Tag: Bangladesh

  • بنگلا دیش میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

    بنگلا دیش میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

    ڈھاکا: بنگلا دیش میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔ بنگلا دیش میں اب تک کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے بنگلا دیشی حکام نے 28 جون سے سخت لاک ڈاؤن اعلان کیا ہے، یہ لاک ڈاؤن ایک ہفتے کے لیے لگایا جائے گا۔

    بنگلہ دیش میں اب تک کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 78 ہزار 804 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 67 ہزار 269 ہے۔

    ملک میں اب تک کووڈ 19 سے 13 ہزار 976 اموات ہوچکی ہیں، صحت یاب افراد کی تعداد 7 لاکھ 97 ہزار 559 ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں کرونا وائرس کی تباہ کن لہر میں کمی آرہی ہے، ایک دن میں 48 ہزار نئے کرونا کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    بھارت میں اب تک کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 کروڑ 1 لاکھ 83 ہزار 143 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 534 ہے۔

    ملک میں اب تک کووڈ 19 سے 3 لاکھ 94 ہزار 524 اموات ہوچکی ہیں، صحت یاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 91 لاکھ 93 ہزار 85 ہوچکی ہے۔

  • ڈپریشن کا شکار بھائیوں نے پورے خاندان کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    ڈپریشن کا شکار بھائیوں نے پورے خاندان کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    امریکا میں 2 بنگلہ دیشی نژاد بھائیوں نے شدید ڈپریشن کے باعث اپنے گھر کے تمام افراد کو قتل کر کے خودکشی کرلی، سنسنی خیز واقعے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی نژاد خاندان چند سال قبل ہی امریکی ریاست نیویارک سے ٹیکسس منتقل ہوا تھا اور بظاہر ان کا خاندان انسان دوست اور محبت بانٹنے والا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیکسس کے شہر ڈلاس کی پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ 6 اپریل کو پیش آیا اور پولیس نے گھر سے اہلخانہ کے تمام اراکین کی لاشیں برآمد کرلیں۔

    پولیس کے مطابق گھر سے برآمد ہونے والے ڈیٹا اور سوشل میڈیا پوسٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام اہلخانہ کو دو بھائیوں نے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ 2 بھائیوں 21 سالہ تنویر توحید اور 19 سالہ فرحان توحید نے اہلخانہ کے باقی دیگر 4 افراد کو پہلے قتل کیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو بھی گولیاں مار لیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے والے دونوں بھائیوں نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں دونوں نے اپنی ذہنی صحت اور ڈپریشن پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ کس قدر تنگ آچکے تھے۔

    مذکورہ واقعے کے بعد تنویر توحید کا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کردیا گیا۔

    تنویر توحید نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ کس قدر ڈپریشن کا شکار تھے اور انہوں نے ذہنی پریشانی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کس طرح کے علاج کروانے سمیت خود کو اذیت دینے کے سلسلے شروع کر رکھے تھے۔

    ساتھ ہی فرحان توحید کی ڈپریشن کا بھی بتایا گیا اور لکھا گیا کہ وہ بھی کس قدر ذہنی اضطراب اور پریشانی کا شکار تھے۔

    پولیس اور ذہنی صحت و جرائم پر نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں بھائیوں میں سے کسی ایک بھائی نے خاندان کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا منصوبہ تیار کیا ہوگا اور دوسرے نے منصوبے پر آمادگی کا اظہار کیا ہوگا۔

    دونوں بھائیوں نے 77 سالہ دادی الطاف النسا، 56 سالہ والدہ آئرن الاسلام، 54 سالہ والد توحید الاسلام اور 19 سالہ بہن فرحین توحید کو فائرنگ کرکے قتل کیا، اہلخانہ کو قتل کرنے کے بعد ممکنہ طور پر دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو تھوڑے فاصلے سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

    ڈپریشن کے باعث اہلخانہ کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے دونوں بھائیوں کے کلاس فیلوز نے بتایا کہ بظاہر دونوں بھائی ٹھیک لگتے تھے جبکہ ان کا خاندان بھی ٹھیک اور محبت کرنے والا تھا مگر اچانک اس واقعے نے سب کو حیران کردیا ہے۔

  • مودی کا دورہ بنگلہ دیش : ہزاروں افراد کا احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

    مودی کا دورہ بنگلہ دیش : ہزاروں افراد کا احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

