Tag: بلوچستان

  • سانحہ کوئٹہ،سپریم کورٹ نے1رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دےدیا

    سانحہ کوئٹہ،سپریم کورٹ نے1رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دےدیا

    کوئٹہ : سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹر ی نے سانحہ سول اسپتال کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سپریم کورٹ رجسٹر ی میں سانحہ سول اسپتال کوئٹہ از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

    سماعت کے دوران وکلا نے استدعا کی کہ ایک ایسا آزادانہ تحقیاتی کمیشن تشکیل دیا جائے جو سپریم کور ٹ کے جج پر مشتمل ہوکمیشن واقعہ کے محرکات تفتیش کے عمل میں تاخیراور غیرذمہ داروں کی تحقیقات کرے۔

    سپر یم کورٹ نے وکلا کی استدعاپرایک رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا۔جوڈیشل کمیشن سپر یم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ہوگاجو تیس دن میں رپورٹ عدالت میں پیش کرےگا۔

    مزید پڑھیں: سانحہ کوئٹہ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، شہداء کی تعداد 74 ہوگئی

    سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس نے چیف سیکر یٹر ی بلوچستان سے استفسار کیا کہ سانحہ سول اسپتال کے زخمیوں اور شہدا کے ورثا کو مالی معاونت کی فراہمی سے متعلق آگاہ کریں۔

    چیف سیکر یٹر ی بلوچستان نے بتایا کہ فنڈ زمختص ہے جو آج یاکل تک ٹرانسفر ہوجائیں گے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے حکم دیا کہ تمام زخمی و جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاو نت کی جائے۔

    واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کمیشن کی رپورٹ آنے تک ملتوی کردی گئی۔

  • بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،5شدت پسندہلاک

    بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،5شدت پسندہلاک

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کےشہر کوئٹہ اور تربت میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 5 شر پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کورکے ترجمان خان واسع کے مطابق ضلع تربت کے علاقے ناگ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین شدت پسند ہلاک جبکہ 5 مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتارکرلیاگیا۔

    ترجمان ایف سی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کے 2 ٹھکانے تباہ کردیے،جبکہ تباہ کیے جانے والے کیمپس سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند علاقے میں سیکورٹی فورسز اور اہم قومی تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر شدت پسندوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔شر پسندوں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں 2 شدت پسند مارے گئے۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ میں بس پر فائرنگ، چار خواتین جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈ پر بس پر فائرنگ سے ہزارہ کمیونٹی کی 4 خواتین کے جاں بحق ہونے کے بعد شہر کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

  • کوئٹہ میں بس پر فائرنگ، چار خواتین جاں بحق

    کوئٹہ میں بس پر فائرنگ، چار خواتین جاں بحق

    کوئٹہ: شہر بس پر فائرنگ سے چار خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی،سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے پر اظہار مذمت کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے نمائندے مصطفیٰ خان ترین نے بتایا کہ کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے کرانی روڈ سے گزرنے والی ایک بس کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے روکا اور اس پر فائرنگ کردی جس کے باعث دو خواتین جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں‌ فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں دوران علاج مزید دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہیں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، بس پر فائرنگ کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جاسکا۔

    رپورٹر کے مطابق یہ لوکل بس ہے جو کوئٹہ شہر تا کرانی روڈ چلتی ہے۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان نے واقعے میں چار خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری اور دیگر نے واقعے پر اظہار مذمت کیا ہے۔

  • دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھر پور طاقت استعمال کریں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھر پور طاقت استعمال کریں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامی افسران دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھر پور طاقت،آئینی اور قانونی اختیار استعمال کریں۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے، قانون اور حکومت کی عملداری کا قیام ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے خطاب کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ شرپسند عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے اور محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    نواب ثناء اللہ زہری کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں امن وامان کو کچلا اورعوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے لے کر اسسٹنٹ کمشنر تک سب کو ایک پیج پر ہونےچاہیے،ہم عوام اور اللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہیں۔

    کوئٹہ میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔

    مزید پڑھیں: قیام امن کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہناتھاکہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،دہشت گردوں سے ڈرنے والے سابقہ حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے،صوبے میں قیام امن کےلیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

  • بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایف اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں ژوب کے علاقےگوال اسماعیل زئی میں آج صبح ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں اسلحہ اور بارود بھاری مقدارمیں قبضے میں لے لیا گیا۔

    ایف سی کے ترجمان کے مطابق کارروئی کے دوران 8کلو و زنی خودکش جیکٹ،60ایم ایم کے 48بم ،25آئی ڈی سرکٹ،ایک آر پی جی سیون بمعہ بم سمیت ڈبل اے مشین گن کے علاوہ گن سلائنسر ٹیلی اسکوپ، تین بارودی سرنگیں ایک 60ایم ایم مارٹر برآمد کیے گئے۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام

    یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں کےپاک افغان سرحدی علاقے پنجپائی میں ایف سی نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا تھا۔

    ترجمان فرنٹئیر کور کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔

  • بلوچستان میں فائرنگ،6افراد جاں بحق

    بلوچستان میں فائرنگ،6افراد جاں بحق

    پنجگور: صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاک ایران سرحد کے قریب علاقے پروم سے لیویز اہلکاروں کو چھ افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق لیویز تمام لاشیں پروم علاقے کے ایک گھر سے ملیں،جبکہ تمام افراد کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتولین میں قبائلی رہنما عبدالمالک،ان کے 3 بیٹے اور 2 مہمان شامل ہیں۔تمام لاشوں کو شناخت کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرک ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں:بلوچستان کے علاقے حب میں فائرنگ،3افراد جاں بحق

