑی کا مزید کہنا تھاکہ اپنے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرینگے تاکہ وہ منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رہ سکیں اور کھیلوں میں حصہ لیکر اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کریں۔

    "یہ بورڈ کے ملازم ہیں، 60لاکھ ماہانہ لینے کے باوجود پی سی بی ٹورنامنٹ نہیں کھیل رہے”

    انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں نوجوانوں کے لیے مزید گراؤنڈز بھی بنائیں گے،فٹسال مقابلوں کا انعقاد 22 مارچ تک جاری رہیں گے-ووشو ایونٹ کے فائنل مقابلے آج مارشل آرٹس جمنازیم ایوب سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔

  • پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں نہیں آنا تو انھیں استعفیٰ دے دینا چاہیے، رانا ثنااللہ

    پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں نہیں آنا تو انھیں استعفیٰ دے دینا چاہیے، رانا ثنااللہ

    رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں نہیں آنا تو انھیں استعفیٰ دے دینا چاہیے، انھیں آج اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آج اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی، پی ٹی آئی کو اسمبلی سے تنخواہی چاہئیں اور باقی یہ اسمبلی نہیں آتے، پی ٹی آئی کو بالکل ملک کی فکر نہیں ان کو بس اپنے لیڈر کی فکر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اجلاس کیلئے پارلیمان میں موجود جماعتوں کے ارکان کی تعداد کا تعین کیا گیا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی نمائندگی موجود تھی، نوازشریف کی پارٹی کی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔

    نوازشریف اجلاس میں آتے تب بھی ٹھیک تھا نہ آتے تب بھی ٹھیک تھا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اجلاس میں موجود تھے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد جو بیانیہ بھارتی میڈیا کا تھا وہی ایک سیاسی جماعت کا تھا، سمجھ نہیں آرہی تھی کہ بھارتی میڈیا سیاسی جماعت کے بیانیے کی حمایت کررہا ہے۔

    رہنما ن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلےاجلاس کیلئے 14 لوگوں کے نام دیے کہا ہم آئیں گے، پی ٹی آئی نے رات میں مزید 3 لوگوں کے نام شامل کرائے، میرے خیال میں سحری کے بعد ان کو خیال آیا کہ اجلاس میں نہیں جانا، پی ٹی آئی اجلاس میں آتی اور اپنا مؤقف رکھتی تو یہ اچھی بات ہوتی۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ وہ لوگ جو بندوق اٹھائے ہوئے ہیں ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، وہ بندوق اٹھانے والے جو بےگناہ لوگوں کو قتل کرتے ہیں ان سے بات نہیں ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ بندوق اٹھانے والوں کیساتھ کوئی ڈھیل نہیں ہوگی نہ مذاکرات ہونگے، دہشت گردی ایک جرم ہے اس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ اپوزیشن اجلاس میں ہوتی اور کوئی مؤقف رکھتی تو اس کا جواب بھی دیا جاتا، مولانافضل الرحمان سمیت تمام سیاسی پارٹی اجلاس میں موجود تھیں، آج اجلاس میں سب متفق تھے کہ دہشت گردی کا کوئی جوازنہیں ہے۔

    کسی کا کوئی حق بنتا ہے یا نہیں بنتا اس کیلئے دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں، بلوچستان کے دوسرے مسائل کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا،

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ دہشت گردی کی وضاحت کیلئے بلوچستان کے دوسرے مسائل کو پیش نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کے دوسرے مسائل حقیقی ہیں انھیں حل کرنا چاہیے، لاپتہ افراد کا مسئلہ حقیقی ہے اس کو حل کیا جانا چاہیے

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایسے مسائل کو دہشت گردی کیساتھ رکھ کرحل نہیں کرنا چاہیے، یہ تاثر دینا کہ بلوچستان کے دیگر مسائل کی وجہ سے دہشت گردی ہے تو غلط ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گورننس سے متعلق آرمی چیف کی بات سول اداروں سے متعلق تھی، بلوچستان میں پولیس، سی ٹی ڈی اور دوسرے اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے۔

  • کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا نوشکی میں خودکش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

    کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا نوشکی میں خودکش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

    بلوچستان میں نوشکی دالبندین شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر کالعدم بی ایل اے کے خودکش حملے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے آج صبح ایف سی کانوائے پر بارودی دھماکا اور خود کش حملہ کیا، بزدلانہ خود کش حملے میں ایف سی کے 3 جوانوں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔

    سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف فوری موثر جوابی کارروائی کی، ابتدائی کارروائی میں خود کش حملہ آور کے علاوہ 3 اور دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نےعلاقےکو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کردیا ہے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے بھاگنے والے تمام راستے بلاک کر دیے ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ابتدائی تحقیقات سے دھماکا خودکش معلوم ہوتا ہے، ابتدائی شواہد کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرائی، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے، انہوں نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    محسن نقوی کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے، ملک دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے، بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

  • وزیر دفاع کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے، اسد قیصر

    وزیر دفاع کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے، اسد قیصر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خواجہ آصف کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وزیر دفاع کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے۔‘‘

    سابق اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر دفاع ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دیتے، لیکن ان کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے، یہ جعلی پارلیمنٹ ہے، بلوچستان اور قومی اسمبلی میں جعلی نمائندے ہیں، جعلی لوگ اسمبلی میں لائے گئے جوعوام کے نمائندے نہیں۔

    اسد قیصر نے کہا ہم نے فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کیا تاکہ پارلیمنٹ کو طاقت ملے، بلوچستان کے عوام کو حقوق نہیں دیے گئے، خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، ایران اور افغانستان کے ساتھ آپ کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں، آج جو کچھ ہو رہا ہے یہ صرف آپ کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

    انھوں نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سے کہوں گا ابھی میں سندھ گیا تھا، ایسا لگا وہاں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے، سندھ تو چھوڑیں کراچی کا حال دیکھ لیں، پورا انفرا اسٹرکچر ہی تباہ حال ہے۔

    جعفر ایکسپریس پر حملے کے دوران افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا، ترجمان دفتر خارجہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب میں کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے سوا ساری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، یہ لوگ دہشت گردوں کے خلاف جنگ سے انکاری ہیں، حملے کے بعد پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے منفی کردار ادا کیا اور دہشت گردوں کو کریڈٹ دیا۔

  • جعفر ایکسپریس حملہ: افسوسناک واقعہ پر بھارتی میڈیا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف

    جعفر ایکسپریس حملہ: افسوسناک واقعہ پر بھارتی میڈیا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف

    بلوچستان میں دہشت گردوں کے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

    بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ را اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پیغامات پھیلا نے میں مصروف ہے، بھارتی چینلز نے حملے کی بی ایل اے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی خبردی جسے بھارتی اکاؤنٹس نے پھیلایا۔

    جعفر ایکسپریس حملہ، یرغمالی مسافروں کیساتھ خودکش بمبار بیٹھے ہونے کا انکشاف

    بھارتی چینلز حسبِ روایت اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے بنی ویڈیوز، تصاویر کا سہارا لیکر پروپیگنڈا کررہے ہیں، حملے کی جعلی ویڈیو بھارتی اور مخصوص جماعت کے اکاؤنٹس پر جاری کی گئی جو 2022 کی ایک فلم کی ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈے کیساتھ مخصوص سیاسی جماعت  سے جڑے اکاؤنٹس بھی حصہ لے رہے ہیں اور مخصوص سیاسی جماعت، بھارتی میڈیا ریسکیو آپریشن میں مصروف افواجِ پاکستان کیخلاف زہر اگل رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں منگل کو مسلح افراد نے ایک مسافر ٹرین پر فائرنگ کی، اور پھر ٹرین کو مسافروں سمیت یرغمال بنا لیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 104 مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جب کہ 16 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

