Tag: Baltimore

  • امریکا میں خوفناک حادثہ : بحری جہاز پُل سے ٹکرا گیا

    امریکا میں خوفناک حادثہ : بحری جہاز پُل سے ٹکرا گیا

    بالٹی مور : امریکی شہر بالٹی مور میں بحری جہاز کا پُل سے ٹکرانے کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے مشہور پل سے کارگو شپ ٹکرانے کے باعث پل زوردار دھماکے سے ٹوٹ گیا۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دیوہیکل برج گرنے سے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے، فرانسس اسکاٹکی برج سے سنگاپور کا بحری جہاز ٹکرایا تھا۔

    کارگو شپ کے ٹکرانے سے پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا جبکہ مال بردار بحری جہاز میں بھی آگ لگ گئی۔ اور کارگو شپ دریا میں ڈوب گیا۔

    Key Bridge

    پل ٹوٹنے سے اس پر رواں دواں والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں جا گریں، حادثے کے بعد دونوں طرف سے پل کی تمام لائنز بند کردی گئی ہیں اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق پل ٹوٹنے سے سات افراد بھی دریا میں گرے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

  • پاکستان کی ہر حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں: جم بنکس

    پاکستان کی ہر حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں: جم بنکس

    بالٹیمور: ریپبلکن رکن کانگریس اور پاکستان کاکس کے وائس چیئرمین جم بنکس کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کی ہر حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریپبلکن رکن کانگریس اور پاکستان کاکس کے وائس چیئرمین جم بنکس نے امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں میڈیا سے گفتگو پاک امریکا تعلقات کو بہت اہم قرار دیا۔

    انھوں نے کہا صدر جو بائیڈن دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے اپنا کردار ادا کریں، دنیا کے بدلتے ہوئے حالات میں پاک امریکا تعلقات انتہائی اہم ہیں۔

    جم بنکس نے کہا کہ ارکان کانگریس کا خط کسی ایک پارٹی یا فرد کی حمایت کے لیے نہیں تھا، ری پبلکن رکن کانگریس نے پاکستان کاکس کے بانی رکن طاہر جاوید سے بھی ملاقات کی۔