Tag: Bangladesh

  • بنگلہ دیش بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کردیا

    بنگلہ دیش بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت محمود اللہ کریں گے، بنگال ٹائیگرز23 جنوری کو لاہورپہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی20سیریزکے لیے15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، پاکستان کےخلاف ٹی ٹیم کی قیادت محموداللہ کریں گے۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم میں تمیم اقبال ،مہدی حسن، سومیاسرکار، لٹن داس بھی شامل ہیں اس کے علاوہ امین الاسلام، مستفیض الرحمٰن، شفیع الاسلام بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    بنگال ٹائیگرز میں نجم الحسین، محمد متھن، افیف حسین اور روبیل حسین بھی شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچز چوبیس، پچیس اور ستائیس جنوری کو ہوں گے۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم12سال بعد تئیس جنوری کو پاکستان آئے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 24 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    ہیڈکوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹیم کے کپتان ہوں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد بٹ، احسان علی، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا

    دبئی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے کرلیا گیا، آئی سی سی چیئرمین نے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں معاون کا کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا، سیریز میں شامل 3 ٹی ٹوینٹی، 1 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

    شیڈول کو حتمی شکل پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حکام کی ملاقات کے دوران دی گئی،شیڈول کے تحت بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔

    بنگلہ دیش ٹیم 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہوگا۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ شیڈول کو حتمی شکل دینے پر ششانک منوہر کی معاونت کے مشکور ہیں، نئے شیڈول کی تیاری دونوں بورڈز کی جیت ہے۔

    وسیم خان نے کہا کہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 3 مرتبہ پاکستان آئے گی، بنگلہ دیش ٹیم کا دورہ ثبوت ہے کہ پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کی وجہ سے کیا ہے، سیکیورٹی ایڈوائز پر صرف 3 ٹی ٹوینٹی میچ کھیل سکتے ہیں۔

  • ’’مسائل حل کرنے کے بجائے مودی لوگوں کو ملک سے نکال رہے ہیں‘‘

    ’’مسائل حل کرنے کے بجائے مودی لوگوں کو ملک سے نکال رہے ہیں‘‘

    نئی دہلی: وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابینرجی کا کہنا ہے کہ شہریت کا متنازع قانون بی جے پی کی نفرت کی سیاست کا ایجنڈہ ہے، مودی حکومت عوام میں پھوٹ ڈال کر سیاسی فائدہ چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مغربی بنگال کا کہنا تھا کہ مسائل پر توجہ کے بجائے مودی لوگوں کو ملک سے نکال رہے ہیں، شہریت ترمیمی قانون سے آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے، این آر سی کے ٹارگٹ پر وہ ہیں جن سے بی جے پی نفرت کرتی ہے۔

    ممتابینرجی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی مسلمانوں سے تو شروع سے ہی نفرت کرتی ہے، مودی کی حکومت این آر سی کو ہندوتحریک بنانا چاہتی ہے، متنازعہ قانون کو مسترد کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارت میں شہریت کا متنازع قانون پاس ہونے کے بعد مختلف ریاستوں میں اس قانون کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں اور دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    شہریت کا متنازع قانون : بھارت میں احتجاج کے نت نئے طریقے

    دریں اثنا پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لیے براہ راست فائرنگ، آنسوگیس سمیت تمام ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نے شہریت سے متعلق متنازع قانون کے خلاف خود احتجاجی مارچ کی قیادت بھی کی تھی۔

  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز غیر یقینی صورتحال کا شکار

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز غیر یقینی صورتحال کا شکار

    لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے، بنگلادیش کا پہلے ٹی20 سیریز کھیلنے پر اصرار ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز سوالیہ نشان بن گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں اب 3 ہفتے سے بھی کم دن باقی ہیں لیکن بنگلادیش کا دورہ پاکستان غیریقینی صورت حال سے دوچار ہے۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے رابطے میں ہیں، درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ٹی ٹوئنٹی پہلے کھیلیں گے، کھلاڑی اور آفیشلز مطمئن رہے تو ٹیسٹ سیریز پاکستان یا نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا فیصلہ ہوگا۔

    پاک بنگلہ دیش کرکٹ کے روشن امکانات، احسان مانی ڈھاکہ کا دورہ کریں گے

    پی سی بی نے بنگلادیش کو بھی سری لنکا کی طرح اسٹیٹ لیول سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کرکٹ محاذ پر جمی برف پگھلنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، احسان مانی بطور چیئرمین پی سی بی نہیں بلکہ آئی سی سی کمرشل اور فنانس ہیڈ کے طور پر بنگلادیش جارہے ہیں اور ان کے ہمراہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساہنی بھی ہوں گے۔

    اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ سیریز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • پاک بنگلہ دیش کرکٹ کے روشن امکانات، احسان مانی ڈھاکہ کا دورہ کریں گے

