Tag: ban on pillion riding

  • کراچی میں ڈبل سواری پر عائد پابندی اُٹھالی گئی، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی میں ڈبل سواری پر عائد پابندی اُٹھالی گئی، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پر عائد پابندی اُٹھالی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، حالات کے پیش نظر 31 اکتوبر کو نسدھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ ملک میں جاری پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی، دفعہ 144 کے تحت 4 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پرپابندی تھی، یہ پابندی آئندہ دس روز کے لیے نافذ کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ امام حسین ؓ کے چہلم کے سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے متعدد اضلاع میں موبائل سروس بھی جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

    سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

    کراچی: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے لیے سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 3 روز کے لیے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق اس بات کا فیصلہ کراچی میں منعقدہ امن و امان سے متعلق ایک اجلاس میں کیا گیا۔

    اجلاس کے مطابق محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے گی جس کا اطلاق تین روز کے لیے 8 تا 10 محرم الحرام کو ہوگا۔

    فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کے احکامات اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کی جائے گی،مجالس اور جلوسوں کے راستوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، نفرت انگیز جھنڈے لہرانے، پمفلٹ، سی ڈیز کی ممانعت ہوگی۔

    شرکا کے مطابق 9اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش مجاز اتھارٹی کو پیش کی جائے گی۔