Tag: Ban

  • سی ٹی ڈی کی انتہاپسندی پھیلانے والی ویب سائٹس پر فوری پابندی لگانے کی سفارش

    سی ٹی ڈی کی انتہاپسندی پھیلانے والی ویب سائٹس پر فوری پابندی لگانے کی سفارش

    اسلام آباد : سی ٹی ڈی نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے سے انتہاپسندی پھیلانے والی ویب سائٹس پر فوری پابندی لگانے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے زریعے انتہا پسندی پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری جاری ہے، دہشتگردوں نے سوشل میڈیا کو ہتھیار بنا لیا ہے، ویب سائٹس بند کی جائیں۔

    سی ٹی ڈی نے انتہا پسندی پھیلانے والی تیس ویب سائٹس پر فوری پابندی لگانے کی سفارش کردی۔

    ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹس اور آئی ڈیز کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دیا جاتا ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے دہشتگردی کے ہر واقعے کے بعد کالعدم جماعت کا سوشل میڈیا متحرک ہوجاتا ہے، کالعدم تنظیم کے دہشتگرد ویب سائٹس پر کارروائیوں کی ذمے داری قبول کرتے ہیں اور دہشتگرد کارروائیوں کی ویڈیو اور تصاویر بھی اپ لوڈ کرتے ہیں۔

    سی ٹی ڈی نے خط میں فیس بک کی 10 آئی ڈیز بند کرنے کی بھی سفارش کی ہے، سی ٹی ڈی کا خط میں کہنا ہے کہ ویب سائٹس پر پابندی نیشنل ایکشن پلان کے تحت عائد کی جائے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • بھارت نے پاکستانی مریضوں کے  ویزوں پرپابندی لگا دی

    بھارت نے پاکستانی مریضوں کے ویزوں پرپابندی لگا دی

    اسلام آباد : دشمنی میں بھارت تمام حدیں عبور کرنے لگا، بھارت نے پاکستانی مریضوں کے  ویزوں پرپابندی لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئ علاج کی غرض سے بھارت جانے والے پاکستانی مریضوں کے ویزوں کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے، بھارت کا مریضوں کو ویزا جاری نہ کرنے پر پاکستان نے اظہار تشویش کیا۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے مریضوں کیلئے ویزے کے معاملے پر بھارت کی اس بے حسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ بلوا کر احتجاج کیا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق گذشتہ دو ماہ سے کسی بھی پاکستانی مریض کو ویزے کا اجرا نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب مودی سرکار نے ویزوں کے اجرا کا طریقہ کار بھی تبدیل کر دیا ہے، جس کے تحت بھارت کے لیئے میڈیکل ویزے کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مریضوں کیلئے ویزوں کے اجرا پر پابندی سے ہزاروں پاکستانی مریض متاثر ہونگے، کیونکہ پاکستان سے دل ، جگر اور گردے کے امراض میں مبتلا لاکھوں مریض علاج کے لیے بھارت جاتے تھے۔


    مزید پڑھیں : بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں، 50 پاکستانی طلبا وطن واپس


    یاد رہے چند روز قبل  بھارت جانے والے پاکستانی طلبا و اساتذہ کے وفد کو بھارت میں جان کے لالے پڑ گئے تھے، انتہا پسندوں کی دھمکیاں کے بعد پاکستانی طلباء و اساتذہ کے 50 رکنی وفد کو پاکستان واپس بھیج دیا تھا۔

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہیں، بچوں کو نہیں آناچاہیےتھا،این جی او کو بتادیا تھا یہ وقت سفارتی تبادلوں کا نہیں، پاکستانی طلبا اسی دن ہندوستان پہنچے، جس دن ہمارے فوجیوں کو مارنے اور ان کے لاشوں کو مسخ کرنے کا واقعہ ہواتھا۔

    دفتر خارجہ نے پاکستانی بچوں کے ساتھ بھارتی ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی حکومت کے سامنے یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

  • فرانس میں انتہائی دبلی پتلی ماڈلز پر پابندی عائد

    فرانس میں انتہائی دبلی پتلی ماڈلز پر پابندی عائد

    پیرس : فیشن کا گڑھ سمجھے جانے والے ملک فرانس میں غیر صحت مند نظر آنے والی اور انتہائی دبلی فیشن ماڈلز پر پابندی کا قانون فافذ العمل ہو گیا۔