    ڈھاکہ : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دو روزہ بنگلہ دیش کے دورے کے خلاف دار الحکومت ڈھاکہ میں مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز طلبہ سمیت ہزاروں شہریوں کے شدید احتجاج پر پولیس کی جانب سے ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے مطاہرین پر لاٹھی چارج سے30 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جبکہ جمعہ کی دوپہر ڈھاکہ کے بیت المکرم علاقہ میں بھی زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

    بنگلہ دیش کی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے مظاہرے میں دو صحافیوں سمیت تقریباً 50 افراد زخمی ہوئے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں وزیر اعظم مودی مخالف احتجاج گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا جب ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ سمیت ہزاروں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا، متعدد اسلامی تنظیموں کے ممبران اور دیگر مظاہرین نے تازہ مظاہرہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بنگلہ دیش آمد کے خلاف بعد نماز جمعہ شروع کیا تھا۔

    مظاہرین نماز جمعہ کے بعد جلوس کی شکل میں بیت المکرم قومی مسجد کے باہر جمع ہوئے اور نریندر مودی کی آمد کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی۔

    پولیس کے لاٹھی چارج کے جواب میں مظاہرین نے قانون نافذ کرنے والے افسران پر اینٹ اور پتھر برسانے شروع کر دیئے۔ اس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغ کر صورت حال کو قابو میں کیا۔

    گزشتہ روز ہونے والے مظاہرے میں33افراد کو نقص امن کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، مظاہرین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں 2 ہزار طلبہ بھی شامل ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دو روزہ دورہ کا مقصد بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقدہ جشن میں شرکت کرنا ہے۔

  • بنگلہ دیش : رونگیا مسلمانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، 15جھلس کر ہلاک

    بنگلہ دیش : رونگیا مسلمانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، 15جھلس کر ہلاک

    ڈھاکا : بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں آگ لگنے سے15 افراد ہلاک اور چار سو کے قریب لاپتہ ہوگئے۔

    بنگلہ دیش میں عارضی قیام پذیر رونگیا مسلمانوں پر نئی آفت ٹوٹ پڑی کیمپ میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں15افراد ہلاک اور تقریباً400افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ کی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور چار سو کے قریب لاپتہ ہو گئے ہیں۔

    برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق منگل کو ڈھاکہ میں موجود اقوام متحدہ کے اہلکار جوہانس وین ڈیر کلاؤ نے جنیوا میں آئن لائن بریفنگ میں بتایا کہ ہمارے پاس ابھی بھی چار سو افراد کا حساب نہیں ہے شاید وہ ملبے میں کہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پانچ سو 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور45 ہزار کے قریب بے گھر ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ دوسرے سرکاری حکام، امدادی کارکن اور خاندان ملبے میں مزید متاثرین تلاش کر رہے ہیں۔

    گذشتہ روز پیر کی رات کو جنوب مشرقی قصبے کاکس بازار کے قریب واقع بلوکھلی کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی۔ ہزاروں خیموں میں لگی آگ کے دوران لوگ اپنی معمولی اشیا بچاتے ہوئے جل گئے۔

    ایک روہنگیا مہاجر امان اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب ختم ہو گیا ہے۔ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ آگ پر چھ گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پایا گیا لیکن کیمپ کے کچھ حصوں سے پوری رات دھواں اٹھتا رہا۔

    پولیس نے اب تک سات ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، سینیئر پولیس آفیسر ذاکر حسین خان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکی اور حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسینٹ سوسائٹیز کے بنگلہ دیش میں وفد کے سربراہ سنجیو کافلے کا کہنا ہے کہ 17 ہزار سے زیادہ شیلٹرز تباہ ہو چکے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک لاکھ 24 ہزار افراد پر مشتمل کیمپ کے چاروں طرف لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ایک ہزار سے زائد ریڈ کراس کے سٹاف اور کارکنوں نے فائر ڈپارٹمنٹ کا ساتھ دیا۔

  • بنگلہ دیش : بدترین سیلاب نے تباہی مچادی، کئی گاؤں ڈوب گئے، 70 لاکھ افراد متاثر

    بنگلہ دیش : بدترین سیلاب نے تباہی مچادی، کئی گاؤں ڈوب گئے، 70 لاکھ افراد متاثر

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں سیلاب نے سب کچھ تباہ کردیا ، کئی گاؤں ڈوب گئے، 70 لاکھ افراد مشکلات سے دوچار ہیں دس اضلاع میں سیلابی پانی نے ہر جگہ کو نگل لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مون سون کا موسم بنگلہ دیش میں اپنے ساتھ تباہی اور بربادی بھی لے آیا، موسلادھار بارش کی وجہ سے بنگلہ دیش میں ہر جگہ سیلاب کا منظر ہے۔