  • کوئٹہ کے سائنس کالج کے لیے ایک ارب کی خصوصی گرانٹ کا اعلان

    کوئٹہ کے سائنس کالج کے لیے ایک ارب کی خصوصی گرانٹ کا اعلان

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ سائنس کالج کو براہ راست اپنی سرپرستی میں لینے اور کالج کے لیے ایک ارب کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ سائنس کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، اور آتش زدگی سے متاثرہ کالج کا مرمت و بحالی کے بعد افتتاح کیا، انھوں نے کہا سائنس کالج میں جدید آئی ٹی پارک تعمیر کیا جائے گا۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کسی کو نوکری فروخت نہیں کرنے دینے کی بات پر قائم ہیں، محکمہ تعلیم میں مقامی سطح پر میرٹ پر بھرتیاں کی گئیں، بہت سے شعبوں میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔

    نوجوانوں کو تعلیم کے ذریعے مثبت سمت میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، والدین اور تعلیمی ماہرین نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں، دشمن عناصر نوجوانوں کو خودکش حملہ آور بنانے کی طرف راغب کر رہے ہیں، ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر پر کڑی نظر ہے اور اس کے مصدقہ ثبوت موجود ہیں۔

    انھوں نے کہا بیڈ گورننس کی آڑ میں ریاست کو برا بھلا نہیں کہا جا سکتا، حکومت ترقی اور تعلیم کے مواقع پر سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو آکسفورڈ، ہارورڈ سمیت دنیا بھر کی ممتاز جامعات میں تعلیم کے لیے بھیج رہے ہیں، جب کہ ریاست مخالف عناصر نوجوانوں کو خود کش جیکٹ پہنا رہے ہیں، قانون کی چھٹی سمسٹر کی طالبہ کو خود کش جیکٹ پہنائی گئی۔

    کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    وزیر اعلیٰ نے کہا بلوچستان کی غیر متوازن ترقی کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، غیر متوازن ترقی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، جو ترقی کراچی میں ہے وہ کشمور میں نہیں ہے، جو ترقی قلعہ سیف اللہ میں ہے وہ سرند جوگیزئی میں نہیں ہے، جو ترقی لاہور میں ہے وہ ڈیرہ غازی خان میں نہیں۔

    انھوں نے کہا محکمہ زکوٰة سالانہ 30 کروڑ تقسیم کرتا ہے، اور حکومت اس محکمے پر 1 ارب 60 کروڑ خرچ کرتی ہے، زکوٰة کی رقم ڈپٹی کمشنرز بھی تقسیم کر سکتے ہیں۔

  • پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ،  4 اہم دہشت گرد گرفتار

    پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 4 اہم دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی : بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

    تفصیلات کے مطابق 5 مارچ 2025 کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ٹوبہ کاکڑی میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا اور اس دوران 4 اہم دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور دیگر آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کر لیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دراندازی کے مزید شواہد سامنے آگئے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی بڑھنے لگی ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ مختلف دہشت گرد تنظیموں کو افغان طالبان کی مکمل حمایت، سہولت کاری اور سر پرستی حاصل ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن کی کامیابی میں مقامی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا تاہم گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بار بار شواہد دینے کے باوجود افغان عبوری حکومت کی خاموشی دراصل دہشت گردوں کی حمایت ہے۔

    دفاعی ماہرین نے بتایا کہ مقامی لوگوں کا دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ لڑنا خوش آئند امر ہے، پاکستان میں دہشتگردی کی لہر میں اضافے کی بنیادی وجہ افغانستان کی سرزمین پر پنپتی دہشتگرد تنظیمیں ہیں۔

    یاد رہے پہلے بھی کئی افغان دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہو چکے ہیں، ہلاک افغان دہشتگردوں میں افغان صوبے باغدیس کے گورنر کا بیٹا خارجی بدرالدین بھی شامل تھا۔

    28 فروری 2025 کو ہلاک ہونے والا افغان دہشتگرد مجیب الرحمان افغانستان کی حضرت معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی میں کمانڈر تھا۔

    افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر فوری کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے، دہشت گردوں کے ساتھ پاکستان میں گھسنے والے زیادہ تر افغان شہری یا تو مارے جاتے ہیں یا پکڑے جاتے ہیں۔