Tag: Bangkok

  • ویڈیو: کیبل اچانک ٹوٹ کر گرنے سے موٹر سائیکل سوار کے ساتھ خوفناک حادثہ

    ویڈیو: کیبل اچانک ٹوٹ کر گرنے سے موٹر سائیکل سوار کے ساتھ خوفناک حادثہ

    بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک مصروف سڑک پر اچانک کیبل ٹوٹ کر گرنے سے ایک موٹر سائیکل سوار کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سڑکوں پر لٹکتی تاریں بعض اوقات خطرناک حادثات کا سبب بن جایا کرتی ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ 5 اپریل کو بنکاک میں پیش آیا، جب ایک ٹینکر کی ٹکر سے ٹوٹنے والا کیبل بائیک رائڈر کے لیے دل دہلا دینے والے حادثے کا سبب بن گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بجلی کی تار تیز رفتار بائیک میں الجھی اور سوار بری طرح روڈ پر آ گرا۔

    خوش قسمتی سے ہیلمٹ کی وجہ سے اسے سر پر چوٹ نہیں آئی اور وہ بڑے نقصان سے بچ گیا، تاہم حادثے کی وجہ سے اس کے تمام جسم میں چوٹیں لگ گئی تھیں، جس پر اسے طبی امداد کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا۔

  • تھائی ایئر ویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا

    تھائی ایئر ویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا

    پاکستان اور بنکاک کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن بحال ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی ایئر ویز انتظامیہ نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے، پروازیں 28 مارچ سے شروع ہوں گی اور ہفتے میں 2 پروازیں ہوں گی۔

    لاہور ایئر پورٹ : پاکستان کے پہلے جنرل ایویشن ایرو ڈروم کی تعمیر

    تھائی ایئرویز انتظامیہ کے مطابق فلائٹ اسلام آباد سے بنکاک اور بنکاک سے اسلام آباد کے لیے ہوگی۔

  • پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات 8 ستمبر سے شروع ہوں گے

    پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات 8 ستمبر سے شروع ہوں گے

    اسلام آباد: پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات آٹھ ستمبر سے شروع ہوں گے ، پاکستان اب تک کیے گئے اقدامات کی تفصیلات فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کا دور آٹھ ستمبر سے بینکاک میں شروع ہوگا اور 13 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سےایکشن پلان پرعمل کاحتمی جواب طلب کیا ہے جس کا جوا ب دینے کے لیےپاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماداظہرکریں گے۔

    بتایا جارہا ہے کہ وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماداظہر کی قیادت میں بینکاک جانے والی ٹیم میں ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک، ایف بی آراوردیگرنمائندگان شامل ہوں گے۔

    بینکاک میں ہونے والے ان مذاکرات کےنتیجےمیں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کیاجائےگا اور ساتھ ہی ساتھ ایشین پیسیفک گروپ میں پاکستان کانام توسیعی لسٹ میں شامل کرنےپربات ہوگی۔

    ا یشین پیسیفک گروپ کی توسیعی لسٹ سےنکلنےکے لیے پاکستان کو 125سوالوں کےجوابات دیناہو ں گے جن میں سے 10 سوالات منی لاندرنگ وٹیررفنانسنگ کی روک تھام سے متعلق ہوں گے۔

    اجلاس میں ٹیررفنانسنگ میں ملوث عناصرکوسزائیں دینےسےمتعلق تفصیلات بھی مانگی گئیں ہیں اورانویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کے نظام میں موجود خامیاں دورکرنےکے حوالے سے سوالوں کےجواب دیناہوں گے۔

    یاد رہے کہ رواں برس مئی میں پاکستانی وفد چین میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شریک ہوا تھا جہاں منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ پر بریفنگ دی تھی ۔پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے 27 نکاتی ایکشن پلان پر اپنا جواب جمع کرایا تھا جس پر ایف اے ٹی ایف کے وفد نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

  • بینکاک دھماکوں سے لرز اٹھا، چار افراد زخمی

    بینکاک دھماکوں سے لرز اٹھا، چار افراد زخمی

    بینکاک :تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں تین مختلف مقامات پر متعددگھریلو ساختہ بموں کے پھٹنے سے 4افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی پولیس کا کہنا تھا کہ وہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہےہیں،ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز سرکاری دفتر اور وسطی بینکاک کے دیگر 2 مقامات پر سنی گئی۔

    واضح رہے کہ بینکاک خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر ایوسی ایشن آف جنوب مغرب ممالک (آسیان) اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جہاں آسیان کے وزرائے خارجہ اور عالمی قوتیں بشمول امریکا، چین اور روس کے ہم منصب شرکت کر رہے ہیں۔

    سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بظاہر گھریلو ساختہ بم سوان لوانگ ضلع میں پھٹا جس کے نتیجے میں 2 خاکروب زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تھائی پولیس کا کہنا تھا کہ اجلاس کے مقام کے قریب انہیں 2 جعلی بم ملے تھے۔

    دھماکوں سے اجلاس کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر سوال اٹھنے لگے تاہم فی الوقت یہ بات واضح نہیں کہ ان دھماکوں کا ہدف اجلاس تھا یا نہیں۔

    خیال رہے کہ چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی اور امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو بھی اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

  • دنیا کے کئی شہر دھنسنے لگے

    دنیا کے کئی شہر دھنسنے لگے

    دنیا بھر میں زیر زمین سے نکالے جانے والے ذخائر اور سطح سمندر میں اضافے نے دنیا کے کئی ساحلی شہروں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے اور یہ شہر آہستہ آہستہ دھنسنا شروع ہوگئے ہیں۔

    اس کی ایک وجہ بلند و بالا عمارات کی تعمیر بھی ہے جس کی ایک مثال تھائی لینڈ کا دارالحکومت بینکاک ہے۔ بینکاک اپنے اسکائی اسکریپرز کے بوجھ تلے دھنس رہا ہے اور صرف اگلے 15 برس میں یہ شہر زیر آب آسکتا ہے۔

    اس شہر میں کئی دہائیوں تک زمینی پانی یعنی گراؤنڈ واٹر نکالا گیا جس کے بعد زمین کی نیچے کی سطح کسی حد تک کھوکھلی اور غیر متوازن ہوگئی ہے۔

    اور صرف بینکاک ہی اس خطرے کا شکار نہیں۔ دنیا کے 6 مزید بڑے شہر اسی خطرے سے دو چار ہیں۔

    انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ نصف سے زیادہ سطح سمندر سے نیچے ہوچکا ہے جس کے باعث اب ملک کا دارالحکومت تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    ہر سال یہ شہر 25 سینٹی میٹر مزید نیچے چلا جاتا ہے اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ 95 فیصد شہر سنہ 2050 تک زیر آب آسکتا ہے۔

    فلپائن کا دارالحکومت منیلا بھی اسی خطرے کا شکار ہے جس کی 1 کروڑ 30 لاکھ آبادی پینے اور زراعت کے لیے گراؤنڈ واٹر استعمال کرتی ہے۔ یہاں کی اہم زراعت چاول ہے جس کی فصل کے لیے بے تحاشہ پانی چاہیئے ہوتا ہے۔

    چین کا شہر شنگھائی دھنسنے کی وجہ سے 10 سال میں 2 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھا چکا ہے۔ یہاں پر بھی زمین کے دھنسنے کی وجہ گراؤنڈ واٹر کا نکالا جانا ہے جس کے استعمال کی اب سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

    بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ سطح سمندر سے نیچے واقع شہر ہے جو مون سون کی تیز بارشیں اور سائیکلون سے مستقل متاثر رہتا ہے۔ ڈھاکہ میں زمین کے نیچے ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت کی وجہ سے یہ شہر ہر سال مزید 5 ملی میٹر نیچے دھنس رہا ہے۔

    ویتنام کا ہو چی من شہر دریا کے ڈیلٹا پر قائم ہے اور یہ بھی دھنس رہا ہے۔

    امریکی شہر ہیوسٹن میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے کی جانے والی ڈرلنگ نے اس شہر میں طوفانوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ سطح سمندر میں اضافے سے شہر کے ڈوبنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

  • بنکاک میں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے روبوٹ نرسیں متعارف

    بنکاک میں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے روبوٹ نرسیں متعارف

    بنکاک : تھائی لینڈ میں مریضوں کی خدمت کیلئے روبوٹ نرسوں کو متعارف کرایا گیا ہے چینی کمپنی کی تیار کردہ روبوٹ نرسوں کو دیکھ کر ننھے مریض بھی بیحد خوش ہوتے ہیں۔

    دنیا کے کسی بھی ملک میں صحت عامہ کے شعبے کے لیے ناگزیر سمجھے جانے والے نرسنگ کے پیشے کی اہمیت وہی ہے، جو زندہ رہنے کے لیے سانس لینے کی ہے، طب کے شعبے میں بھی مختلف حیثیتوں اور صورتوں میں روبوٹ مختلف کام انجام دے رہے ہیں۔