    حالات اس قدر خراب ہیں کہ 7 لاکھ سے زائد لوگوں کو اپنا گھر چھوڑنے کے لیے مجبور ہونا پڑا اور تقریباً 70 لاکھ افراد مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    سینکڑوں گاؤں غرقاب ہو گئے ہیں اور ساتھ ہی بنگلہ دیش کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں کے کئی اضلاع میں حالات انتہائی سنگین نظر آ رہ ہیں۔ وہاں لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ ان کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جمال پور، کری گرام اور گیبندھ میں منگل کی صبح تک 5 لاکھ سے زائد لوگ ہجرت کر چکے تھے۔ اس ہجرت کی وجہ سے گھریلو مویشیوں کی حفاظت بھی ایک بہت بڑا مسئلہ بن کر ابھرا۔ بتایا جاتا ہے کہ برہمپتر ندی بہادر پوائنٹ پر خطرے کے نشان سے 99 سنٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔

    جنوبی ایشیاء میں مون سون کے سیلاب سے تقریبا چار لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، حکام نے بتایا ہے کہ ایک دہائی کی ریکارڈ طوفانی بارشوں سے بنگلہ دیش کا ایک تہائی حصہ زیر آب آگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مون سون، جو عام طور پر جون سے ستمبر تک جاری رہتی ہے، برصغیر پاک و ہند کی معیشت کے لیے بہت اہم ہے تاہم اس سے ہر سال اس خطے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی بھی ہوتی ہے۔

    بنگلہ دیش کے سیلاب کی پیش گوئی اور انتباہی مرکز کے سربراہ عارف الزمان بھویان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک دہائی کا بدترین سیلاب ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے دو اہم ہمالیائی دریا متاثر ہوئے ہیں برہم پتر اور گنگا، جو بھارت اور بنگلہ دیش سے گزرتے ہیں۔

    رائع کے مطابق بنگلہ دیش میں بدترین سیلاب سے اب تک دس اضلاع متاثر ہوئے ہیں آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں کم از کم تین مزید اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔

  • بنگلہ دیش کے کرکٹرز بھی کورونا وائرس کا شکار

    بنگلہ دیش کے کرکٹرز بھی کورونا وائرس کا شکار

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرف مرتضیٰ سمیت تین کرکٹرز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان کے اہل خانہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرف مرتضیٰ کرکٹر نفیس اقبال اور اسپنر تجمل اسلام بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    اس حوالے سے مشرف مرتضیٰ کے بھائی مرسلین مرتضیٰ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے اگلے روز ان کی رپورٹ مثبت آئی،اس کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنے آپ کو گھر کے اندر قرنطینہ کرلیا ہے۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مشرف مرتضیٰ کو جمعرات کی شب بخار کی شکایت محسوس ہوئی تھی۔ انہوں نے جمعہ کو کووڈ 19 کی جانچ کے سلسلے میں اپنے خون کا نمونہ جمع کرایا تھا، اس کے بعد گھر میں ہی ان کا علاج جاری ہے۔

    اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر تمیمم اقبال کے بڑے بھائی نفیس اقبال جو خود بھی ایک مایہ ناز کرکٹر رہ چلکے ہیں،وہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا۔ چونتیس سالہ نفیس اقبال بنگلہ دیش کی ٹیم کیلئے 11ٹیسٹ اور سولہ ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ بنگال ٹیم کے اسپنر تجمل اسلام کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، جو قرنطینہ میں میں رہتے ہوئے اپنا باقاعدگی سے علاج کروا رہے ہیں۔

  • کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کا بڑا ایونٹ ملتوی

    کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کا بڑا ایونٹ ملتوی

    لاہور : ایشین کرکٹ کونسل نے ستمبر میں بنگلہ دیش میں ہونے والا خواتین ایشیا کپ ملتوی کردیا، کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھیلی کورونا کی جان لیوا وبا کے باعث کرکٹ کی بڑی سیریز اور بڑے ٹورنامنٹ بھی شدید مشکلات اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں، حالات میں بہتری نہ آئی تو دیگر کرکٹ مقابلے بھی ملتوی ہوسکتے ہیں۔

