Tag: بلوچستان

  • بلوچستان:میونسپل کمیٹیز،ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسلوںکیلئے پولنگ جاری

    بلوچستان:میونسپل کمیٹیز،ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسلوںکیلئے پولنگ جاری

    بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دس دسمبر کو ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد آج میونسپل کمیٹیز ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسلوں کی کل ایک سو پانچ نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ، پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی ووٹروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، اور لوگ بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

    کچھ حلقوں میں خواتین پولنگ بوتھ کم بنانے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں ۔یونین کونسلوں کی کل ترسٹھ ڈسٹرکٹ کونسل کی گیارہ ۔ہرنائی میونسپل کمیٹی کی آٹھ جبکہ شاہراگ میونسپل کمیٹی کی نو نشستوں پر جمعیت علماءاسلام ،پشتونخواملی عوامی پارٹی اور علاقائی اتحاد کے درمیان مقابلہ ہے۔

    جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے تراسی پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس لیویز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں،انتخابات کے دوران اٹھارہ پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، نوے حساس جبکہ چودہ پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دیے گئے ہیں۔

     

  • بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

    بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا، ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول آئندہ کچھ روز میں جاری کردیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لئے انتخابی شیڈول آئندہ کچھ روز میں جاری کردیا جائے گا۔

    ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن کا کہنا تھا کہ پانچ سو انسٹھ میں سے تین سو تینتس نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات داخل نہیں کرائے تھے، جس کے باعث یہاں انتخابات نہیں ہوئے۔

    ان خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے، شیر افگن نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے بلدیاتی انتخابات کے لئے قانون سازی مکمل کرکے فروری کے پہلے ہفتے میں تفصیلات فراہم کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے۔