    لیویز نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اب تک قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے اور نہ ہی کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ضلع قلات کے علاقے نیمرغ سے گولیوں سے چھلنی 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

    مزید پڑھیں:بلوچستان میں فائرنگ،3سیکورٹی اہلکار جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں تین سکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • کھیل صحت مند رجحان اور مثبت سرگرمی ہے،لیفٹیننٹ عامر ریاض

    کھیل صحت مند رجحان اور مثبت سرگرمی ہے،لیفٹیننٹ عامر ریاض

    کوئٹہ : کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ کھیل ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے ایک نہایت ضروری امر ہے اسی لیے بلوچستان میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کھیل و ثقافت کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ قوموں کی ذہنی نشوونما،ان کی اخلاقی تربیت اور صحت کاخیال رکھنا بہت ضروری ہے،کھیل کوئی بھی ہو وہ ذہنی نشونما کے لئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض کا کہناتھا کہ اسی وجہ سے بلوچستان میں کھیلوں کو بہت اہمیت دی ہے اور ان کو فروغ دینے کیلئےہر ضروری اقدامات کئے ہیں تا کہ بلوچستان کے غیور نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رہیں اور دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کے لیے استعمال نہ ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے ساتھ ساتھے کھیلوں کی طرف بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے،قوموں کی عظمت اور شناخت کھیلوں سے ہی وابستہ ہے کیوں کہ کھیل صحت مند رجحان اور مثبت سرگرمی کا نام ہے۔

    کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہر شعبے کی طرح کھیل میں بھی کافی ٹیلنٹ موجود ہے جسے پروموٹ کر کے ملکی سطح تک لایا جائے گا اور یوں دنیا بھر میں بلوچستان کا ٹیلنٹ متعارف کرایا جائے گا۔

  • بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام

    بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام

    کوئٹہ:صوبہ بلوچستان میں کےپاک افغان سرحدی علاقے پنجپائی میں ایف سی نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    تفصیلات کےمطابق ایف سی ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے نولہ کے علاقے میں آپریشن کیا جہاں سے 1800 کلو گرام دھماکا خیز مواد، 150 دیسی ساختہ بم (آئی ڈی ای) اور بڑی مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان فرنٹئیر کور کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی تھی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔بعد ازاں دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کےلیے بم ڈسپوزل اسکورڈ کو طلب کیا گیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے افغان خفیہ ادارے کے ایک اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

    مزید پڑھیں:اسلام آباد:2افغان انٹیلی جنس اہلکار گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں سرچ آپریشن کرکے سیکورٹی اداروں نےدو افغان انٹیلی جنس اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا۔

  • ملک کےدفاع کےلیےقبائل حاضر ہیں،شازین بگٹی

    ملک کےدفاع کےلیےقبائل حاضر ہیں،شازین بگٹی

    کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے ہم اور ہمارے قبائل حاضر ہیں اگر جنگ ہوئی تو پاک فوج سے پہلے ہم بھارت سے لڑیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام اپنی سرزمین کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دینے کےلیے تیار ہیں۔

    بلوچ رہنما کا کہنا تھا کہ نواب اکبر بگٹی نے بلوچستان کے الحاق کے سلسلے میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا تھا،ان کے نظریے کے مطابق ہم مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑی تو ملک کے دفاع کے لیے ہم اور ہمارے قبائل حاضر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک کا دفاع افواج کے ساتھ قبائلیوں نے بھی کیا تھا لہذا اگر جنگ ہوئی تو پاک فوج سے پہلے ہم بھارت سے لڑیں گے جبکہ اس وقت بیان بازی کی نہیں یکجہتی کی ضرورت ہے۔

    مزیدپڑھیں: پاکستان کی مغربی سرحدوں کا تحفظ ہم خود کریں گے،قبائلی رہنما

    واضح رہے کہ دو روز قبل چمن میں بلوچستان کے قبائلی رہنماؤں نے بھارت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی مغربی سرحدوں کا تحفظ ہم خود کریں گے۔

  • وطن سے غداری کرنے والے ہم میں سے نہیں،نواب ثناءاللہ زہری

    وطن سے غداری کرنے والے ہم میں سے نہیں،نواب ثناءاللہ زہری

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ چند ٹکوں کی خاطر بھارت کی غلامی کرنے والوں کو بلوچستان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں آل پاکستان بلوچستان ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ وطن سے غداری کرنے والے ہم میں سے نہیں، ڈیرہ بگٹی کے عوام نےبراہمداغ کی منفی ذہنیت مسترد کردی۔

    نواب ثنا ء اللہ زہری نے کہا کہ بھارت کے خلاف پورے بلوچستان میں لوگ باہر نکلےجو براہمداغ کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔انہوں نےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردارکیاکہ اگر انہوں نے جارحیت کی کوشش کی تو دندان شکن جواب دیں گے۔

    تقریب میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض،آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن،صوبائی وزرا،اراکین اسمبلی سمیت سول وفوجی حکام نے شرکت کی۔

    اس موقع پر بلوچستان کی وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی موجود تھیں،ملک کے مختلف علاقوں اوربلوچستان کے فنکاروں نے علاقائی موسیقی اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیاگیا۔