    اس سلسلے میں کرکٹ کا ایک اور ٹورنامنٹ کورونا وائرس کی نذر ہوگیا، کورونا کے باعث خواتین کرکٹ ایشیا کپ ملتوی کردیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل حالات بہتر ہونے پر نیا شیڈول طے کرے گا، جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ امید ہے بنگلہ دیش کی مشاورت سے ٹورنامنٹ نومبر دسمبر میں کرانے کی کوشش کی جائے گی
    یاد رہے کہ خواتین ایشیا کپ ستمبر میں بنگلادیش میں ہونا تھا۔

    دوسری جانب آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں، ستمبر میں ایشیا کپ ٹی20 ہونا ہے جبکہ اکتوبر میں آسٹریلیا میں اس کا کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہونا ہے۔

    چوبیس اکتوبر سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کا افتتاحی میچ میزبان آسٹریلیا اور عالمی نمبر ایک پاکستان کے درمیان سڈنی میں شیدول ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہالینڈ، آئر لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ بھی کرنا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کا دورہ بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔

  • کرکٹ کھیلیں، کرونا وائرس سے بھی بچیں؟

    کرکٹ کھیلیں، کرونا وائرس سے بھی بچیں؟

    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں کرونا لاک ڈاؤن سے تنگ شہریوں نے بوریت دور کرنے کے لیے چھت پر کرکٹ کھیلنا شروع کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے پریشان بنگلہ دیش کے شہریوں نے گھر کی چھتوں پر کرکٹ کھیلتے ہوئے فزیکل فاصلہ اپنایا اور کرونا وائرس سے بچنے کا طریقہ بھی متعارف کرایا۔

    بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے رہائشی گھر کی چھتوں پر کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہورہے ہیں اورکرونا وائرس سے گھروں میں قید رہتے ہوئے بھی بوریت دور بھگارہے ہیں۔

    Kids playing cricket in Bangladesh - YouTube

    واضح رہے کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، کرونا کے سبب کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

     چند روز قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے آنا تھا لیکن کرونا کے سبب یہ دورہ بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔

    ادھر بنگلہ دیشی وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کرونا وائرس سے نمٹنے والے فرنٹ لائن سولجرز کی مدد کے لیے میدان میں آگئے انہوں نے 200 پی پی ایز، 200 دستانے، 200 فیس ماسک بوگورا کے علاقے میں ہیلتھ ورکرز کو دئیے۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں بنگلہ دیش میں 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کرونا کے کیسز کی تعداد 1838 تک جاپہنچی ہے۔

  • بنگلا دیشی حکومت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو رہا کردیا

    بنگلا دیشی حکومت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو رہا کردیا

    ڈھاکا : بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو جیل سے رہا کردیا گیا، کورونا وائرس کے پیش نظر ان کی سزا 6 ماہ کے لئے معطل کردی گئی۔

    بنگلہ دیش کی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو ان کی مسلسل گرتی ہوئی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے جیل سے رہا کردیا ہے حکومت نے ان کا علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    اس حوالے سے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیا کو انسانی بنیادوں پر چھ ماہ کے لیے رہا کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی مسلسل گرتی ہوئی صحت کا علاج کرا سکیں۔

    بدعنوانی کے مقدمات میں 25 ماہ تک قید رہنے کے بعد انہیں بدھ کی شام بانگابندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی کے ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے رہا کیا گیا، بنگلہ دیش کی حکومت نے کورونا کے پیش نظر مشروط طور پر سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو جیل سے رہا کر کے ان کی سزا 6 ماہ کے لئے معطل کردی ہے۔

    خیال رہے کہ خالدہ ضیاء فی الحال بیمار ہیں اور وہ جیل میں زیر علاج تھیں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کے خطرات کے پیش نظر خالدہ کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی این پی کے وکلا نے ایک روز قبل ہی ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

    ضیا اور فنیج ٹرسٹ اور ضیا چیریٹیبل ٹرسٹ سے وابستہ دو معاملات کے تحت انہیں مجموعی طور پر17 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد فروری سنہ2018 سے ہی قید کر دیا گیا تھا۔

  • پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

    لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز میں میچ ریفری تعینات کردیے گئے۔ جبکہ پاکستان کے احسن رضا اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

    احمد شہاب تھرڈ اور طارق رشید فورتھ امپائر ہوں گے۔ ٹیسٹ میچ کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ بنگلادیشی ٹیم 12سال بعد تئیس جنوری کو پاکستان آئے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 24 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    بنگلہ دیش بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کردیا

    بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    ہیڈکوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹیم کے کپتان ہوں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد بٹ، احسان علی، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ بھی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت محمود اللہ کریں گے، بنگال ٹائیگرز23 جنوری کو لاہورپہنچیں گے۔