    فرانس میں جسمانی لحاظ سے کمزور اور دبلی پتلی نظر آنے والی ماڈلز پر پابندی کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد  اب ماڈلز کیلئے ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازم ہوگیا ہے، جس میں وزن کی تفصیل درج ہوگی۔

    فرانسیسی وزیر صحت کے مطابق یہ نوجوان خواتین کے لیے ایک اہم پیغام ہے، جو بہت ہی دْبلی ماڈلز کو زیبائی اور جمالیاتی مثال تصور کرتی ہیں۔

    رطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد خوراک کے عدم توازن اور نام نہاد خوبصورتی کے نا قابلِ حصول نمونوں سے نمٹنا ہے، یکم اکتوبر سے ایسی تمام تصاویر جن میں ڈیجیٹل تبدیلیاں کی گئی ہوں گی ان پر لیبل لگا ہوگا، ایسی تصاویر جہاں ماڈل کے ظاہر کو بدلنے کی ضرورت ہو گی وہاں یہ بات بتائی جائے گی کہ تصویر کے ساتھ چھڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

     

    وزارت صحت نے کہا کہ اس سے پہلے متعارف کروائے گئے قانون میں ماڈلز کے لیے کم سے کم بی ایم آئی یقنی جسم اور قد کے لحاظ سے وزن تجویز کیا گیا تھا تاہم اس پر فرانس کی ماڈلنگ ایجنسیوں نے احتجاج کیا تھا تاہم نئے قانون کے تحت یہ اختیار ڈاکٹروں کو دیا گیا کہ وہ ماڈل کے وزن، عمر اور جسم کی ساخت کے مطابق طبی معائنہ کر کے اپنی رائے دیں۔

    قانون کی خلاف ورزی پر 75ہزار یورو اور6 ماہ تک کی قید کی سزا

    قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 75ہزار یورو اور6 ماہ تک کی قید کی سزا ہو گی۔

    یاد رہے کہ 2015 میں فرانس کی قومی اسمبلی کے اراکین نے انتہا سے زیادہ دُبلی خواتین کی ماڈلنگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، فرانسیسی پارلیمانی اراکین کا کہنا تھا کہ  اس فیصلے کا مقصد ایسی ویب سائٹس اور اشتہارات کو بند کروانا ہے جو ماڈلنگ کی خواہشمند خواتین کو  بننے کیلئے انتہائی سخت ڈائیٹنگ کرنے کی ترغیب دلاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ فرانس کے علاوہ اٹلی، سپین اور اسرائیل میں بھی یہ قانون نافذ العمل ہے۔

    واضح رہے کہ فرانس میں قریب 40 ہزار افراد بھوک کی خرابی کا شکار ہیں اور ایسے 10 افراد میں سے 9 خواتین یا لڑکیاں ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سپین پہلے سے ہی  کیلئے ایک خاص باڈی ماس انڈکس مختص کر چکا ہے اور اس پر پورا اترنے والی ماڈلز ہی میڈرڈ کے فیشن شوز میں حصہ لے سکتی ہے جبکہ اٹلی میں فیشن شوز میں حصہ لینے والی ماڈلز کے لئے ایک ہیلتھ سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی ہے۔

  • پنجاب کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنک پر پابندی پر غور

    پنجاب کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنک پر پابندی پر غور

    لاہور: پنجاب بھر کے اسکولوں میں حفاظتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سافٹ ڈرنکس پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبے بھر کے اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس پر پابندی عائد کرنے کے لیے سفارشات مرتب کر رہی ہے۔

    اس سلسلے میں اتھارٹی کی جانب سے تجویز دی جارہی ہے کہ اسکولوں کی کینٹین میں سافٹ ڈرنکس کی جگہ صحت مند مشروبات جیسے فلیورڈ ملک اور تازہ پھلوں کے جوسز فروخت کیے جائیں۔

    مزید پڑھیں: سافٹ ڈرنکس قبل از وقت بوڑھا کرنے کا سبب

    مرتب کی جانے والی سفارشات میں یہ سفارش بھی شامل کی جارہی ہے کہ اسکولوں کی کینٹین انتظامیہ کو جنک فوڈ کے بجائے صحت مند غذائی اشیا رکھنے کا پابند بنایا جائے۔

