Tag: banglore

  • لڑکے سیلفی لیتے رہے ‘ دوست ڈوب گیا

    لڑکے سیلفی لیتے رہے ‘ دوست ڈوب گیا

    بنگلور: بھارت کے ضلع راماناگڑہ کے علاقے کنک پورہ میں نیشنل کالج کا طالب علم تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا‘ اس کے دوست اس دوران سیلفی بنانے میں مصروف رہے۔

    تفصیلات کے مطابق جے نگر کے نیشنل کالج کا 17 سالہ طالب علم وشواس جی ‘ کالج کے این سی سی گروپ کے طلبہ کے ساتھ پکنک پر گیا تھا‘ جہاںسب طالب علم ایک تالاب میں نہا رہے تھے۔

    وشواس کے والدین اور رشتے داروں نے میت کالج کے سامنے رکھ کر واقعے کا ذمہ دار کالج کے این سی سی یونٹ کے انچارج پروفیسر گرش اور شرتھ کو ٹھہرایا ہے کہ ’ا نہوں نے طالب علموں کا خیال نہیں رکھا اور غفلت برتی‘۔ کالج کی انتظامیہ کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد کہ اگر تحقیقات میں کالج کا عملہ قصور وار پایا گیا تو ان کے خلاف بالضرور کارروائی ہوگی۔

    پولیس کے مطابق ڈوب کر ہلاک ہونے والے طالب علم کا باپ گوندا راجو ایک غریب رکشہ ڈرائیورہے اور یہ لوگ ہنومانتھ نگر میں رہتے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لڑکا 300 سال قدیم کلیانی میں ڈوب کر ہلاک ہوا ہے۔

    این سی سی کے ایک اور طالب علم سمانتھ کے مطابق کے مطابق نہانے کے بعد وہ گندن جینیا مندر کی جانب روانہ ہوئے اور انہوں نے محسوس ہی نہیں کیا کہ وشواس ان کے ساتھ نہیں ہے۔ اتنے میں ایک لڑکے نے اپنی سیلفی تصاویر میں دیکھا کہ پیچھے کوئی ڈوب رہا ہے‘ اس نے این سی سی یونٹ کے سربراہ پروفیسر گرش کو اطلاع دی۔

    پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ پروفیسر گرش موقع پر موجودتھے تاہم کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فیکلٹی ممبر طلبہ کے اس گروپ کے ساتھ موجود نہیں تھا‘ ۔ گروپ میں موجود تمام طلبہ اس وقت شدید صدمے میں ہیں جس کے سبب پولیس نے ان کے بیانات نہیں لیے ہیں تاہم ان کے نام پتے نوٹ کرلیے گئے ہیں اور انہیں بعد میں آکر بیان نوٹ کرانا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • بھارت : تیندوا اسکول میں گھس گیا، حملے سے چھ افراد زخمی

    بھارت : تیندوا اسکول میں گھس گیا، حملے سے چھ افراد زخمی

    بنگلور : بھارتی ریاست بنگلور کے اسکول میں تیندوے نے حملہ کرکے چھ افراد کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں جنگلی تیندوا ایک اسکول میں گھس گیا۔ خطرناک جانور کودیکھ کر لوگ بدحواس ہوگئے اور اسکول میں بھگڈر مچ گئی۔

    تیندوا لوگوں کو دوڑاتا رہا اور خود بھی بھاگتا رہا،چیتے نے وہاں پر ویڈیو بنانے والے ایک فوٹو گرافر پر حملہ کیا اور اس کو نیچے گرا لیا لیکن اس فوٹو گرافر نے کافی جدوجہد کے بعد خود کو اس سے چھڑا لیا۔

    اس کے بعد چیتا دوسرے لوگوں کی طرف بھاگا اور ان کو زخمی کردیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر اس چیتے کو پکڑ لیا۔

    زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا تاہم زخمیوں کی حالت ہسپتال میں تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تیندوے کے حملے سے چھ افراد زخمی ہوئے۔ انتظامیہ نے تیندوے کو بے ہوشی کے انجکشن مار کر قابو میں کیا ہے۔


    Six injured in Cheetah attack in Indian school by arynews

  • ورلڈ اسنوکر چیمپیئن، محمد سجاد کو فائنل میں شکست

    ورلڈ اسنوکر چیمپیئن، محمد سجاد کو فائنل میں شکست

    بنگلور: چینی کیوئسٹ نے پاکستان کے محمد سجاد کو ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بنگلور میں عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد اور چودہ سالہ چینی کیوئسٹ یان بنگ ٹاؤ کے درمیان کانٹے دار ہوا۔

    اعصاب شکن مقابلہ آٹھ گھنٹے تک جاری رہا، چودہ سالہ چینی کیوئسٹ نے تجربہ کار محمد سجاد کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بیسٹ آف فیفٹیس فریم کے فائنل میں چینی کیوئسٹ کو ابتدا میں برتری حاصل ہوئی۔،

    لیکن محمد سجاد کے شاندار کم بیک نے حریف کیوئسٹ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی، سات سات فریم سے مقابلہ برابر ہونے کے بعد فیصلہ آخری فریم میں ہوا۔ چینی کیوئسٹ نے آخری فریم جیت کر کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپیئن بنے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ: محمد سجاد کی شاندارکارکردگی

    ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ: محمد سجاد کی شاندارکارکردگی

    بنگلور : ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کے ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستان کے محمد سجاد نے اپنا میچ جیت لیا ہے، حمزہ اکبر اور محمد آصف ٹوبا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کا ناک آؤٹ مرحلے شروع ہوگیا ہے۔.

    پاکستان کے محمد سجاد نے سنگاپور کے کینگ کوانگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار دو فریمز کے فرق سے ہرا کر بتیس بہترین کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔

    محمد سجاد کا ٹکراؤ اب ویلز کے ڈوین جونز سے ہوگا۔ دیگر میچز میں پاکستان ٹیم میں شامل حمزہ اکبر کو انگلینڈ کے نک جیننگز نے یک طرفہ مقابلے میں چار ایک اور محمد آصف ٹوبا کو میزبان ملک بھارت کے کیوئسٹ منان چندرا نے چار دو سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا ہے

  • ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ، پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

    ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ، پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

    بنگلور: بھارت کے شہر  بنگلور میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تین رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے۔

    گروپ سی سے قومی چیمپیئن محمد سجاد ناقابل شکست رہتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچے ہیں۔ محمد آصف ٹوبا نے چھ میں سے پانچ میچز جیتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔

    آصف ٹوبا آخری میچ میں آج بھارت کے ساہل نیر سے مدمقابل ہونگے۔ حمزہ اکبر نے برزایل کے کیوئسٹ کو باآسانی چار صفر سے ہرا کر چونسٹھ بہترین کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے بدھ سے شروع ہوگا۔

  • آئی بی ایس ایف ورلڈاسنوکر چیمپیئن شپ بنگلورمیں شروع

    آئی بی ایس ایف ورلڈاسنوکر چیمپیئن شپ بنگلورمیں شروع

    بنگلور: آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہوگئی ہے، چینی کیوئسٹ زاو یی لونگ اعزاز کا دفاع کررہے ہیں۔

    بنگلور میں ہونی والی ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت پینتالیس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی حمزہ اکبر، محمد آصف ٹوبا اور قومی چیمپیئن محمد سجاد کررہے ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف قومی کیوئسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی میگا ایونٹ میں سفر کا آغاز انیس نومبر سے کرینگے۔

    ایونٹ کا فائنل انتیس نومبر کو کھیلا جائیگا۔ مینز چیمپیئن شپ کی انعامی رقم سولہ ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