Tag: balouchistan

  • بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کا اعلان

    بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کا اعلان

    کوئٹہ: بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا گیا، سیاسی جماعت کا نام بلوچستان عوامی پارٹی رکھا گیا ہے۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کے رہنما سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کا نام بلوچستان عوامی پارٹی رکھا گیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے آئین اور منشور پر کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جنرل کونسل میں دیگر عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد پارٹی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔

    اس موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پارٹی میں دیگر ممبران اور عوام کی جانب سے شمولیت کی امید ہے، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ کس بیانیے کے ساتھ ہیں، عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلوچستان کے آئینی حقوق کی جدوجہد کے لیے کوشاں رہیں گے، اختلافات رائے سیاست کا حسن ہوتا ہے۔

    نئی سیاسی جماعت کے اعلان کے موقع پر مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی سمیت حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین بھی موجود تھے۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ: مسلم لیگ ن اور ق کے منحرف اراکین کل نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے

    واضح رہے بلوچستان کی نئی سیاسی جماعت کا اعلان گزشتہ روز کیا جانا تھا تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی اسلام  آباد میں موجودگی کے باعث اعلان آج کیا گیا ہے بلوچستان کی نئی سیاسی جماعت میں مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور  مختلف قبائلی اور سیاسی رہنما شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حاصل خان بزنجو جمہوریت کے چیمپئن بننے کی کوشش کررہے ہیں، عبدالقدوس بزنجو

    حاصل خان بزنجو جمہوریت کے چیمپئن بننے کی کوشش کررہے ہیں، عبدالقدوس بزنجو

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام جاگ چکے ہیں، حقیقت میں خدمت کرنے والے لوگوں کو سامنے لائے ہیں، بلوچستان کو اس کا حق دلانے کے لیے لڑیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حاصل خان بزنجو پر تنقید کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سینیٹ میں کل جو بات کی گئی اس پر شرم آتی ہے، حاصل خان بزنجو خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہتے ہیں، کسی کو برا بھلا کہنا ہماری عادت نہیں۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امید ہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں گے، بلوچستان کے عوام محرومی کا شکار تھے، بلوچستان کو اس کا حق دلانے کے لیے لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں بہت سی چیزیں ہیں جو وفاق سے لینی ہیں، اگر 18 ویں ترمیم پر عمل کیا جائے تو صوبوں کو بہت سی چیزیں مل سکتی ہیں، این ایف سی ایوارڈ 2015 میں ہونا تھا جو اب تک نہیں ہوسکا۔

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ 2008 میں بی این پی نے پورے بلوچستان میں بائیکاٹ کیا تھا، بائیکاٹ کے باوجود سینیٹر منتخب ہوگئے، اس کا مطلب ہارس ٹریڈنگ ہوئی تھی، ہم پختونخوا میپ کی لیڈر شپ کو بڑا سمجھتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی الیکشن میں ہر جگہ سے حصہ لیں، جب سے تحریک شروع کی الزامات لگائے جارہے ہیں، اسمبلی نہ توڑنے کے موقف پر قائم رہیں گے، اللہ کے کرم سے پوزیشن میں آئے اور چیئرمین شپ لینے میں کامیاب ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام ہے، آصف زرداری

    بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام ہے، آصف زرداری

    کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام ہے، ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے دور صدارت میں بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کیے۔

    آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کی کابینہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ نے جمہوری تسلسل آگے بڑھایا جس کے لیے آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔

    سابق صدر نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سے بلوچستان کے مالی وسائل میں اضافہ کیا، بلوچستان کے عوام باشعور ہیں، آپ اپنے عوام کے شعور کا فائدہ اٹھائیں، میں آپ کے ساتھ ہوں، ہمیشہ چھوٹے صوبوں کے عوام کے حقوق کی بات کی۔

    آصف زرداری نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو جانتے ہیں، ہم آپ کے مسائل نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان کا حل بھی جانتے ہیں، ہم نے اپنے دور میں بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کیے۔

    انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاست بلوچستان میں کرتے ہیں اور رہتے سندھ میں ہیں، ہم بھائی ہیں، دونوں مل کر ایک دوسرے کے مسائل حل کریں گے۔

    یہ پڑھیں: شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں، آصف زرداری


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آپریشن ردالفساد، 20 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

    آپریشن ردالفساد، 20 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں ڈیرہ مراد جمالی، پشتون آباد، سنگن اور شاہ ریگ میں کی گئیں، خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے کمیونیکیشن آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

    یہ پڑھیں: آپریشن ردالفساد: تین افغان باشندوں سمیت 8 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں بھی سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں گولہ بارود اور مختلف ہتھیار تحویل میں لئے گئے۔

    کارروائیاں باجوڑ ایجنسی اور سلارزئی کے علاقے میں کی گئیں، برآمد اسلحے میں مشین گنیں، راکٹ لانچر، پستولیں اور اینٹی ٹینک مائنز شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، جس کا مقصد ملک سے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور غیر قانونی اسلحے کا خاتمہ کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد، درہ آدم خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