    یہ سفارشات اتھارٹی کی آئندہ بورڈ میٹنگ میں پیش کی جائیں گی۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نور امین مینگل نے اس بارے میں بتایا کہ جنک فوڈ اور سافٹ ڈرنکس صحت پر نہایت خطرناک اثرات مرتب کرتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے بچوں کو یہ اشیا فراہم کرنے کا مطلب پاکستان کی نئی نسل کو بے شمار بیماریوں اور صحت سے متعلق خطرات سے دو چار کرنا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکولوں کی کینٹینز میں فلیورڈ ملک، جوسز، پھل ور ابلے ہوئے انڈے فروخت کیے جانے چاہیئں تاکہ بچوں کی جسمانی غذائی ضروریات پوری ہوں اور ان کی جسمانی و دماغی نشونما میں اضافہ ہو۔

    جنک فوڈ خاموش بھوک کا سبب

    ماہر غذائیات ڈاکٹر ظفر محمود کا کہنا ہے کہ جنک فوڈ اور کولڈ ڈرنکس کا ایک ساتھ استعمال، جو باآسانی بازاروں میں دستیاب ہیں، جسم میں ایک ’خاموش بھوک‘ پیدا کردیتی ہیں جس میں پیٹ بھرنے کا احساس تو ہوتا ہے تاہم جسم غذائیت سے محروم رہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سافٹ ڈرنکس نشونما پاتے بچوں میں ہڈیوں کی کمزوری اور معدے کی خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: جنک فوڈ کا زیادہ استعمال ڈپریشن کا سبب

    ان کے مطابق سافٹ ڈرنکس بچوں کی ذہنی نشونما کے لیے بھی خطرناک ہے اور اس کا مستقل استعمال بچوں میں کسی شے پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ اسکولوں میں سافٹ ڈرنکس پر پابندی کا قانون نیا نہیں۔ سنہ 2010 میں سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اسکولوں میں اس زہر قاتل مشروب کی پابندی کے بل پر دستخط کیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک بھر میں نرسوں کے نقاب پہننے پر پابندی

    ملک بھر میں نرسوں کے نقاب پہننے پر پابندی

    اسلام آباد:  ملک بھر میں زیر تربیت نرسوں کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نرسنگ اسکول وکالجز میں  طالبات کے نقاب اوڑھنے پر پابندی لگا دی گئی، نرسنگ کونسل نے ملک بھر کےسرکاری اسپتالوں کوآگاہ کردیا ہے۔ پاکستان نرسنگ کونسل کی اکیڈمک کمیٹی نے پابندی کی سفارش کی تھی۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ زیرتعلیم نرسز ٹیچنگ اسپتالوں میں بھی خدمات انجام دیتی ہیں، پابندی کی سفارش حفاظتی وسیکیورٹی وجوہات کی بنا پرکی گئی، دوران ڈیوٹی نرسز کے نقاب پہننے پر پابندی ہو گی۔

    زیرتعلیم نرسز کے یونیفارم کا رنگ بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے پی این سی نے چاروں صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں ، صوبے یونیفارم کے نئے رنگ سے متعلق تجاویز ارسال کریں۔


    مزید پڑھیں :  پنجاب کالجز میں طالبات کے لیے حجاب لازمی قرار دینے کی سفارش


    پاکستان نرسنگ کونسل کے مراسلے کی کاپی اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل فہیم عباس کے مطابق نئے یونیفارم اور حجاب پرپابندی کافیصلہ چاروں صوبائی ڈائریکٹرجنرل نرسنگ اور سیکرٹری نرسنگ فائونڈیشن کی تجاویز کی روشنی میں کیا جائے گا۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ نقاب پر پابندی کا فیصلہ غیر ملکی ڈونرز کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

  • بلوچستان میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی عائد

    بلوچستان میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی عائد

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کی اسمبلی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی فروخت، استعمال اور پیداوار پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد اب اگلے ماہ سے صوبے بھر میں پلاسٹک کی تھیلیاں ممنوع قرار دے دی جائیں گی۔

    بلوچستان اسمبلی میں مذکورہ بل وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات سردار رضا محمد نے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

    بل کی منظوری کے بعد صوبائی ایجنسی برائے تحفظ ماحولیات ای پی اے نے بھی پابندی کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

    صوبے میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا اطلاق 15 مئی سے ہوگا۔ یہ اقدام ماحولیات کے تحفظ اور لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی عہدیداران اس سے قبل ہی پلاسٹک کی پیداوار اور کاروبار سے منسلک افراد اور اداروں پر زور دے رہے تھے کہ وہ پلاسٹک کی تھیلیوں کے بجائے ماحول دوست بیگز کی تیاری پر کام کریں۔

    جس کے بعد کاروباری افراد نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ اس معاملے میں یورپی ممالک کی تقلید کرتے ہوئے اور ان کی تکنیکوں کو اپناتے ہوئے اس پر کام کریں گے۔

