Tag: baluchistan

  • بلوچستان: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    بلوچستان: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    حب: صوبہ بلوچستان میں پیش آیا خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ بلوچستان کے شہر حب میں پیش آیا جہاں ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جان لے لی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حب میں بیلا کے قریب کوچ الٹ گئی جس کے باعث دو مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 شدید زخمی ہیں۔

    اس ہولناک حادثے میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، مسافر کوچ کراچی سے پنجگور جارہی تھی۔

    خیرپور بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں صوبہ سندھ میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

  • کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکا، 4 کان کن جاں بحق

    کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکا، 4 کان کن جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوگیا جس کے باعث چار مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ چمالنگ کے علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث جاں بحق اور زخمی کان کنوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اگست میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلے کی کان دھماکے کے نتیجے میں چار مزدور جاں بحق ہوئے تھے۔

    کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکا، چار مزدور جاں بحق

    بعد ازاں سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاء الدین مری نے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا تھا۔

    واضح رہے کہ مارواڑ کی کانوں میں آئے روز اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ بلوچستان میں دیگر صنعتیں نہ ہونے کی وجہ سے کوئلہ کی کان کنی یہاں کی ایک بڑی صنعت ہے۔ یہاں کے متعدد اضلاع لورالائی، کچھی، ہرنائی اور کوئٹہ کے پہاڑی علاقوں میں بڑی تعداد میں کوئلہ کی کانیں ہیں جن میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کام کرتی ہے۔

  • پاکستان کی ترقی بلوچستان کے امن و استحکام سے وابستہ ہے: آرمی چیف

    پاکستان کی ترقی بلوچستان کے امن و استحکام سے وابستہ ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ملاقات کی.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج آرمی چیف سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی  ملاقات ہوئی، جس میں صوبہ بلوچستان کی سیکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    [bs-quote quote=”پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی کو آرڈی نیشن سے صورتحال میں بہتری آئے گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”آرمی چیف”][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کو تقویت دینا پاک فوج کی ترجیح ہے.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا انحصاربلوچستان میں امن واستحکام اورترقی سے ہے.

    مزید پڑھیں: آرمی چیف نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    مزید پڑھیں: آرمی کی ریسکیو خدمات کا اعتراف، روس کی طرف سے جنرل قمر باجوہ اور 10 افسران کے لیے میڈلز کا اعزاز

    سپہ سالار نے مزید کہا کہ پاک افغان بارڈرپر باڑ لگانے سے سیکیورٹی کی صورت حال مزید بہترہوگی. پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی کو آرڈینیشن سے صورتحال میں بہتری آئے گی.

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی بہتربنانےمیں پاک فوج کی کوششیں قابل قدرہیں،  بہتر  سیکیورٹی سے سماجی واقتصادی منصوبے بہتر طور پر مکمل ہوسکیں گے۔ خوش حال بلوچستان پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی، آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی۔

  • سی پیک سے متعلق اہم اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ چین کے دورے پر روانہ

    سی پیک سے متعلق اہم اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ چین کے دورے پر روانہ

    کراچی: سی پیک سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی رہداری سے متعلق اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی شریک ہوں گے۔

    چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں سی پیک منصوبہ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ اور بلوچستان حکومتوں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

    سی پیک بلوچستان میں خوش حالی لائے گا:‌ وزیراعظم عمران خان

    کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ بھی سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اجلاس میں پاک چین مثالی دوستی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    گذشتہ ہفتے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سی پیک پر سابقہ حکومت سے شکوے شکایتیں کیں اور خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان نے سی پیک میں کچھ حاصل نہیں کیا، گوادرپورٹ کی سہولت عام آدمی کی زندگی میں بہتری نہیں لارہی، سی پیک میں بائیس ارب ڈالر خرچ ہوئے، بلوچستان میں ایک یا دو ارب ڈالر بھی خرچ نہیں ہوا۔

    خیال رہے کہ رواں سال 12 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک بلوچستان میں خوش حالی اور مواقع لائے گا۔

  • بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کوئٹہ: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں پولیس نے اہم کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تخریب کاری کا مواد برآمد کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شخص کی نشاندہی پر تربت پولیس نے سٹلائٹ ٹاؤن میں ایک بنگلے میں کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تخریب کاری کا مواد برآمد کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق اس دوران تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا، مبینہ دہشت گرد تربت میں تقریب کاری کرنے والے تھے۔

    گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے جیش العدل کے پمفلٹ بھی برآمد ہوئے ہیں، مغوی محمد سعید کو پانچ روز پہلے تربت بازار سے اغواء کیا گیا تھا۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مغوی کی نشاندہی پر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنایا۔

    بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی تربت میں پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا۔

    مذکورہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا تھا جبکہ 3 ملزمان گرفتار ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان کے علاقے ژوب سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے، یہاں خود کش دھماکے بھی ہوچکے ہیں جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی سی پیک پر سابقہ حکومت سے شکوے شکایتیں

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی سی پیک پر سابقہ حکومت سے شکوے شکایتیں

