Tag: Ban Out lift

  • رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 17 ملزمان گرفتار

    رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 17 ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندوں اور بھتہ خوروں سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں گیا ہے کہ ’’سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، گڈاپ ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا‘‘۔

    پڑھیں: محرم الحرام کے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی، ترجمان رینجرز سندھ

     اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’گرفتار میں ملزمان میں کالعدم تنظیم کے6 ، 6 جرائم پیشہ، 2 بھتہ خور اور 1 ڈاکو کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز کی جانب سے جمشید ٹاؤن میں اسنیپ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، تمام گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں:  محرم الحرام کی آمد، رینجرز کے تحت بوائز اسکاؤٹس کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

     یاد رہے محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کی جانب سے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، علاوہ ازیں مجالس اور جلسوں میں دہشت گردوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر رینجرز کی جانب سے اسکواڈ تنظیموں کی خصوصی تربیت کا اہتمام بھی کیاگیا تھا۔ جس کے تحت چار سو سے زائد اسکواڈ بوائز کی ٹریننگ عمل میں لائی گئی۔
  • ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر حملے کا خطرہ ، الرٹ جاری

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر حملے کا خطرہ ، الرٹ جاری

    کراچی : حساس اداروں نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے کارندوں نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر حملے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

    الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’کالعدم تنظیم کے کارندے 10 سے 14 اگست کے درمیان ایس ایس پی ملیر پر حملہ کرسکتے ہیں، حساس اداروں کے مطابق کالعدم تنظیم کی مرکزی قیادت کی جانب سے راؤ انوار کے دفتر پر حملے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔

    حساس اداروں نے راؤ انوار کو دفتر اور اپنی سیکورٹی بڑھانے کے لیے  اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    پڑھیں :    کراچی میں‌عبادت گاہوں پر حملوں کا خطرہ، الرٹ جاری

    یاد رہے گزشتہ روز شہر قائد میں مختلف فرقوں اور اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کا خطرہ ہے جس کے سبب حساس اداروں نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرکیا گیا تھا۔

    جاری کئے گئے تھریٹ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ ’’افغانستان کے بیسڈ کالعدم تنظیم نے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی یوپی موڑ کے قریب ایک عبادت گاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

  • سندھ رینجرز کا ایکشن 8 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

    سندھ رینجرز کا ایکشن 8 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

    کراچی: سندھ رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں سیاسی جماعت کے 3 کارکنان سمیت 8 افراد گرفتار تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیے گئے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں شاہ فیصل، کالونی، لانڈھی، بلدیہ ٹاؤن اور لیاقت آباد میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے 3 کارکنان جب کے 3 کالعدم جماعت کے کارندوں اور 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور بڑی تعداد گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ سیاسی جماعت کے کارکنان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ٹارگٹ کلنگ کے مینہ الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔

    پڑھیں :   رینجرز کو اختیارات دینے کی کبھی مخالفت نہیں کی، فاروق ستار

    یاد رہے ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنان کی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کراچی پریس کلب پر دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال کی گئی تھی جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے آج منعقد کردہ ریلی بارشوں کی پیش نظر مؤخر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