    اس حوالے سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کی اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے چینی کمپنی کی تیار کردہ روبوٹ نرسوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    یہ روبوٹ نرسیں نہ صرف مریضوں کو دوائیاں وقت پر دیتی ہیں بلکہ مریضوں کی رپورٹس کو متعلقہ ڈاکٹر تک بھی پہنچانے کے فرائض بھی انجام دیتی ہیں، روبوٹ نرس کو دیکھ کر ننھے مریض بھی بیحد خوش ہوتے ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نرسنگ اسٹاف پر بوجھ کم کرنا اور مریضوں کے لواحقین کو بھی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    دوسری جانب انتظامیہ کا اعتراف ہے کہ مصنوعی ذہانت سے لیس خود کار مشینیں ہر ضرورت تو  پوری نہیں کرسکتیں البتہ ان کی مدد سے بہت سے کام آسان ہوجائیں گے اور نرسنگ اسٹاف پر بوجھ کم ہوجائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انٹرپول نے رحمان بھولا کا بیان ریکارڈ کرلیا، ایف آئی اے کو ارسال

    انٹرپول نے رحمان بھولا کا بیان ریکارڈ کرلیا، ایف آئی اے کو ارسال

    بنکاک: انٹرپول نے بنکاک سے گرفتار پاکستان کو مطلوب ملزم رحمان بھولا کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا جس میں ملزم نے انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں۔


    رحمن بھولا گرفتار، ایف آئی اے کی ٹیم بنکاک روانہ


    نمائندہ اے آر وائی نیوز کامل عارف کے مطابق انٹرپول نے رحمان بھولا کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرکے ایف آئی اے کو بھیج دیا جس میں سانحہ بلدیہ کے مطلوب ملزم رحمان عرف بھولا نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

     

    یہ پڑھیں: بھولا کی گرفتاری، پرانے ساتھیوں کا پہچاننے سے انکار

    ذرائع نے بتایا کہ رحمان بھولا کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی کارکن ہے اور اس کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سانحہ بلدیہ کے بعد بھولا نائن زیرو میں روپوش رہا، اہلیہ ثمینہ

    اطلاعات کے مطابق بلدیہ ٹائون فیکٹری کیس سے متعلق معلومات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

    سانحہ بلدیہ: مجرموں کو سرعام جلایا جائے، لواحقین کا مطالبہ

    دوسری جانب ملزم کو پاکستان لانے کے لیے اب تک حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا،ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم تیار بیٹھی ہے تاہم وہ گرین سگنل کی منتظر ہے جیسے ہی اسے جانے کی اجازت ملے گی وہ فورا تھائی لینڈ روانہ ہوجائے گی۔

  • سانحہ بلدیہ: مجرموں کو سرعام جلایا جائے، لواحقین کا مطالبہ

    سانحہ بلدیہ: مجرموں کو سرعام جلایا جائے، لواحقین کا مطالبہ

    کراچی: سانحہ بلدیہ کو 4 سال کا عرصہ بیت گیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین چار سال سے انصاف ک منتظر ہیں تاہم کیس کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کی گرفتاری نے پیاروں کی یاد ایک بار پھر تازہ کردی۔

    سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونے والے شاہد کی والدہ نے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر کہا کہ ’’دل چاہتا ہے قاتلوں کو بھی اسی طرح جلاؤں جیسے میرے بیٹے کو جلایا گیا۔ شاہد کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو بھی ویسے ہی جلا کر سرعام مارا جائے۔

    دکھیاری ماں اور بہن اپنے بیٹے اور بھائی کے قاتلوں کو ویسے ہی سزا دلوانے کے خواہش مند ہیں جیسے اُن کے بھائی کی موت واقع ہوئی تھی۔


    پڑھیں: ’’ بھولا نائن زیرو میں روپوش رہا، اہلیہ ثمینہ ‘‘


    خیال رہے کہ 4 سال قبل بلدیہ ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ آگ کسی حادثے کی نہیں بلکہ بھتہ نہ دہنے پر ملزمان کی جانب سے لگائی گئی تھی۔

    اس ضمن میں عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے مالکان کے بیانات قلم بند کیے تاہم کیس کا مرکزی ملزم عبدالرحمان بھولا تاحال مفرور تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے مرکزی ملزم کو 19 دسمبر کو ہونے والی سماعت پر ہرصورت پیش کرنے کا حکم دیا۔


    مزید پڑھیں: ’’ رحمن بھولا گرفتار، ایف آئی اے کی ٹیم بنکاک روانہ ‘‘


    عدالتی احکامات کے بعد پاکستانی حکام نے انٹر پول سے رابطہ کر کے بنکاک تھائی لینڈ میں مقیم عبد الرحمان بھولا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جس کے بعد وہاں کی مقامی پولیس نے نجی ہوٹل سے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی۔

    بھولا کی گرفتاری کے بعد وزیر داخلہ نے بنکاک حکومت سے ملزم کی حوالگی کے حوالے سے متعلق درخواست دے دی ہے جبکہ ملزم کو تحویل میں لینے کےلیے ایف آئی اے کی دو رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔


    Shahid`s Mother by arynews

    دوسری جانب ملزم بھولا کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ’’اُن کا شوہر سیاسی جماعت کا ذمہ دار تھا، وہ واقعے میں ملوث نہیں تاہم قیادت کی جانب سے اُسے شہر چھوڑنے کی ہدایت دی گئیں تھیں‘‘۔

  • ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاک بھارت ٹیمیں کل مد مقابل ہونگی

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاک بھارت ٹیمیں کل مد مقابل ہونگی

    بنکاک : پاکستانی اور بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا اہم میچ کل کھیلا جائیگا۔ پاکستان ٹیم اپنے ابتدائی دو میچز جیت چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنکاک میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے ابتدائی دو میچز جیت چکی ہے۔

    اہم میچ میں اب روایتی حریف اور دوہزار بارہ کی چیمپیئن ٹیم بھارت سے ٹکراؤ ہوگا۔ گزشتہ ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ہی فائنل میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم سے حساب برابر کرنے کا وقت آگیا ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔ حریف ٹیم پر نفسیاتی دباؤ زیادہ ہوگا۔

    اس سے قبل ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

    گرین شرٹس نے 113 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جویریہ خان نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

  • بینکاک میں اٹھارویں چاؤفریا ڈائیلاگ کا انعقاد

    بینکاک میں اٹھارویں چاؤفریا ڈائیلاگ کا انعقاد

    اسلام آباد : جناح ا نسٹی ٹیوٹ(جے آئی) اور آسٹریلیا بھارت ا نسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اٹھارواں چاؤفریا ڈائیلاگ بینکاک میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستان اور بھارت سے اہم ارکان پارلیمنٹ ، سابق سفارتکار ، سابق فوجی افسران کے ساتھ میڈیا ، خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے ماہرین نے شرکت کی۔

    جناح انسٹیٹیوٹ (جے آئی) اور آسٹریلیا بھارت انسٹی ٹیوٹ کی مشترکہ تعاون سے بینکاک ، تھائی لینڈ میں منعقد کیا جانے والا چاﺅفریاڈائیلاگ پاک بھارت ٹریک ٹو ڈپلومسیی پرمشتمل ہے جس کامقصد پاک بھارت تعلقات پر پالیسی مکالمے کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرناہے ۔

    چاﺅفریاڈائیلاگ عمل کے ساتویں سال میں ہے اور اب تک بات چیت کے 17راؤنڈ ہو چکے ہیں۔ ڈائیلاگ میں پاک بھارت تعلقات کی موجودہ صورتحال، خاص طور پرباہمی تعلقات اور پٹھان کوٹ ائیربیس پر دہشت گرد حملے کے بعد دوطرفہ تعلقات کا جائزہ ، دونوں ممالک کودرپیش سب سے بڑے چیلنجز ، مسئلہ کشمیر ، افغانستان، دہشتگردی ،انتہاپسندی، افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے امکانات اور علاقائی استحکام کے لئے امن مذاکرات ، موسمیاتی تبدیلی، خطے میں امن اور سلامتی کے امور توجہ کا مرکز رہے۔

    پاکستان اوربھارت کے شرکاءنے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔ جناح ا نسٹی ٹیوٹ کے اس ڈائیلاگ میں پاکستان کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور جناح انسٹیٹیوٹ کی صدر شیری رحمان کی قیادت میں سفیرعزیز احمد خان ، سابق خارجہ سکریٹری نجم الدین شیخ ،ریاض محمد خان ، شفقت کاکاخیل ، شفقت محمود ، نوید قمر ، لیفٹیننٹ جنرل طلعت مسعود ، شہزاد چوہدری ، پروفیسر سلیمہ ہاشمی ، مشرف زیدی ، زاہد حسین ، علی دیان حسن، سحر طارق ، رافع عالم ، محمد یعقوب بنگش ، فہد ہمایوں ، مہمونہ بشیر اورسولیہاکمال نے شرکت کی۔

    بھارت کی طرف سے پروفیسر امیتابھ مٹو کی قیادت میں بائی جیینت جے پانڈے، جے پرتھاسارتھ، وویک کاٹجو ، اشوک ملک ، سدھارت وردھاجن، لیفٹیننٹ جنرل عطاءحسنین ،پروفیسر روجاموھن ، آرتی تکو ، ڈاکٹر ہیپی مون جیکب ، ڈاکٹر گلشن سچدیوا ، پروفیسر شکیل رمشو ، ڈاکٹر موہن گروسوامی ، پروفیسر میناکشی گوپی ناتھ ، شوما چوہدری اور ڈاکٹر ملکا یوسف نے شرکت کی۔