    پاک بنگلہ دیش کرکٹ کے روشن امکانات، احسان مانی ڈھاکہ کا دورہ کریں گے

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی جلد بنگلہ دیش کے دورہ کریں گے جس دوران دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت کا قوی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ محاذ پر جمی برف پگھلنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی بطور چیئرمین پی سی بی نہیں بلکہ آئی سی سی کمرشل اور فنانس ہیڈ کے طور پر بنگلہ دیش جارہے ہیں اور ان کے ہمراہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساہنی بھی ہوں گے۔

    اگرچہ یہ دورہ مکمل طور پر آئی سی سی معاملات پر ہوگا مگر سائیڈ لائن میں احسانی مانی کی بی سی بی حکام سے ملاقاتوں میں کرکٹ محاذ پر جمی برف بھی پگھل سکتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بی سی بی نے آئی سی سی حکام کو بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے 17 جنوری کو شیڈول فائنل میچ دیکھنے کیلئے مدعو کیا تھا تاہم ابھی یہ بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ ساہنی اور مانی پر مشتمل دو رکنی ٹیم میچ دیکھنے جائے گی یا ان کی کسی اور دن آمد طے ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی جانب سے رواں ماہ شیڈول دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنے موقف پر سختی سے جم جانے کی وجہ سے سیریز خدشات کی زد میں ہے۔

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم اعلان متوقع

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم اعلان متوقع

    لاہور: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر ایک دو روز میں بریک تھروکا امکان ہے، پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب اہم اعلانات ممکن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلادیش سے سیریز میں ٹیسٹ میچز ترجیح میں شامل ہیں۔ البتہ اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، آئندہ ایک دو روز میں دورہ پاکستان سے متعلق اہم اور حتمی فیصلہ آجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیمیں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کسی بھی وقت کھیلے جاسکتے ہیں، تاہم پاکستانی بورڈ ٹیسٹ سیریز چاہتا ہے۔ پی سی بی نے 1 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پر غور شروع کردیا۔

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ دورہ پاکستان کے لیے رضامند

    سیریز کا باقی 1 ٹیسٹ بنگلادیش میں ہونے والی سیریز میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو جنوری میں 3ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ کا شیڈول بھجوایا تھا، تاہم بنگلادیشن کرکٹ بورڈ حیلے بہانے سے کام لے رہا ہے، ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ٹیسٹ ٹیم بھی نہیں بھیجنا چاہتا۔

    جبکہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ رسل ڈومنگو نے دورہ پاکستان کے لیے اپنی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ دورہ پاکستان کے لیے رضامند

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ دورہ پاکستان کے لیے رضامند

    ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ رسل ڈومنگو نے دورہ پاکستان کے لیے اپنی رضا مندی ظاہر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ہیڈکوچ رسل ڈومنگو کا کہنا ہے کہ مجھے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، پاکستان جانے کی اجازت دی گئی تو ٹیم کے ہمراہ جاؤں گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مینجمنٹ کے کچھ لوگ نہیں جانا چاہتے مگر فیصلہ بورڈ کا ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو جنوری میں 3ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ کا شیڈول بھجوایا تھا، تاہم بنگلادیشن کرکٹ بورڈ حیلے بہانے سے کام لے رہا ہے، ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ٹیسٹ ٹیم بھی نہیں بھیجنا چاہتا۔

    حال ہی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجنے سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم اب تک بنگلادیش یہ فیصلہ نہیں کرسکا کہ کونسے فورمٹ کی ٹیم پاکستان آئے گی۔

    بھارت کا بنگلہ دیش پر دباؤ، پاکستانی کھلاڑی نشانہ بن گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی بی کو خط لکھا تھا، بنگلادیش بورڈ نے تاحال پی سی بی کو خط کا جواب نہیں دیا۔ پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کا مکمل دورہ نہ کرنا منظورشدہ سیکیورٹی پلان کی نفی ہوگی۔

    خط کے مطابق بنگلادیش کی 2ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو تیسری مکمل دورہ کیوں نہیں کرسکتی؟ البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مکمل دورہ پاکستان کے لیے پر امید ہے۔

  • جذبہ ایمان، مسلم خاتون باڈی بلڈر نے مختصر لباس ٹھکرا دیا، فاتح قرار

    جذبہ ایمان، مسلم خاتون باڈی بلڈر نے مختصر لباس ٹھکرا دیا، فاتح قرار

    ڈھاکہ: بنگلادیش میں ہونے والی خواتین کی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ مکمل لباس پہن کر مسلز کی نمائش کرنے والی 19 سالہ مسلمان لڑکی نے جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں پہلی وویمن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں ملک بھر کی 29 لڑکیوں نے حصہ لیا۔ ابتدائی طور پر باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ انتظامیہ نے حصہ لینے والی لڑکیوں کے لیے خصوصی ڈریس کوڈ کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں ڈریس کوڈ کے ضابطے کو معطل کیا گیا۔

