Tag: بلوچستان

  • حکومت،عسکری قیادت مذاکرات کیلئے تیار ہے، ڈاکٹر عبدالمالک

    حکومت،عسکری قیادت مذاکرات کیلئے تیار ہے، ڈاکٹر عبدالمالک

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کے لئے حکومت اور عسکری قیادت مذاکرات کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں خون خرابہ روکنے کے لئے ہر ایک پاس جانا چاہتے ہیں۔

    پرامن بلوچستان سب سے بڑی خواہش ہے، انہوں نے کہا کہ خواہشات کی تکمیل کے لئے سب کو ملکر صوبے میں امن وامان کی خاطر کردار ادا کرنا چاہئے۔

    ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ تربت میں بیس مزدوروں کے قتل کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لائی جائے گی۔

  • بلوچستان میں قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، میجرجنرل شیرافگن

    بلوچستان میں قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، میجرجنرل شیرافگن

    کوئٹہ : آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پرامن بنانے مثالی صوبہ بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

    وہ کوئٹہ میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے ایف سی،پولیس اور سول انتظامیہ مربوط حکمت عملی اختیارکریں۔

    کانفرنس میں ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئرطاہر محمود،سیکٹرکمانڈرنارتھ بریگیڈیئرارشدمحمود،سیکٹرکمانڈرساؤتھ بریگیڈیئر اللہ نواز، ایف سی کے تمام یونٹ کمانڈنٹس،ڈویژنل کمشنرزبلوچستان اکبر حریفال، محمدفواد، قمبر دشتی، غلام علی بلوچ اور ریجنل پولیس آفیسران مظہر بلوچ،افتخار الحق،معظم شاہ،شکیل درانی اوراعتزازگورایہ سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    آئی جی ایف سی نے کہا کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے تمام آفیسرز اپنی اپنی ذمہ داریوں کے علاقے میں امن وامان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور عوام کے ساتھ موثر رابطہ رکھیں تاکہ شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ٹھوس انداز میں نمٹا جا سکے۔

  • سینٹ: اراکین بلوچستان کا دہشت گردوں کیخلاف مؤثرکارروائی کامطالبہ

    سینٹ: اراکین بلوچستان کا دہشت گردوں کیخلاف مؤثرکارروائی کامطالبہ

    اسلام آباد : سینٹ میں بلوچستان کے اراکین نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    سینیٹ کے اجلاس کی صدارت میاں رضا ربانی نے کی۔تربت میں مزدوروں کے قتل کے واقعہ پرعاجز دھامرا،شہباز درانی،ایم حمزہ اور دیگر نے کہا کہ قتل وغارت میں بلوچ ملوث نہیں، یہ دہشت گرد ہیں ان کوناراض بلوچ نہ کہا جائے۔

    خیبر پختواہ اور بلوچستان کے ایک لاکھ افراد کے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    اے این پی کی ستارہ ایاز کے علاوہ عثمان کاکڑ،کلثوم پروین اور دیگر ارکان نے کہا کہ نادر امتیازی سلوک ترک کرے اور شک کی بنیاد پر شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے موبائل ٹیمیں بھجوائی جائیں۔

    چیئرمین نے اس معاملے پر تحریک لانے اور اور اس پر بحث کرنے کی ہدایت کی۔

    اس قبل اجلاس میں عام انتخابات انکوائری کمیشن آرڈیننس 2015 حفاظتی تدابیر ترمیمی آرڈیننس2015سمیت 5آرڈیننس پیش کیے گئے۔سینیٹ کا اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

  • صولت مرزا کوویڈیو لنک کی سہولت مل گئی، اہل خانہ سے بات چیت

    صولت مرزا کوویڈیو لنک کی سہولت مل گئی، اہل خانہ سے بات چیت

     مچھ : بلوچستان کے مچھ جیل میں قید مجرم صولت مرزا سےاہل خانہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کرائی گئی۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں تہرے قتل کے مجرم صولت مرزا سے ان کے بیرون ملک سے آنے والے بھائی بہن اور بھانجے شامل تھے۔

    یکم اپریل کو سزائے موت پر عملدرآمد مؤخر ہونے کے بعد صولت مرزا سے ان کے خاندان کے افراد کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

    واضح رہے کہ انیس مارچ کو پھانسی سے چند گھنٹے قبل تہرے قتل میں ملوث مجرم صولت مرزا کے بیان کی ویڈیو ٹی وی چینلز پر نشر ہوئی تو جیسے کراچی سمیت ملک بھر میں زلزلہ آگیا،جس کے بعد پھانسی کو تین دن کیلئے مؤخر کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں صولت مرزا کی پھانسی دوسری بار ایک ماہ کیلئے موخر کی گئی ، جیل ذرائع کے مطابق نئے احکامات موصول ہونے سے قبل  پھانسی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔

  • بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کا اختتام، محفلِ موسیقی کا انعقاد

    بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کا اختتام، محفلِ موسیقی کا انعقاد

    کوئٹہ : بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں ہونیوالی میوزیکل ایوننگ میں لوک دھنوں کے سرور اور پاپ موسیقی نے محفل کو ایسے گرما دیا کہ حاضرین جھومنے لگے۔

    کوئٹہ میں بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کے اختتام سے قبل اتوار کی شام موسیٰ اسٹیڈیم میں میوزیکل ایوننگ منعقد کی گئی جس میں بلوچستان کے مقامی لوک فنکاروں کے علاوہ حمیرا ارشد اور شہزاد رائے نے اپنے شہرت یافتہ گانے گا کر سرد موسم میں منعقدہ محفل کو گرما دیا۔

