Tag: Baltistan

  • بلتستان سے تعلق رکھنے والی لڑکی بازیاب نہیں کرائی جا سکی

    بلتستان سے تعلق رکھنے والی لڑکی بازیاب نہیں کرائی جا سکی

    اسلام آباد: بلتستان سے تعلق رکھنے والی لڑکی کئی دن گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہیں کرائی جا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے علی پور سے آٹھ دن قبل لا پتا ہونے والی 14 سالہ بچی قرۃ العین تاحال بازیاب نہیں کرائی جا سکی۔

    رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی زیر گردش ہے، جس میں مبینہ طور پر قیس نامی ایک لڑکا قرۃ العین کا تعاقب کر رہا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے لڑکے کو پولیس نے گرفتار کر کے اسکردو سے تعلق رکھنے والی بچی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کر دیا ہے، تاہم شہزاد ٹاؤن پولیس تاحال بچی کو ڈھونڈھنے میں ناکام رہی ہے۔

    بچی کے اغوا پر بلتستان کے عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی قرۃ العین کو بازیاب کرو کا ٹرینڈ چل رہا ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے لڑکی کی فوری بازیابی کی ہدایت کر دی ہے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر لڑکی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو وہ اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

  • گلگت بلتستان، دیامرمیں سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ، کوئی نقصان نہیں ہوا

    گلگت بلتستان، دیامرمیں سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ، کوئی نقصان نہیں ہوا

    گلگت: دیا مر کے علاقے تانگیر میں سیشن جج ملک عنایت کی گاڑی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت کے سیشن جج ملک عنایت علی الصباح اپنی گاڑی میں فیملی کے ہمراہ تانگیر کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ اچانک دہشت گردوں نے اُن کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ملک عنایت محفوظ رہے تاہم اُن کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل گلگت بلتستان کے ضلع دیامرکے علاقے چلاس میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم تعلیم دشمن دہشت گردوں نے 12 لڑکیوں کے اسکولوں میں توڑ پھوڑ کے بعد انہیں آگ لگا دی تھی۔

    مزید پڑھیں: چلاس میں اسکول جلانےوالوں کےخلاف آپریشن‘ ایک دہشت گرد ہلاک

    دیامر میں اسکولوں کو آگ لگانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جس میں متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک کارروائی کے دوران شرپسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 1 شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

    بعد ازاں تانگیر کے علاقے میں میں آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا بھی گیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزم گزشتہ روز پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث تھا جبکہ پولیس نے آپریشن کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار بھی کیا۔

    ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ اسکول نذر آتش کرنے والے عناصر نے ماضی میں سیکیورٹی اہلکاروں کوبھی نشانہ بنایا، سیکیورٹی اداروں کے سرچ آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

  • برف پوش پہاڑوں کو شکست دینے والے حسن سدپارہ کی پہلی برسی

    برف پوش پہاڑوں کو شکست دینے والے حسن سدپارہ کی پہلی برسی

    راولپنڈی: دنیا کی بلند ترین اور قاتل برفانی چوٹیوں کو اپنے عزم و ہمت سے شکست دینے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سد پارہ کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

    کوہ پیمائی کی دنیا میں تین حیرت انگیز عالمی ریکارڈ بنانے والے حسن سدپارہ گزشتہ سال خون کے سرطان میں مبتلا رہنے کے بعد موت سے شکست کھا گئے۔

    حسن سدپارہ کے عالمی ریکارڈ

    hussain-post-2

    حسن سد پارہ کا منفرد اعزاز دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کرنا تھا، وہ اسکردو میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی کوہ پیمائی کا باقاعدہ آغاز سنہ 1999 میں نانگا پربت کو سر کر کے کیا تھا۔

    hussain-post-1

    سنہ 2004 میں انہوں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کی۔

    hussain-post-3

    حسن سد پارہ پہلے پاکستانی ہیں‘ جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیوں کو سر کیا ہے ۔جن میں ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت براڈ پیک، گشابرم ون، ٹو اور نانگا پربت شامل ہیں۔

    hassan-1

    حسن سدپارا گزشتہ سال سرطان کے موضی مرض سے لڑنے کے بعد تریپن برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • نئے آرمی چیف کی تقرری، نوازشریف کے لیے ایک اور اعزاز

    نئے آرمی چیف کی تقرری، نوازشریف کے لیے ایک اور اعزاز

    وزیرعظم نواز شریف کو تیسری بار وزیر اعظم کا اعزاز ہونے کے ساتھ یہ اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے کہ وہ ملک کے واحد وزیراعظم ہیں جن کی منظوری سے چھٹے آرمی چیف کی تعیناتی عمل میں آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے سب سے پہلے جنرل آصف نواز جنجوعہ کو 1991 میں جنرل وحید کاکڑ کو 1993، جنرل پرویز مشرف کو 1998 اور جنرل راحیل شریف کو 2013 جبکہ جنرل عاصم قمر باجوہ کو 2016 میں بطور آرمی چیف نامزد کیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجودہ کی بحیثیت نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد میاں محمد نوازشریف کو سب سے زیادہ مرتبہ آرمی چیفس کی تقرری کا اعزاز  حاصل ہوگیا۔


    پڑھیں: ’’ جنرل قمرباجوہ آرمی چیف اورجنرل زبیرحیات چیئرمین جوائنٹ چیفس مقرر ‘‘


    نوازشریف کو تیسری بار وزیر اعظم بننے کے ساتھ ساتھ ایک اور بڑا اعزاز نئے آرمی چیف کی تقرری کا حاصل ہوا اگر 1999 میں نوازشریف کی جانب سے جنرل مشرف کو ضیاء الدین بٹ سے تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کرلی جائے تو یہ چھٹا موقع ہوگا جب نوازشریف کے دستخط سے فوج کا نیا سپہ سالار مقرر کیا گیا۔

    خیال رہے جنرل ضیاء الحق کے بعد آنے والے  8 بشمول نئے آرمی چیف کے وزیر اعظم نے 6 کا انتخاب کیا ہے۔ واضح رہے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ختم ہورہی ہے، اس ضمن میں وزارتِ دفاع کی جانب سے چار سینئر افسران کی فہرست وزیر اعظم کو ارسال کی گئی تھی۔

    وزارتِ دفاع کی جانب سے بھیجی جانے والی سینیئر  افسران کی فہرست میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کا شمار سب سےپہلے سینیئر افسران میں سے ہوتا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد ہیں۔

    سینیراٹی کے لحاظ سے کورکمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کا تیسرا اور جنرل قمر جاوید باجودہ کا چوتھا نمبر ہے۔