Tag: Bangladesh cricket team

  • بنگلا دیش ٹیم کے ہیڈ کوچ نے شکست کی وجہ بتادی

    بنگلا دیش ٹیم کے ہیڈ کوچ نے شکست کی وجہ بتادی

    لاہور : بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز  نے کہا ہے کہ کسی بھی سیریز میں شکست مایوس کن ہوتی ہے، ہماری ٹیم 20 سے 25 رنز کم بنا سکی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں۔

    فل سمنز نے کہا کہ ناہید رانا اور تسکین کی کمی محسوس ہوئی، ہمیں سری لنکا کیخلاف سیریز سے قبل کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

    بنگلا دیش ہیڈ کوچ نے کہا کہ ریشاد کی یہ بہترین سیریز نہیں بلکہ بری سیریز تھی اس بات کا ریشاد کو بھی علم ہے، سیریز میں ہم نے کچھ نئی چیزیں کرنے کی کوشش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تیسرے میچ میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، ہماری ٹیم 20 سے 25 رنز کم بنا سکی،
    اوپننگ جوڑی کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی۔

    بنگلا دیش ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پاکستان ٹیم کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں، وہ غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہیں اور یہ انہوں نے کئی بار ثابت کیا ہے، بولرز  نے بھی بہتر بولنگ کی، محمد حارث نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

    مزید پڑھیں : ٹی 20 سیریز : پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد حارث کی طوفانی سنچری کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیتے ہوئے وائٹ واش کردیا، قومی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں ریکارڈ ہدف حاصل کیا۔

    پاکستانی شاہینوں نے 197 رنز کا ہدف18ویں اوور میں حاصل کیا، محمد حارث نے صرف 46 بالز پر 107رنز کی اننگز کھیلی، ان کی دھواں دھار اننگز میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

  • ٹی 20 سیریز : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

    ٹی 20 سیریز : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

    لاہور : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کیلیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا۔

    بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 10رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا۔

    10رکنی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے گروپ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف اراکین شامل ہیں جن میں حسن محمود، محمد تنویر اسلام، پرویز حسین، تنظیم حسن، ثاقب سمیت دیگر سپورٹ اسٹاف ممبران بھی موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ بنگلہ دیش ٹیم کے دیگر اراکین کل لاہور پہنچیں گے، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز 28 مئی سے لاہور میں شروع ہوگی، دوسرا ٹی 30 مئی اور آخری ٹی 20 میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹی 20 سیریز کے ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان 

    جنرل انگلوژرز، حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد کے انگلوژر کی قیمت 200 روپے ہوگی، عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر اور سرفراز نواز فرسٹ کلاس انگلوژر کی قیمت 300 روپے رکھی گئی ہے۔

    پریمیم اور وی آئی پی انگلوژرز کی قیمت بالترتیب 400 اور 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں چاروں وی وی آئی پی انگلوژرز اور گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے ہوگی۔

  • چیمپئنزٹرافی 2025، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    چیمپئنزٹرافی 2025، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچی ہے، بنگلہ دیش کوپہلے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بنگلہ دیش اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا، جبکہ بنگلہ دیش آخری میچ 27 فروری کو پاکستان کیخلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹکراؤ ہوگا، روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ مد مقابل ہونگے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انٹرنیشنل ایونٹ کی سیکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پر امن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، پی سی بی، ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی ایجنسیز، تمام اداروں سے رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا انگلینڈ میچ کی سیکیورٹی پر12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے، کھلاڑیوں کی رہائشگاہ، روٹس، اسٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارات پر اسنائیپرز تعینات ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈولفن اسکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات پر مؤثر پیٹرولنگ کریں، سیف سٹیز کیمروں سے ٹیموں کے روٹس، اسٹیڈیم، اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔

    شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، وسیم جعفر

    انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا بلا تعطل بہاؤ، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں، کھلاڑیوں کے روٹس، اسٹیڈیم کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

  • بنگلا دیش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی

    بنگلا دیش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی

    لاہور: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نجم الحسن شانتو کی قیادت میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے لاہور پہنچ گئی ہے۔

    بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 14 ،15 اور 16 اگست کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریگی، جبکہ مہمان ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد جائے گی۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم میں محمود الحسن جوئے، ذاکر الحسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمرداس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم حسن شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آئندہ ہفتے آغاز ہو رہا ہے جس کے ٹکٹ کی قیمت حیرت انگیز طور پر انتہائی کم رکھی گئی ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز رواں ماہ ہو رہا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ بھی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ہوم سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان کر دیا ہے اور کم سے کم قیمت صرف 50 روپے رکھی گئی ہے۔ کرکٹ شائقین صرف 50 روپے میں اسٹیڈیم میں براہ راست اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے کی خواہش پوری کر سکتے ہیں۔

    ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ کی آن لائن فروخت 13 اگست سے شروع ہوگی جب کہ فزیکل ٹکٹ مختلف آو?ٹ لیٹس پر 16 اگست سے فروخت کیے جائیں گے۔ دونوں اسٹیڈیمز کے باہر باکس آفسز بھی میچ سے دو دن پہلے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دیں گے۔

    پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جب کہ دوسرا اور آخری میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    سونم باجوہ کا گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے پیغام

    پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر چکا ہے۔ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جب کہ سعود شکیل ان کے نائب ہوں گے۔

  • بنگلہ دیشی ٹیم کے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں، شہریارخان

    بنگلہ دیشی ٹیم کے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں، شہریارخان

    لاہور : چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا امکان فی الحال نظر نہیں آرہا۔ بھارت اور سری لنکا بگ تھری کے حق میں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی، شہریار خان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس اگلے ماہ چوبیس تاریخ کو ہوگا۔ بھارت اور سری لنکا بگ تھری کے حق میں ہیں۔ جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش نے بگ تھری کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔ پاکستان اوربنگلادیش بگ تھری کیخلاف اب بھی ڈٹے ہوئے ہیں.

    ایک سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ اپریل میں بگ تھری سے متعلق مثبت پیش رفت ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں ہے۔

    اگست میں بنگلا دیش دورے سے قبل مالی معاملات پر بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش ٹیم کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں۔