Tag: banana

  • 62 ملین ڈالر میں بکنے والا آرٹ کیلا اپنے انجام کو پہنچا

    62 ملین ڈالر میں بکنے والا آرٹ کیلا اپنے انجام کو پہنچا

    62 ملین ڈالر میں بکنے والا کیلا اپنے انجام کو پہنچ گیا، اس کیلےکو خریدنے والا اسے خراب ہونے سے پہلے کھا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی کاروبار سے ارب پتی شخص جسٹن سن نے 62 لاکھ ڈالر مالیت کا آرٹ کیلا کھا لیا، اور کہا کہ وہ پھل فروش شاہ عالم نے سے مزید ایک لاکھ کیلے خریدے گا۔

    کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والےچینی نژاد جسٹن سن نے یہ کیلا نیویارک میں سوتھبی نیلام گھر سے نیلامی میں خریدا تھا، ماریزیو کیٹلان کے اس آرٹ ورک کو کامیڈین کا نام دیا گیا تھا جسے جسٹن سن نے اس آرٹ ورک کو چھ خریداروں سے زیادہ بولی لگا کر حاصل کیا تھا۔

    جسٹن سن اس وقت شہ سرخیوں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلیانMaurizio Cattelan کا یہ فن پارہ خرید لیا تھا، یہ فن پارہ ایک تاہ کیلا تھا جو ٹیپ کے ذریعے دیوار سے چپکایا گیا تھا۔

    اطالوی فنکار نے یہ کیلا شاہ عالم کے ٹھیلے سے 97 روپے میں خریدا تھا تاہم ٹیپ سے دیوار پر چپکانے کے بعد اسے دنیا کا سب سے مہنگا پھل قرار دیا گیا تھا۔

  • بھنگ کے بعد کیلے سے بھی کپڑا تیار کرلیا گیا

    بھنگ کے بعد کیلے سے بھی کپڑا تیار کرلیا گیا

    پاکستان میں کپڑے کی صنعت میں بڑی پیش رفت دیکھی جارہی ہے، بھنگ کے بعد اب کیلے کے درخت کے تنے سے بھی کپڑا بنا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کیلے کے درخت کے تنے سے کپڑا تیار کرلیا۔ اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد محسن نے اس حوالے سے بتایا۔

    ڈاکٹر محسن کے مطابق پاکستان میں 34 ہزار 800 ہیکٹر پر کیلے کی کاشت ہوتی ہے جو سالانہ کیلے کی 1 لاکھ 54 ہزار 800 ٹن پیداوار ہے۔ کیلے کے درختوں کے 9 ہزار کلو سے زائد تنے ہر سال ضائع ہوجاتے ہیں جنہیں پھینک دیا جاتا ہے یا جلا دیا جاتا ہے۔

    ڈاکٹر محسن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے اس تنے سے نہ صرف دھاگہ بنایا ہے بلکہ کپڑا بھی تیار کیا ہے اور اسے رنگنے میں بھی قدرتی طریقہ اجزا استعمال ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ کپڑا کاٹن کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہے جبکہ اس کی قیمت بھی کاٹن کی قیمت کی نصف ہے۔

    ڈاکٹر محسن کا کہنا ہے کہ کسان پہلے اس تنے کو پھینک دیا کرتے تھے یا جلا دیتے تھے جس سے کچرے اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا تھا، تاہم اب یہ بیکار تنے بھی ان کی آمدن کا ذریعہ بن سکیں گے۔

    علاوہ ازیں یہ کپڑا ماحول دوست ہوگا جبکہ کپاس کی پیداوار میں کمی کو بھی پورا کرسکے گا۔

  • مزیدار ’بنانا بریڈ‘ بنانے کی آسان ترکیب

    مزیدار ’بنانا بریڈ‘ بنانے کی آسان ترکیب

    خواتین یوں تو بہت مزیدار کھانے بنا سکتی ہیں جس کے لیے انہیں بہت سی چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے، تاہم بہت کم اور بظاہر غیر ضروری اشیا سے بھی بہت مزیدار چیزیں بنائی جاسکتی ہیں۔

    میلسا لی نامی ایک خاتون نے ایسی ہی ایک ریسپی اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے مزیدار” بنانا بریڈ "کی ترکیب بتائی۔

    انہوں نے کہا کہ گھر میں اگر کچھ ایسے کیلے رکھے ہوں جو داغدار ہوں تو ان سے بہت مزیدار بنانا بریڈ بنائی جاسکتی ہے۔

