Tag: Bangladesh

  • پاکستان کا بنگلہ دیشی ہائی کمشنر سے احتجاج

    پاکستان کا بنگلہ دیشی ہائی کمشنر سے احتجاج

    اسلام آباد: پاکستانی دفترِخارجہ نے بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے پاکستان پربے بنیاد الزامات عائد کرنے پر بنگلہ دیش کے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کرلیا۔

    دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے عائد کردہ جنگی مظالم کے انتہائی ناگوار الزام کو بھی انتہائی سختی سے رد کیا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں۔

    ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو یہ بھی باور کرایا گیا کہ پاکستان کی بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی دیرینہ خواہش کے باجود بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش افسوسناک ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں جانب کے عوام اپنے ممالک کے درمیان دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات چاہتے ہیں تاہم بنگلہ دیشی حکومت عوامی امنگوں کا احترام نہیں کررہی۔

    پاکستانی دفترِخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی حکومت کو دونوں ممالک کے عوام کی 1947 میں علیحدہ مملکت کے لئے کی جانی والی مشترکہ جدوجہد کو یاد رکھتے ہوئے عوامی امنگوں کا احترام کرنا چاہیئے۔

  • بنگلہ دیش میں جنگی جرائم پرپھانسیوں کے خلاف پاکستان کا اظہارِتشویش

    بنگلہ دیش میں جنگی جرائم پرپھانسیوں کے خلاف پاکستان کا اظہارِتشویش

    اسلام آباد: دفترخارجہ نے بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے الزام میں سیاسی رہنماؤں کی پھانسیوں پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔

    دفتر خارجہ نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی پھانسیوں پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے 1974 میں ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

    دفترخارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے حوالے سے ہونے والے ٹرائل کی خامیوں پرعالمی برادری کے ردعمل کاجائزہ لے رہا ہے۔

    بیان میں کہاگیاکہ 1974 کےمعاہدے کے مطابق دونوں ممالک جنگی جرائم کے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے پابند ہیں۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق معاہدہ 1971 کےمعاملات کو پیچھےچھوڑکر آگےبڑھنےسے متعلق تھااسی طریقے سے ہم آہنگی اورخیرسگالی کوفروغ دیاجاسکتاہے۔

    واضح رہے کہ آج بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے بنائے گئے جانبدارانہ عدالتی کمیشن کے فیصلے کے تحت اپوزیشن رہنما صلاح الدین قادر چوہدری اورعلی حسن مجاہد کوڈھاکا جیل میں پھانسی دیدی گئی۔

    دونوں رہنماؤں پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگایا گیا، صلاح الدین قادرچودھری نیشنلسٹ پارٹی کےرہنما اورچھ بار رکن پارلیمان رہ چکے تھے، جبکہ علی احسن محمد مجاہد جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے جنرل سیکریٹری تھے۔

    پھانسی دیے جانے کےموقع پرعوامی مزاحمت کےامکان کےباعث جیل کے اطراف فوج تعینات کرکےکرفیولگادیاگیا، جبکہ سوشل میڈیا کی کئی ویب سائٹس کوبند کردیاگیا تھا۔

  • بنگلہ دیش میں دو سیاستدانوں کی پھانسی پر پاکستان کا اظہار تشویش

    بنگلہ دیش میں دو سیاستدانوں کی پھانسی پر پاکستان کا اظہار تشویش

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بنگلہ دیش میں نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما صلاح الدین قادر چوہدری اور جماعت اسلامی کے رہنما علی احسن مجاہد کو سزائے موت دینے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 1971ءکے واقعات کی بنیاد پر بنگلہ دیش میں چلائے جانے والے ان مقدمات پر عالمی برادری نے بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرا ئل میں خامیوں پر عالمی برادری کےرد عمل کاجائزہ لےرہے ہیں، نو اپریل 1974کو پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی روح کے مطابق مفاہمت کی پالیسی اپنائی جائے۔

    علاوہ ازیں بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری علی حسن کی غائبانہ نما ز جنازہ ادا نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پڑھائی۔

  • بھارت نہیں آتا تو اس وقت کچھ کہنا مشکل ہوگا، شہریارخان

    بھارت نہیں آتا تو اس وقت کچھ کہنا مشکل ہوگا، شہریارخان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ آئی سی سی اجلاس کے دوران پاک بھارت سیریز پر حتمی بات چیت کرے گا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیریز کھیلنے سے انکار کیا تو کیا لائحہ عمل ہوگا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

     انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاک بھارت سیریز کی بات نیویارک میں کرکے پاکستان کی کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بگ تھری کے معاملہ پر پاکستان کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی طرف سے کئی فوائد دئیے گئے ہیں۔

  • بنگلہ دیش کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی، شہریارخان

    بنگلہ دیش کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی، شہریارخان

    لاہور :بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بہت جلد ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پر چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے خوشی کی خبر سنادی۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےچیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ہانگ کانگ اور اومان کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    بنگلہ دیشی ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں اظہرعلی کی کپتان ہوں گے۔

    اظہرعلی فریضہ حج اداکرنے کے بعد زمبابوے پہنچ جائیں گے۔ شہریارخان نے مزید کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایم سی سی سے بھی بین الاقوامی ٹیم پاکستان بھیجنے کی درخواست کریں گے۔

  • ہانگ کانگ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ہانگ کانگ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کیلئے کوالیفائی کرلیا

