Tag: Bangladesh

  • پاکستان بھر میں مشرقی پاکستان کی یاد میں آج سقوط ڈھاکہ منایا جارہا ہے

    پاکستان بھر میں مشرقی پاکستان کی یاد میں آج سقوط ڈھاکہ منایا جارہا ہے

    اسلام آباد: سولہ دسمبر انیس سو اکہتر کے سانحہ مشرقی پاکستان کی یاد میں آج پاکستان بھر میں یوم سقوط ڈھاکہ منایا جارہا ہے۔

    بنگلہ دیش کی جنگ آزادی، جسے بنگال میں مکتی جدھو اور پاکستان میں سقوط مشرقی پاکستان یا سقوط ڈھاکہ کہا جاتا ہے، پاکستان کے دو بازوؤں یعنی مشرقی و مغربی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ تھی جس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان علیحدہ ہو کر بنگلہ دیش کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ا بھرا۔

    تینتالیس برس قبل مغربی اور مشرقی پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے ملک کو دولخت کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شیخ مجیب الرحمن کی مدد سے مکتی باہنی کے نام پر بھارت نے اپنی فوجیں مشرقی پاکستان میں داخل کی اور پھر حکومتِ وقت کیخلاف بغاوت کی فضا پیدا کرکے مغربی پاکستان پر بھی جنگ مسلط کر دی گئی۔

    جنگ کا آغاز 26 مارچ 1971ء کو حریت پسندوں، گوریلا گروہ اور تربیت یافتہ فوجیوں (جنہیں مجموعی طور پر مکتی باہنی کہا جاتا ہے) نے عسکری کاروائیاں شروع کیں اور پاکستان کی افواج اور وفاق پاکستان کے حکام اور وفادار اہلکاروں کا قتل عام شروع کیا۔

    مارچ سے لے کے سقوط ڈھاکہ تک تمام عرصے میں بھارت بھرپور انداز میں مکتی باہنی اور دیگر گروہوں کو عسکری، مالی اور سفارتی مدد فراہم کرتا رہا یہاں تک کے بالآخر دسمبر میں مشرقی پاکستان کی حدود میں گھس کر اس نے 16 دسمبر 1971ء کو ڈھاکہ میں افواج پاکستان کو محصور کردیا اور افواجِ پاکستان کو بھارت کے آگئے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا گیا۔

    بنگلہ دیش کے وجود میں آنے کے نتیجے میں پاکستان رقبے اور آبادی دونوں کے لحاظ سے بلاد اسلامیہ کی سب سے بڑی ریاست کے اعزاز سے محروم ہو گیا۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے اسباب جاننے کے لیے پاکستان میں اس کی حکومت نے ایک کمیشن تشکیل دیا جسے حمود الرحمٰن کمیشن کے نام سے جانا جاتا ہے، کمیشن کی رپورٹ میں ان تمام وجوہات اور واقعات کو رپورٹ کا حصہ بنایا گیا جس کے باعث سقوط ڈھاکہ ہو ا تھا۔

    آج کے ہی دن جنرل نیازی نے بھارتی جنرل اروڑا کے سامنے اپنا ریوالور رکھ کر پاک فوج کے ہتھیار پھینکنے کا باضابطہ اعلان کر دیا تھا۔ چار دہائیاں گزر جانے کے باوجود اہل وطن کے دلوں میں اس دن کی تکلیف اور اذیت زندہ ہے۔

  • بنگلہ دیش میں برطانوی صحافی مجرم قرار

    بنگلہ دیش میں برطانوی صحافی مجرم قرار

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں غیرملکی صحافی کوسن اکہتر کی ہلاکتوں پرسوال اٹھانے پرسزا سنادی گئی ۔

    بنگلہ دیشی عدالت نے برطانوی صحافی کو توہینِ عدالت کا مجرم قرار دیا، انعام یافتہ برطانوی صحافی ڈیوڈ برگمین نے کاجرم صرف اتنا تھا کہ اس نے سن اکہترکی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد پرسوال اٹھایا تھا۔ بنگلہ دیش کے سرکاری اعداد و شمار میں 30 لاکھ ہلاکتوں کا دعوٰی کیا جاتا ہے جس کا کوئی ثبوت موجود نہیں ۔