    میلسا کے مطابق انہوں نے 5 کیلے، ڈھائی کپ آٹا اور 397 گرام کنڈینسڈ ملک کا ٹن ملایا اور کیک بنانے کے برتن میں ڈال کر کوکر میں رکھ دیا۔

    کوکر میں انہوں نے ایک برتن میں بھر کر پانی بھی رکھا اور ایک ٹی ٹاول رکھ دیا تاکہ اضافی نمی جذب ہوجائے۔

    2 گھنٹے پکانے کے بعد نہایت مزیدار بنانا بریڈ تیار ہوگئی۔ میلسا کا کہنا ہے کہ یہ کیک مکھن اور گولڈن سیرپ کے ساتھ بے حد لذیذ لگے گا۔

    انہوں نے تجویز دی کہ اس میں چاکلیٹ اور خشک میوہ جات بھی ملائے جاسکتے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی اس ترکیب کو بہت پسند کیا گیا۔

  • کیلا حیرت انگیز فوائد کا حامل پھل

    کیلا حیرت انگیز فوائد کا حامل پھل

    کیلا روزمرہ زندگی میں استعمال کیا جانے والا ایک عام پھل ہے جو جسم کو فوری طور پر توانائی پہنچانے کا سبب بنتا ہے۔ یہ پھل جسم پر بے شمار مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ایک بہترین ناشتہ وہ ہے جس میں مختلف پھل شامل ہوں، تاہم اگر ناشتے میں کیلوں کا استعمال کیا جائے تو یہ دن بھر چاک و چوبند اور فعال رکھنے کے لیے بہترین غذا ہے۔

    ناشتے میں کیلے کا استعمال آپ کی جسمانی غذائی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے اور آپ بے وقت بھوک لگنے کے باعث غیر صحت مند اشیا کھانے سے بچ جاتے ہیں۔

    کیلے کی سب سے اہم خاصیت

    کیلے میں تین طرح کی قدرتی شکر پائی جاتی ہے۔ سکروز، فروکٹوز اور گلوکوز۔ کیلے میں فائبر یا ریشے بھی موجود ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کیلے کو فوری توانائی پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

    banana-2

    اس پھل کی اسی اہم خاصیت کے باعث دنیا بھر میں مختلف کھیلوں کے ایتھلیٹس کی خوراک کا یہ لازمی جز ہے۔

    کیلے کے حیرت انگیز فوائد

    بظاہر معمولی سا نظر آنے والا یہ پھل اپنے اندر حیرت انگیز خواص رکھتا ہے۔

    اس کی ایک اور خاصیت فوری طور پر ذہنی دباؤ اور ڈپریشن سے نجات دینا ہے۔

    ماہرین کے مطابق کیلے میں موجود ایک عنصر ٹرائپٹوفن ایسا پروٹین ہے جو انسان کو ذہنی سکون دیتا ہے اور انسان کے موڈ کو بہتر بناتا ہے۔

    طبی ماہرین کی تجویز ہے کہ ڈپریشن کا شکار افراد کیلے کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں۔ یہ فوری طور پر بھی دماغی اعصاب کو سکون پہنچاتا ہے جبکہ اس کا مستقل استعمال دماغ خلیات کو آرام دہ بناتا ہے۔

    shake

    کیلا انسانی ذہن کی کارکردگی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

    اس میں موجود آئرن یا فولاد جسم میں ہیمو گلوبن میں اضافہ کرتا ہے جو نیند لانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

    کیلے میں پایا جانے والا پوٹاشیئم بلڈ پریشر کو معمول کے مطابق رکھتا ہے جبکہ یہ فالج کے خطرے سے بھی بچاتا ہے۔

    حاملہ خواتین یا ایسے افراد جو صبح اٹھنے کے بعد اپنی طبیعت گری گری محسوس کرتے ہیں، ناشتے میں لازمی طور پر کیلے کا استعمال کریں۔ کیلا ان کے اس مرض مارننگ سکسنیس کو قابو میں رکھے گا۔

    کیلا دماغ میں ٹیومر کے خلیات کی افزائش اور انہیں جان لیوا بننے سے روکتا ہے۔

    یہ حیرت انگیز پھل گردے کے سرطان، ذیابیطس اور نابینا پن سے بچاؤ میں بھی مدد گار ہے۔

    تو پھر آج ہی سے کیلے کا استعمال شروع کردیں۔ لیکن یاد رہے کہ رہے کہ یہ استعمال اعتدال کے اندر ہونا چاہیئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