    مسلم اکثریتی ملک ہونے کی وجہ سے باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی لڑکیوں کو اپنی پسند کا لباس پہننے کی اجازت دی گئی جبکہ حصہ لینے والی لڑکیوں کے مختصر لباس کی شرط بھی ختم کی گئی تھی جس کے بعد زیادہ تر حصہ لینے والی لڑکیاں مکمل لباس پہن کر شریک ہوئیں۔

    مقابلے میں حصہ لینے والی زیادہ تر خواتین مسلمان تھیں تاہم دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں نے بھی مقابلے میں حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کی فاتح 19 سالہ مسلمان لڑکی اہونا رحمان کو دیا گیا جنہوں نے مکمل لباس میں شرکت کی تھی۔

    اہونا رحمان نے پینٹ شرٹ پہن کر مقابلے میں حصہ لیا تھا اور انہوں نے سب کے سامنے اپنے مسلز کی نمائش کی جس کے بعد انہیں فاتح قرار دیا گیا۔ اہونا رحمان نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے لباس کے معاملے میں دی گئی رعایت کو بھی سراہا۔

    اہونا کا کہنا تھا کہ مکمل لباس پہن کر شرکت کرنے کی وجہ سے اب زیادہ لڑکیاں اس چیمپئن میں حصہ لیں گی اور وہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گی۔

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان نہ آنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان نہ آنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

    کراچی: بنگلادیش نے جو وعدہ کیا وہ پورا نہ کرسکا، دورہ پاکستان کے لیے کرکٹ ٹیم بھیجنے پر حیلے بہانے سے کام کیوں لے رہا ہے؟ اصل وجہ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سکیورٹی نہیں بلکہ سیاست کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بنگلادیش بورڈ اراکین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی میں جانے کی دھمکی کو پریشان کن قرار نہیں دیا، بنگلا دیش میں کچھ حلقے پاکستان کے دورے کے حق میں نہیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کچھ حلقوں نے بورڈ اراکین پر دورے کی مخالفت کے لیے دباؤ ڈالا اور بورڈ اراکین نے اجلاس میں پاکستان کے دورے کی کھل کر مخالفت کی جبکہ بعض کرکٹرز بھی پاکستان کے دورے کے حامی نہیں ہیں۔

    اچھی ٹیم بنی تو ہی ٹی 20کھیلنے پاکستان جائیں گے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش بورڈ نے فوری طور پر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے حوالے سے پی سی بی کو بتایا ہے جب کہ اس کی کوئی مضبوط وجہ نہیں بتائی گئی۔

    خیال رہے کہ پی سی بی نے بنگلا دیش کو دو بار خط لکھ کر اس کی وجہ پوچھی ہے جس میں انہیں صدارتی لیول کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے ساتھ کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد بنگلا دیش کے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

    پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز جب کہ بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کا کہا ہے تاہم پی سی بی نیو ٹرل وینیو پر سیریز نہ کھیلنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

  • پیاز کی قیمت  476  روپے فی کلو تک جا پہنچی

    پیاز کی قیمت 476 روپے فی کلو تک جا پہنچی

    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں پیاز کی قیمت ریکارڈ سطح پر جا پہنچی اور 476 پاکستانی روپے فی کلو ہوگئی، بنگلادیشی وزیراعظم نے کھانے میں پیاز کا استعمال ترک کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں پیازکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور پیازکی قیمت 476 پاکستانی روپے فی کلو تک جا پہنچی، اضافہ بھارت سے درآمدمیں کمی پرہوا، جس کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم نے کھانے میں پیاز کا استعمال ترک کردیا ہے۔

    بنگلہ دیش نے کھانوں کی قیمتیں بلندترین سطح پر پہنچنے کے باعث فوری طور پر فضائی راستے سے پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں حالیہ مون سون سیز کی دوران پیاز کی فصل کو خاصہ نقصان پہنچا تھا اور پیداوار معمول سے کم ہوئی ، جس کے سبب پڑوسی ممالک کو برآمد کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔

    جنوبی ایشیا میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ایک حساس معاملہ ہے، جہاں قلت بڑے پیمانے پر عدم اطمینان اور سیاسی مسائل بھی پیدا کرسکتی ہے اور بنگلہ دیش میں بھارتی برآمدات رکنے کی وجہ سے اس کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں عمومی طور پر اہم سبزیاں زیادہ سے زیادہ 30 ٹکا (55 پاکستانی روپے) فی کلو کی قیمت میں دستیاب ہوتی ہیں لیکن پابندی کے بعد سے قیمتیں 260 ٹکا (476 پاکستانی روپے) فی کلو تک جا پہنچیں، اس حوالے سے حسینہ واجد کے ڈپٹی پریس سیکریٹری حسن جاہد توشر نے بتایا کہ فضائی مال برداری کے ذریعے پیاز درآمد کی جارہی ہے۔