    واضح رہے کہ پلاسٹک ایک ایسا مادہ ہے جسے ختم ہونے یا زمین کا حصہ بننے کے لیے ہزاروں سال درکار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ماحول، صفائی اور جنگلی حیات کے لیے ایک بڑا خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔

    پلاسٹک کی تھیلیاں شہروں کی آلودگی میں بھی بے تحاشہ اضافہ کرتی ہیں۔ تلف نہ ہونے کے سبب یہ کچرے کے ڈھیر کی شکل اختیار کرلیتی ہیں اور نکاسی آب کی لائنوں میں پھنس کر انہیں بند کردیتی ہیں جس سے پورے شہر کے گٹر ابل پڑتے ہیں۔

    یہ تھیلیاں سمندروں اور دریاؤں میں جا کر وہاں موجود آبی حیات کو بھی سخت نقصان پہنچاتی ہے اور اکثر اوقات ان کی موت کا سبب بھی بن جاتی ہیں۔

    پلاسٹک کے ان نقصانات سے آگاہی ہونے کے بعد دنیا کے کئی ممالک اور شہروں میں آہستہ آہستہ اس پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

    پلاسٹک کی تباہ کاری کے بارے میں مزید مضامین پڑھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب پر ہیکرز کا حملہ، متعدد اہم ویب سائٹس متاثر

    سعودی عرب پر ہیکرز کا حملہ، متعدد اہم ویب سائٹس متاثر

    ریاض: سعودی حکومت کے مختلف محکموں ، اہم اداروں اور شعبہ ٹرانسپورٹ سمیت مختلف تنصیبات کی ویب سائٹس پر ہیکروں نے حملہ کر کے خطرناک وائرس چھوڑ دیا جس کے باعث متعلقہ ویب سائٹس بری طرح متاثر ہوئیں۔

    سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک ذیلی ادارے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’’سعودی حکومت کے مختلف محکموں اور اہم اداروں کی ویب سائٹس پر ہیکروں نے حملہ کیا اور سسٹم کو مفلوج کردیا ہے‘‘۔

    پڑھیں: ’’ ہیکرز نے 50 کروڑ صارفین کی معلومات چوری کیں،یاہو ‘‘

    وزاتِ داخلہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ بیرون ملک سے کیا گیا ہے، جس کے ذریعے اہم اداروں کے کمپیوٹر اور سرورز کو نقصان پہچانے کے لیے خاص وائرس چھوڑا گیا ہے جس کے باعث ویب سائٹس شدید متاثر ہوئیں تاہم ان کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

    اس ضمن میں امریکی انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنی فرموں نے کہا ہے کہ ’’ہیکرز نے حملہ میں شمعون وائرس کا استعمال کیا ، اس سے قبل بھی اس وائرس کے ذریعے مختلف ویب سائٹس پر حملہ کیا گیا تھا‘‘۔

    مزید پڑھیں: ’’ روسی ہیکرز نے ٹی وی چینل ہیک کرکے جہادی مواد نشر کردیا ‘‘

     خیال رہے چار سال قبل نامعلوم ہیکرز نے مشرقِ وسطیٰ کی مختلف توانائی کمپنیوں کے سرور سسٹم پر حملہ کرکے ہزاروں سسٹمز کو ناکارہ بنایا تھا۔
  • لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے اور جینز ٹی شرٹ پر پابندی عائد

    لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے اور جینز ٹی شرٹ پر پابندی عائد

    آگرہ: بھارتی ریاست فتح گڑھی کے گاؤں خیر تحصیل میں پنجائیت نے فیصلہ کرتے ہوئے لڑکیوں کے موبائل فون کے استعمال، جینز اور ٹی شرٹ پہننے اور پر مکمل پابندی عائد کردی جبکہ گاؤں میں شراب نوشی اور جوئے کے اڈے بھی بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیک کرم چوہدری کی سربراہی میں بھارتی ریاست آگرہ کے گاؤں میں 28 رکنی مہا پنچائیت کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں لڑکیوں کو موبائل فون کے استعمال جینز ٹی شرٹ پہننے پر پابندی جبکہ گاؤں میں جوئے اور شراب نوشی پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

    پنجائیت کے سربراہ نیک کرم چوہدری نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’لڑکیوں کے موبائل فون کا استعمال جینز اور  ٹی شرٹ پہننا ہندوستانی روایات کے خلاف ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘۔