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سی پیک پر سابقہ حکومت سے شکوے شکایتیں کی اور خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان نے سی پیک میں کچھ حاصل نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ گوادرپورٹ کی سہولت عام آدمی کی زندگی میں بہتری نہیں لارہی، سی پیک میں بائیس ارب ڈالر خرچ ہوئے، بلوچستان میں ایک یا دو ارب ڈالر بھی خرچ نہیں ہوا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پر ڈالر خرچ نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔

    سی پیک بلوچستان کو مالی بحران سے نکالے گا، وزیراطلاعات بلوچستان

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراطلاعات بلوچستان ظہور احمد بلیدی نے کہا تھا کہ سی پیک بلوچستان کو مالی بحران سے نکالے گا، تافتان چمن بارڈر اور گوادر پورٹ سے بلوچستان کو فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بلوچستان کی تاریخ میں کبھی بھی کابینہ کے اجلاس پر توجہ نہیں دی گئی، دو روزہ کابینہ اجلاس میں 40 کے قریب پالیسیاں بنائی گئی، کابینہ اجلاس میں تمام منصوبوں کو بہت باریکی سے دیکھا گیا۔

  • بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کوئٹہ: بلوچستان میں پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران گولہ بارود برآمد اور 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر گوادر میں تربت پولیس نے اہم کاررروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بازیاب شخص کی نشاندہی پر اہلکاروں نے سیٹلائٹ کے علاقے میں گھر پر چھاپہ مارا جس کے باعث 3 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

    ایف سی بلوچستان نے محرم میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    ڈی پی او گوادر کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے کالعدم تنظیم کے پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں ایف سی بلوچستان نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی بلوچستان کے علاقے ژوب سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے، یہاں خود کش دھماکے بھی ہوچکے ہیں جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔

  • بلوچستان کے تیل اور گیس کے ذخائر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں: دارو خان اچکزئی

    بلوچستان کے تیل اور گیس کے ذخائر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں: دارو خان اچکزئی

    اسلام آباد: یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اور ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار دارو خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تیل اور گیس کے ذخائر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں ایف پی سی سی آئی کے صداراتی امیدوار دارو خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کا بڑا پوٹینشل موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس پوٹینشل سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں، قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان کے تیل اور گیس کے ذخائر غیر ملکی توانائی پر انحصار کم کرنے، آئل امپورٹ بل بچانے اور معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے مہنگی گیس درامد کی جا رہی ہے اور گیس صارفین کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔

    دارو خان اچکزئی کا موقف تھا کہ مہنگی گیس سے کاروباری لاگت بڑھی ہے ، جس سے برامدات بھی متاثر ہو رہی ہیں ، جس کا حل ملکی سطح پر آئل اور گیس کی تلاش کو ترجیح دینے اور اس شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔

  • گورنربلوچستان سے 20 رکنی ایرانی وفد کی ملاقات، پاکستان ایران تجارتی سرگرمیوں پر گفتگو

    گورنربلوچستان سے 20 رکنی ایرانی وفد کی ملاقات، پاکستان ایران تجارتی سرگرمیوں پر گفتگو

    کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے 20 رکنی ایرانی وفد نے ملاقات کی اس دوران پاکستان ایران تجارتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امان اللہ خان یاسین زئی سے 20 رکنی وفد سے ملاقات میں پاکستان ایران تجارتی سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران خطے میں رونما تبدیلیوں سے بھرپور استفاده کریں، دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔

    ایران بلوچستان کودوہزارمیگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سرحدی تجارت فعال ہونے سے اسمگلنگ اور دشت گردی کا خاتمہ ہوگا، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونے سے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    خیال رہے کہ 2015 میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک نے ایرانی کاروباری حضرات کو پاکستان میں کان کنی، انڈسٹریز اور فشریز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ایرانی حکومت کیلئے پاکستان سے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

    واضح رہے کہ مئی 2015 میں ایران نے صوبہ بلوچستان کے لیے دو ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

  • آج کا دن ہمیں تاریخ میں شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

    آج کا دن ہمیں تاریخ میں شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں تاریخ میں شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، صوبے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جام کمال نے آئی جی بلوچستان آفس میں سیکیورٹی سے متعلق قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور صحافیوں سے بات چیت کی۔

    انہوں نے کہا کہ آج مذہبی لحاظ سے مسلمانوں کے لیے بڑا دن ہے، صوبے بھر میں یوم عاشور کے لیے بہتر سیکیورٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بہت سے ناخوشگوار واقعات گزرے ہیں، آج کا دن امن وامان اور بہتر طریقے سے اختتام پذیر ہوگا۔

    ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، سیکیورٹی سخت

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی بلوچستان آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جہاں سے سیکیورٹی کی نگرانی کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی، لاہور سمیت ملک کے تمام شہروں میں جلوسوں کے روٹ پر لنک روڈز کو کنٹینرز اور قناتیں لگاکر بند کیا گیا ہے اور مسلسل فضائی نگرانی بھی جاری ہے، خواتین پولیس اہلکار کی بڑی تعداد بھی مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