Tag: bangledesh bowler

  • گھریلو ملازمہ تشدد کیس: بنگلہ دیشی بولر شہادت حسین کو جیل بھیج دیا

    گھریلو ملازمہ تشدد کیس: بنگلہ دیشی بولر شہادت حسین کو جیل بھیج دیا

    ڈھاکہ : گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں بنگلہ دیشی عدالت نے فاسٹ بولر شہادت حسین کو جیل بھیج دیا۔

    شہادت حسین اور ان کی اہلیہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے الزام میں ایک سال سے روپوش تھے، گزشتہ دنوں پولیس نے انکی اہلیہ کو گرفتار کیا، جس کے بعد شہادت حیسن بھی پولیس کے ہاتھے چڑھ گئے۔

    شہادت کو پیر کی صبح عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں مجسٹریٹ نے ان کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

    عدالت نے پولیس کو بارہ اکتوبر تک حتمی چلان پیش کرنے کا حکم دے دیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ملازمہ تشدد کیس کا فیصلہ آنے تک پہلے ہی شہادت حسین کو معطل کیا ہوا ہے۔

    شہادت حسین نے آخری بار رواں سال مئی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لیا تھا، جس کے بعد سے وہ ٹیم سے باہر ہیں.

  • بنگلہ دیشی بولر شہادت حسین کے خلاف گھریلو ملازمہ پر تشدد کا الزام

    بنگلہ دیشی بولر شہادت حسین کے خلاف گھریلو ملازمہ پر تشدد کا الزام

    کولمبو: بنگلہ دیشی فاسٹ بولر شہادت حسین کے خلاف گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کے الزام میں رپورٹ درج کرلی گئی۔

    شہادت حسین نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کے مطابق محفوظہ اختر نامی بچی نے خود تھانے آکر شہادت حسین اور انکی اہلیہ کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔

    پولیس کے مطابق بچی کی آنکھ پر زخم تھا جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی تشدد کا نشانات مأوجود تھے۔ محفوظہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق انہوں نے گزشتہ رات شہادت اور انکی اہلیہ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