Tag: Bangledesh

  • ڈھاکا: نماز عید کے اجتماع میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 4افراد جاں بحق

    ڈھاکا: نماز عید کے اجتماع میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 4افراد جاں بحق

    ڈھاکا: بنگلہ دیش ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ دہشت گردی کا شکار ہوگیا، آج نماز عید کے اجتماع میں بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت چار جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے۔

    دارالحکومت ڈھاکہ کے نواحی علاقے کشور گنج میں دہشت گردوں نے عید کے اجتماع کو نشانہ بنایا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے کئی افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکہ عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماع کے داخلی دروازے کے قریب ہوا، بم دھماکے کے وقت میدان میں عید کی نماز ادا کی جا رہی تھی ، عیدگاہ میں تقریبا دو لاکھ افراد موجود تھے۔

    اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت فائرنگ بھی ہوئی۔

    خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں دہشتگردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گذشتہ جمعے کو دارالحکومت ڈھاکہ میں مسلح حملہ آوروں نے ایک کیفے پر حملہ کر کے 20 کے قریب افراد کو یرغمال بنا لیا تھا اور اس کے تقریباً 12 گھنٹے بعد فوج کے آپریشن میں پانچ حملہ آور مارے گئے تھے جبکہ یرغمال بنائے گئے غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • بنگلہ دیش:جماعتِ اسلامی کے رہنماء کی سزائے موت برقرار

    بنگلہ دیش:جماعتِ اسلامی کے رہنماء کی سزائے موت برقرار

    بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے جماعتِ اسلامی کے سینیئر رہنما علی احسن محمد مجاہد کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنگی جرائم ٹریبیونل نے علی احسن مجاہد کو انیس سو اکہتر میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔

    مجاہد کے وکیل کا کہنا ہے کہ سزا کے خلاف نظرثانی کی اپیل کی جائے گی۔

    اس قبل سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے دوسینئر رہنماؤں محمد قمرالزماں اورعبدالقادرملا کی اپیل بھی مسترد کردی تھی، جس کے بعد انہیں پھانسی دے دی گئی تھی، جماعت اسلامی نے سزاؤں کو سیاسی قراردیا ہے۔

  • بنگلہ دیش: روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو جانا ہی ہوگا، حسینہ واجد

    بنگلہ دیش: روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو جانا ہی ہوگا، حسینہ واجد

    بنگلہ دیش: برما میں روہنگیا مسلمانو ں کی نسل کُشی اور بدترین سلوک کے بعد بنگلہ دیشی حکومت بھی روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کے در پے ہے۔

    بنگلہ دیش کے کیمپوں میں مقیم برما سے ہجرت کرکے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کی پریشانی بڑھ گئی، بنگلہ دیشی حکومت روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنےکی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔

    بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے میں تینتیس ہزار روہنگیا پناہ گزین ہیں، جن کو اپنا شہری تسلیم نہ کرنے پر بنگلہ دیش اور برما میں تنازع چل رہا ہے۔

    وزیرِاعظم بنگلہ دیش حسینہ واجد نے دعویٰ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمان برما کے شہری ہیں، بنگلا دیش لمبے عرصے تک ان کی مہمان نوازی نہیں کر سکتا، انہیں یہاں سے جانا ہوگا۔

    پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت برما نہیں جائیں گے۔

    دوسری جانب برما میں شدت پسند بدھ مت اور برمی مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کو ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے اور اس دوران روہنگیا مسلمانوں کی نسل کُشی جاری ہے۔

  • بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کے رہنماء کو سزائے موت

    بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کے رہنماء کو سزائے موت

    بنگلہ دیش: خصوصی عدالت نے جماعتِ اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن کوانیس سواکہترمیں جنگی جرائم میں سزائے موت سنا دی۔

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اکہتر سالہ مطیع الرحمن پر قتل، توڑ پھوڑ اور نسل کشی سمیت سولہ الزامات عائد کئےگئے تھے، سزا سنائے جانے کے موقع پر مطیع الرحمن عدالت میں موجود تھے۔

    مطیع الرحمن بنگلہ دیش کی کابینہ میں وزیر رہ چکے ہیں، سزا سنائے جانے کے موقع پر متوقع احتجاج کے پیشِ نظر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

    اس سے قبل بھی جنگی جرائم پر جماعتِ اسلامی کے متعدد رہنماؤں کوسزائے موت دی جا چکی ہے۔