    آئرلینڈ : ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز میں ہانگ کانگ نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    آئرلینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے پہلے پلے آف میچ میں ہانگ کانگ کا مقابلہ افغانستان سے ہوا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم نے سات وکٹوں پر ایک سو اکسٹھ رنز بنائے۔

    نوروز مینگل ترپن رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ہانگ کانگ کی جانب سے حسیب امجد نے تین وکٹیں حاصل کیں،مطلوبہ ہدف ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ میں ہانگ کانگ نےاب جگہ بنالی ہے۔

  • بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے وینیوز کا اعلان کردیا

    بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے وینیوز کا اعلان کردیا

    کراچی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے کھیل کے مقامات کا اعلان کردیا، فائنل ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہوگا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال گیارہ مارچ سے بھارت میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کے میچز بھارت کے آٹھ وینیوز پر ہوں گے۔

     کولکتہ، بنگلور، چنائی، دھرماشالا، موہالی، ممبئی، ناگپور اور دہلی میچز کی میزبانی کریں گے،ایونٹ کا آغاز گیارہ مارچ سے ہوگا، فائنل تین اپریل کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سری لنکا ٹائٹل کا دفاع کرے گا، ایونٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی، چھ ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے بعد ایونٹ میں شامل ہوں گی۔

  • واحد ٹی20، جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 52 رنز سے شکست دے دی

    واحد ٹی20، جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 52 رنز سے شکست دے دی

    ڈھاکہ: جنوبی افریقہ نے پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کو باون رنز سے شکست دے دی۔

    ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اے بی ڈی ویلیئرز پہلے ہی اوور میں عرفات سنی کی گیند پر وکٹ دے بیٹھے، ڈی کوک بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے۔

    کپتان فاف ڈوپلسی اوررایلی روسونےاٹھاون رنزجوڑ کر ٹیم کے اسکور کو ایک سو اڑتالیس رنز تک پہنچایا، ڈوپلسی اناسی رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

     ہد ف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم شروعات سے ہی مشکلات کا شکار رہی،شکیب الحسن چھبیس رنز کے ساتھ مزاحمت کرسکے۔

     میزبان ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ہی چھیانوے رنز پر ڈھیرہوگئی، ڈوپلسی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • بنگلہ دیشی حکومت کاعوام کو کھلے عام رفع حاجت سے روکنے کا انوکھا طریقہ

    بنگلہ دیشی حکومت کاعوام کو کھلے عام رفع حاجت سے روکنے کا انوکھا طریقہ

    ڈھاکہ:بنگلہ دیشی حکام گزشتہ کئی سال کی جدود جہد کے باوجود شہریوں کو بنگلہ زبان میں سائن بورڈ لگا کرسڑک پرکھلے عام رفع حاجت سے روکنے سے قاصرتھے۔

    لیکن بنگلہ دیش کی وزارتِ مذہبی امور کے حالیہ فیصلے نے صورتحال تبدیل کردی، انہوں نے تنبیہی پیغامات بنگلہ بھاشا کے بجائے عربی میں لکھوادئیے حالانکہ بنگالی عوام کی بڑی تعداد عربی پڑھنے سے قاصر ہے۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی کی طرح بنگلہ دیش میں بھی مسلم آبادی اکثریت میں ہے جہاں عربی زبان کو قرآنِ پاک کی زبان ہونے کی وجہ سے مقدس مقام حاصل ہے۔

    وذارت مذہبی امور کے ترجمان انور حسین کا کہنا ہے کہ اس مہم کا خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے، انکا کہنا تھا کہ بنگالی عوام عربی کا احترام کرتی ہے اور ہم نے اس سے فائدہ اٹھایا۔

    একটি আইডিয়া সব বদলে দিতে পারে, এটার একটি মজার উদাহরণ !একটি আইডিয়া সব বদলে দিতে পারে, এটার একটি মজার উদাহরণ !ভালো লাগলে বন্ধুদের সাথে শেয়ার করতে ভুলবেন না। আর আপনি কি চিন্তা করেন সেটা ও কমেন্ট এর মাধ্যমে আমাদের জানাতে পারেন। Posted by Feriola.Com on Saturday, May 2, 2015

  • وہاب ریاض اور شکیب الحسن پر جرمانہ عائد

    کھلنا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں میچ ریفری نے وہاب ریاض اور شکیب الحسن کے درمیان گرماگرمی کا نوٹس لے لیا، دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا تیس تیس فیصد جرمانہ عائد کردیاگیا۔

    وہاب ریاض اور شکیب الحسن پہلے ٹیسٹ کے آخری روز گرما گرمی کا واقع ہوا، وہاب ریاض نے وکٹ نہ لینے کا سارا غصہ بنگلادیشی کھلاڑی پر نکال دیا،دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، تو تو میں میں اتنی بڑھ گئی کہ دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو انگلیاں دکھانے لگے۔

    کھلنا ٹیسٹ کے میچ ریفری جیف کرو نے رپورٹ کی روشنی میں دونوں پر میچ فیس کا تیس تیس فیصد جرمانہ لگادیا۔

     ذرائع کے مطابق شکیب الحسن نے جنید خان کو چیٹر کہا جس پر وہاب ریاض آگ بگولہ ہوگئے اور شکیب پر برس پڑے، مصباح الحق نے معاملہ رفع دفع کرایا۔

     وہاب ریاض پر اس سے قبل ورلڈ کپ کوارٹرفائنل میں بھی شین واٹسن سے نوک جھونک کا چارج لگاکر پچاس فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