    کنسرٹ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ صوبائی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری افسران کے علاوہ شہریوں نے شرکت کی ۔

    شرکاء میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی جو اپنے پسندیدہ گانوں پر جھومتے رہے، پروگرام کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کرکے آسمان پر خوشی اور بہار کے رنگ بکھیرے گئے، جس نے آنے والے شہریوں کے لئے اس شام کو مزید یادگار اور خوشگوار بنادیا۔

  • صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئے مؤخر،جیل حکام کو احکامات موصول

    صولت مرزا کی پھانسی ایک ماہ کیلئے مؤخر،جیل حکام کو احکامات موصول

    مچھ : بلوچستان کی مچھ جیل میں قید قتل کے مجرم صولت مرزا کی سزائے موت پر عملدرآمد ایک ماہ تک کیلئے موخرکئے جانے کے صدارتی احکامات جیل انتظامیہ کو موصول ہوگئے۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق تہرے قتل کے مجرم صولت مرزا کو یکم اپریل کی صبح پھانسی دی جانی تھی جو ایک ماہ کے لئے مؤخر کردی گئی ہے۔

    مچھ جیل حکام کو صدارتی احکامات پیر کی سہ پہر موصول ہوئے جس پر صدارتی احکامات کے تحت پھانسی پرعملدرآمد ایک ماہ کے لئے روک دیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی دوسری بار موخر کی گئی ہے، جیل ذرائع کے مطابق نئے احکامات موصول ہونے سے قبل  پھانسی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔

    صولت مرزا سے آخری ملاقات کے لئے کسی نے بھی درخواست نہیں دی ہے، جیل کے احاطے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جیل کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

  • بلوچستان میں اسکول پر بم حملہ، عمارت تباہ

    بلوچستان میں اسکول پر بم حملہ، عمارت تباہ

    کوئٹہ : بلوچستان کےعلاقے صحبت پور میں دہشت گردوں نے اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا ۔علم دشمنوں نےخیبرپختونخوا کے بعداب بلوچستان میں بھی اسکولوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ بوائز اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    دھماکہ  کے نتیجے میں دیواریں، چھت اور کھڑکیاں دھماکے میں سب کچھ تباہ ہوگیا۔ دھماکے صبح اسکول شروع ہونے سے پہلے ہوئے۔ جس سے کوئی جانی تقصان نہیں ہوا۔

    اسکول کی تباہی کی اطلاع سن کربچے بھی پہنچ گئے، اسکول کی تباہی کےبعد سیکورٹی اہلکاربھی جائزہ لینے کیلئے جائے وقوعہ کا ۔ دھماکےکی ذمہ داری تاحال کسی نےقبول نہیں کی ہے۔

  • قلات میں ایف سی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

    قلات میں ایف سی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

    قلات : ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

    فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر کے دشوار گزار مقام پر شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جارہا تھا کہ وہاں موجود مسلح افراد کا ایف سی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار شرپسند ہلاک ہوگئے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں خودکار ہتھیار برآمد کرلئے گئے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں کے کمین گاہوں سے 5کلوبارود،150راکٹ اور1500ڈیٹونیٹرزقبضے میں لے لئے گئے، جنہیں بعد میں تباہ کردیا گیا۔

    کارروائی میں ایف سی کو وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹر کے مدد کی بھی حاصل تھی ، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ شرپسندوں کا آخر تک اور ہرجگہ پر تعاقب کیا جائے گا صوبے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔

  • تربت: بم دھماکے میں خاتون جاں بحق

    تربت: بم دھماکے میں خاتون جاں بحق

    کوئٹہ: سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے خاتوں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسزکو نشانہ بنانے کے لئے تربت کے علاقے ہنگول میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

    بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال تربت منتقل کیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کرشواہد اکھٹے کرنے شروع کردئے ہیں۔ ۔

  • بلوچستان سینٹ الیکشن، مسلم لیگ ن اور پختونخواہ میپ کے تین، تین امیدوار کامیاب

    بلوچستان سینٹ الیکشن، مسلم لیگ ن اور پختونخواہ میپ کے تین، تین امیدوار کامیاب

    کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار سردار یعقوب ناصر کو شکست ہوئی اور ایک آزاد امیدوار جنرل نشست پر کامیاب ہوگیا۔

    بلوچستان سے سینٹ کی 12 نشستوں پر 25امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، جن میں چار آزاد امیدوار بھی شامل تھے‘ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بلوچستان اسمبلی کے 65ارکان اسمبلی نے اپنا حق رائے دیہی استعمال کیا ۔

    اب تک کی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)  پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے تین تین امیدوار جبکہ بی این پی مینگل اور جے یو آئی (ف)کے ایک ایک امیدواروں کے علاوہ ایک آزاد امیدوار نے بھی جنرل نشست پر کامیابی حاصل کی۔

    جنرل سیٹوں پر نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو ، پشتونخوا میپ کے محمد عثمان کاکڑ اور اعظم موسیٰ خیل ، جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری ، مسلم لیگ ن کے نعمت اللہ زہری ، بی این پی مینگل کے جہانزیب جمالدین اور آزاد امیدوار یوسف بادینی نے کامیابی حاصل کر لی۔

     ٹیکنوکریٹ کی دو سیٹوں پر نیشل پارٹی کے کبیر محمد شہی اور مسلم لیگ ن کے آغا شہباز درانی کامیاب ہو گئے، خواتین کی دو نشتوں پر پشتونخواہ میپ کی گل بشریٰ اور مسلم لیگ ن کی کلثوم پروین کامیاب ہو گئیں۔