    برگمین نے شبہ ظاہرکیا تھا کہ اتنی ہلاکتیں نہیں ہوئیں جتنی بڑھا چڑھا کربیان کی جاتی ہیں عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ برگمین کے مضمون سے جذبات کو ٹھیس پہنچی ’ انہیں پانچ ہزار ٹکا جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔ عدم ادائیگی کی صورت میں سات دن قید بھگتنا ہوگی۔ عدالتی کارروائی کے اختتام تک انہیں قید کر لیا گیا۔‘ بنگلہ دیش کی تاریخ میں سن اکہتر کی جنگ کی ہلاکتوں کامعاملہ بہت متنازع ہے۔ موجود حکومت کے دور میں اس معاملے میں جماعت اسلامی اور دوسری پروپاکستانی جماعتوں کے کئی رہنماؤں کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں ۔ ؑ

  • بنگلہ دیش کے باؤلر نے منفرد اورشاندار ریکارڈ قائم کردیا

    بنگلہ دیش کے باؤلر نے منفرد اورشاندار ریکارڈ قائم کردیا

    میرپور : بنگلہ دیشی تیج الاسلام ڈیبیو پر ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بھی بن گئے، بنگلہ دیش کے تائج الاسلام نے زمبابوے کے خلاف میرپور میں اپنے کریئر کے پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    میرپور میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر تائج الاسلام نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی میچ میں ہیٹرک بنائی۔

    بائیس سالہ تائج الاسلام نے میچ کے ستائیسویں اوور کی آخری گیند پر پانیانگارا کو بولڈ کیا جس کے بعد انتیسویں اوور کی پہلی گیند پر نیومبو کو ایل بی ڈبلو جبکہ دوسری گیند پر چھتارا کو بولڈکر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

    نوجوان اسپنر نے میچ میں صرف گیارہ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ان کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے زمبابوے کی پوری ٹیم صرف ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    تائج الاسلام ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بولر ہیں۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے شہادت حسین، عبدالرزاق اور روبیل حسین بھی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں تاہم تینوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

  • بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کی نمازِجنازہ پرپابندی

    بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کی نمازِجنازہ پرپابندی

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی پاکستان مخالف حکومت ایک بار پھرانسانی اقدار سے گرے ہوئے اقدامات پر اتر آئی ہے ،حکومت نے پاکستان سے محبت کرنے والوں کے جنازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش حکومت نے 71 میں جنگی جرائم کی سزا پانے والے افراد کی نماز ِجنازہ ادا کرنے پر قدغن لگادی ہے۔

    پاکستان کی حمایت کرنے والوں کے لیے سزائے موت کی سزا تجویز کرنے کیساتھ ساتھ جنازوں پر پابندی کا قانون بھی نافذ کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی حکمران شیخ حسینہ واجد اس بات کا اظہار کرچکی ہیں کہ وہ کسی پاکستانی یا پاکستان سے محبت کرنے والے کا وجود اپنے ملک میں برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کرنے والوں پرپابندیاں لگا دی گئی تھیں۔

  • پاک ویل چیئرکرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

    پاک ویل چیئرکرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

    لاہور: پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کی تیاریوں میں مصروف ہے،کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ معذوری ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔

    معذوری راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی یہ ثابت کیا ہے پاکستان ویل چئیر کرکٹ ٹیم نے جو دورہ بنگلہ دیش کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پورے ملک سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کے بعد اب خامیوں کو دور کیا جارہا ہے۔

    پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر صادق محمد ان کرکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔کھلاڑیوں کو یقین ہے کہ اس مرتبہ بنگلہ دیش کی سرزمین پر پاکستانی پرچم بلند ہوگا۔

    دورہ بنگلہ دیش میں پاکستان ویل چیئرٹیم ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی،نئے قوانین کے ساتھ کھیلنے کا الگ تجربہ ہوگا۔

  • بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے ہرا دیا

    بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں 0-3 سے ہرا دیا

    چٹاکانگ: بنگلہ دیش نے چٹاکانگ ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک سو چھیاسی رنز سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔

    چٹاکانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو جیت کیلئے چار سو اننچاس رنز کا ہدف دیا تھا۔ کھیل کے چوتھے روز زمبابوے نے نامکمل دوسری اننگز اکہتر رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم دو سو باسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    چکبووا نواسی اور سکندر مرزا پیسنٹھ رنز بناکر نمایاں رہے. بنگلہ دیش کیجانب سے شفیع السلام،روبل حسین، جوبیر حسین اور شوواگتا ہون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اکیس نومبر کو چٹاکانگ میں کھیلا جائیگا۔

  • دوسرا ٹیسٹ؛بنگلہ دیش نے زمبابوے کو شکست دیدی

    دوسرا ٹیسٹ؛بنگلہ دیش نے زمبابوے کو شکست دیدی

    کھلنا: بنگلہ دیش نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک سو باسٹھ رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    کھلنا میں کھیلے جانے والے میچ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے دوسری نامکمل اننگز دو سو ایک رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور سینتالیس رنز کے اضافے کے بعد دو سو اڑتالیس رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی۔

    بنگلہ دیش نے زمبابوے کو جیت کے لئے تین سو چودہ رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم ایک سو اکیاون رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔۔شکیب الحسن نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • بنگلہ دیش میں بجلی کی فراہمی معطل

    بنگلہ دیش میں بجلی کی فراہمی معطل

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش بھارت پاورلائن میں فنی خرابی کے باعث پورے بنگلہ دیش کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کی بحالی کیلئے مرمت کا کام جاری ہے۔

    بنگلہ دیش کو بجلی کا بڑا حصہ فراہم کرنے والی چارسوپچاس میگا واٹ کی بنگلہ دیش بھارت پاورلائن میں خرابی کے بعد تمام اسٹیشن ٹرپ کرگئے ہیں اورپورے بنگلہ دیش کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    حکام کا کہنا ہے ائیرپورٹس اوردیگراہم عمارتوں کو جنریٹرز کے ذریعے بجلی دی جارہی ہے جبکہ بجلی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

  • ڈھاکہ: شیخ حسینہ واجد کے قتل کی سازش بے نقاب

    ڈھاکہ: شیخ حسینہ واجد کے قتل کی سازش بے نقاب

    ڈھاکہ: بنگلہ دیشی حکام نے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کی ساز ش بے نقاب کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

    بنگلہ دیش حکام کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکےقتل کی سازش کا انکشا ف ہو ا ہے یہ سازش کالعدم جماعت المجاہدین نے تیار کی تھی۔ بنگلہ دیشی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈھاکہ کی جیل میں قید حاجی نامی قیدی اور اس کے ساتھیوں نے شیخ حسینہ واجد کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا جو بے نقاب ہونے کے باوجود ترک نہیں کیا گیا ہے، بنگلہ دیشی حکام کاکہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کام کر رہا ہے۔

  • ایشین گیمز: قومی ویمن کرکٹ ٹیم نےسونےکاتمغہ اپنےنام کرلیا

    ایشین گیمز: قومی ویمن کرکٹ ٹیم نےسونےکاتمغہ اپنےنام کرلیا

    انچیون: جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمزمیں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو فائنل میں چاررنزسے شکست دے کرسونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انچیون میں پاکستان ویمنزٹیم نے سبزہلالی پرچم سربلند رکھتے ہوئےاعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ قومی ویمنزٹیم کی جیت کا سفرفائنل تک جاری رہا اورگولڈ میڈل معرکے میں پاکستان ویمنزٹیم نے میدان مارلیا۔

    بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورز میں چھ وکٹوں ستانوے رنزبنائے، بسمہ معروف چوبیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔

    جواب میں بارش کے باعث بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سات اوورزمیں تینتالیس رنز کا ہدف دیا گیا جس کو حاصل کرنے کے لئےبنگلہ دیش نے اننگزکا آغازتو برق رفتاری سے کیا لیکن پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے حریف ٹیم کے عزائم خاک میں ملادیئے ۔

    قومی ویمنزکرکٹ ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے مسلسل دوسری مرتبہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے ثناء میر، ندا ڈاراورسعدیہ یوسف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