    پڑھیں: ’’ لڑکیوں کا عالمی دن، پاکستان کا نام روشن کرنے والی طالبات ‘‘


     انہوں نے کہا کہ ’’پنجائیت کا فیصلہ نہ ماننے والے افراد اور اُن کے والدین کو سزا دی جائے گی تاہم سزا یا جرمانہ عائد کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا‘‘۔ چوہدری نیک کرم نے کہا کہ اگر گاؤں میں کوئی شخص جوا کھیلتے ہوئے پکڑا گیا تو اُس پر 3100 روپے جرمانہ جبکہ شراب نوشی والے کو 5000 روپے بطور ادا کرنے ہوں گے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جرمانے سے حاصل ہونے والی رقم گاؤں کے فلاحی کاموں پر لگائی جائے گی تاہم خلاف ورزی کرنے والے کو پنچائیت کی جانب سے اعلان کردہ سزا کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

    بھارتی حکام کے مطابق گاؤں میں 2000 سے زائد خاندان آباد ہیں جو پنچائیت کا فیصلہ ماننے پر مجبور ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال علی گڑھ میں واقع باسولی گاؤں میں بھی پنچائیت نے لڑکیوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی ہے۔

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے پر 5 سال کی پابندی

    ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے پر 5 سال کی پابندی

    نئی دہلی: بھارتی حکومت نے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن(آئی آر ایف) کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں پر 5 برس کی پابندی عائد کردی۔

    بھارتی حکام کے مطابق ڈاکٹر ذاکرنائیک کی فلاحی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی کا فیصلہ سینٹرل انٹیلی جنس اور مہاراشٹر حکومت کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پر کیا گیا۔

    حکام کی جانب سے پیش کردہ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور مذہبی اسکالر کی تقاریر معاشرتی ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اس فیصلے پر بھارتی انٹیلی جنس کی جانب سے کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا جس پر تمام اراکین نے پابندی پر رضامندی ظاہر کی۔


    پڑھیں: ’’ ذاکر نائیک کےاسلامی ریسرچ سینٹر کی فنڈنگ کی تحقیقات کا حکم ‘‘


     خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے ایک کیفے پر حملے کے بعد بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک اور اُن کے ادارے کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ ’’آئی آر ایف پر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے‘‘۔

    یاد رہے رواں سال جولائی میں بنگلا دیش میں کیفے پر حملے میں ملوث 2 حملہ آوروں کے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر ہونے کی خبروں کے بعد بھارت میں مذہبی اسکالر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

  • مودی کا فیصلہ، اپنی ہی 95 سالہ بوڑھی ماں کو قطار میں‌ لگنا پڑ گیا

    مودی کا فیصلہ، اپنی ہی 95 سالہ بوڑھی ماں کو قطار میں‌ لگنا پڑ گیا

    گجرات: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے 500 اور ہزار کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کے فیصلے پر اُن کی 95 سالہ بوڑھی والدہ ہیرابین کو بھی بینک کی قطار  میں اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹوں کی پابندی پر جہاں عوام کو تکلیف ہوئی وہیں نریندر مودی کی بوڑھی والدہ کو بھی نوٹوں کی تبدیلی کے لیے قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے تکلیف کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔

    بھارتی وزیراعظم کی 95 سالہ والدہ اپنے بیٹے کے فیصلے کے بعد رہائش گاہ سے 4500 روپے لے کر وہیل چیئر پر نوٹ تبدیل کروانے بینک پہنچی تو اُن سے پہلے کافی لوگ موجود تھے، جس پر بوڑھی ماں کو قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑا۔

    modi-1

    خیال رہے کہ نریندر مودی نے بھارت میں بڑھتی ہوئی کرپشن کو روکنے کے لیے 500  اور ہزار کے نوٹوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب یہ خریداری کے لیے قابل قبول نہیں ہوں گے جبکہ ایسے افراد جن کے پاس یہ کرنسی موجود ہے وہ فوری طور پر بینک سے تبدیل کرائیں۔

    modi-2

    بھارتی وزیر اعظم کے اس اعلان کے بعد عوام کی بڑی تعداد اپنی جمع پونجی بچانے کے لیے بینکوں کے باہر جمع ہے تاہم اس فیصلے سے جہاں سب کو پریشانی کا سامنا ہے وہیں مودی کی والدہ ہیرابین کو بھی نوٹوں کی تبدیلی میں مشکلات درپیش آئیں۔