Tag: bani gala

  • مولانا فضل الرحمان کرپشن کی وکالت نہ کریں، عمران خان

    مولانا فضل الرحمان کرپشن کی وکالت نہ کریں، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان توعالم دین ہیں، وہ کرپشن کی حمایت کیسے کرسکتےہیں ؟ کرپشن کی وکالت نہ کریں.انہوں نے دعوٰی کیا اب حکومت لوگوں کو خریدنے کے لئے بازار لگادے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں عمرہ کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میں عمرہ پر جانے سے پہلے نوازشریف کو کچھ باتوں کے جوابات دینا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اوران کے بچوں کے نام پاناما پیپرز میں آئے ہیں اور یہ پیپرز اپوزیشن نے جاری نہیں کئے ہیں،.

    عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ٹی او آرز بالکل ٹھیک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کرپشن کے الزام کا جواب دینے کے بجائے ملک کےدورے کررہےہیں.

    جلسوں میں وزیر اعظم تقریریں کر کے پی ٹی آئی پر الزام لگا رہے ہیں کہ ہم ملکی ترقی میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں، وزیراعظم یہ بتائیں کہ پیسہ کیسے باہر بھیجا گیا ہے،کیسے کمایااور ٹیکس کتنا دیا؟

    کپتان کو اس موقع پر تین کالے چشموں والے تین رہنماؤں کو دیکھ کرہالی ووڈ فلم بلیوز برادرز کی یاد آگئی۔ عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان توعالم دین ہیں،کرپشن کی حمایت کیسے کرسکتےہیں؟

    حکومت کا کام بلیک میل کرنا نہیں بلکہ مجرموں کو پکرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ اب حکومت لوگوں کو خریدنے کے لئے بازار لگادے گی۔

    کپتان نے کہا کہ اس وقت ملک میں 2 تحریکیں چل رہی ہیں، کرپشن بچاؤ اورکرپشن ہٹاؤ کامقابلہ ہے،ہٹاؤ والےجیتیں گے، اگر آپ کامیاب ہوگئے تو یہ اس ملک کی بدقسمتی ہوگی.

    اس موقع پر عمران خان نے پیشکش کی کہ وزیراعظم اپنے ساتھ میرا کا بھی احتساب کرالیں۔ میڈیا سے گفتگو کے بعد عمران خان عمرے کےلئے روانہ ہوگئے۔ ان کی واپسی تین روز بعد ہوگی۔

     

  • عمران خان رائیونڈ آئے تو بنی گالہ بھی محفوظ نہیں رہے گا، عابد شیرعلی

    عمران خان رائیونڈ آئے تو بنی گالہ بھی محفوظ نہیں رہے گا، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے دھمکی دی ہے کہ اگر عمران خان رائے ونڈ کی جانب آئیں گے تو نہ بنی گالہ رہے گا نہ زمان پارک کا گھر رہے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئے کیا، عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے لیڈر کے گھر کا محاصرہ کیا گیا تو ہم بھی اپنے کارکنوں کو نہیں روکیں گے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ بنی گالہ اور لال حویلی ہمارے کارکنوں سے دور نہیں، رائیونڈ کا رخ کیا گیا تو پی ٹی آئی کے کسی لیڈر کا گھر محفوظ نہیں رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اب مسلم لیگ کے کارکن عمران خان کی گالیوں کو برداشت نہیں کریںگے اورگالی کا جواب اسی زبان میں دیا جائے گا۔

    عابد شیرعلی نے پیپلز پارٹی پر بھی تیر برسا تے ہوئے کہا کہ ایان علی کو کس نے پیسے دئیے اور اس کا وکیل کون تھا۔ سب جانتے ہیں کہ سابق گورنر پنجاب نے ایان علی کا مقدمہ لڑا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہیئے، عمران خان کا کے پی کے کو ماڈرن صوبہ بنانے کاپول کھل چکا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔

     

  • پرویزمشرف کی آمریت نوازشریف حکومت سےبہتر تھی، عمران خان

    پرویزمشرف کی آمریت نوازشریف حکومت سےبہتر تھی، عمران خان

    پشاور: عمران خان نے آرمی چیف کے بیان کی حمایت کردی،انہوں نے کہا کہ مشرف کی آمریت نوازشریف سے بہت بہترتھی۔

    وزیراعلی ہاﺅس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کو کھانسی بھی ہوتی ہے تو علاج کےلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں،کپتان نے کہا کہ حکمران اپنی کرپشن چھپانے کے لیے شوکت خانم اسپتال پرالزام لگارہے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ مشرف دورنوازشریف سے بہترتھا کپتان نےآرمی چیف کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کرپشن کاخاتمہ چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن اور دہشتگردی سے متعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ بیان پر پوری قوم متفق ہےعمران خان کاکہنا تھا کہ لندن میں مسلم لیگ نے اپنی چوری چھپانے کےلئے احتجاج کیا۔

    کپتان نے وزیراعظم سےسوال کیا کہ کتنا پیسہ ملک سےباہربھیجا،جو پیسہ بھیجااس پرٹیکس دیایانہیں۔

  • پانامہ لیکس : انکوائری کمیشن کسی صورت قبول نہیں، عمران خان

    پانامہ لیکس : انکوائری کمیشن کسی صورت قبول نہیں، عمران خان

    اسلام آباد : پانامالیکس کی تحقیقات ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ انکوائری کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے وطن واپسی پرحکومت کوانتباہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن نہ بنا توآخری حد تک جائیں گے ۔

    کپتا ن نےانکوائری کمیشن مستردکردیا۔ بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ انکوائری کمیشن کسی صورت قبول نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پانامالیکس کی تحقیقات کیلئے صرف چیف جسٹس کی سربراہی میں ہی کمیشن قائم کیاجائے۔ انہوں نےکہا کہ ایسےکمیشن کونہیں مانتےجس کامقصد ٹیکس چوری چھپاناہو۔

    عمران خان نےپانامالیکس کوادارےٹھیک کرنےکاموقع قراردیا، ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات سےملک کی تقدیربدل سکتی ہے، کپتان نےحکومت کوکڑی تنقیدکانشانہ بناتےہوئےکہاکہ کمیشن وزیراعظم کی بیٹی تشکیل دےرہی ہیں جوخود کو بری کرنےکیلئےبنایا جارہاہے.

     

  • عمران خان آج شام بنی گالہ سے قوم سےخطاب کریں گے

    عمران خان آج شام بنی گالہ سے قوم سےخطاب کریں گے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بنی گالہ سے قوم سےخطاب کریں گے، پاکستان تحریک انصاف نے نجی ٹی وی چینلز کودعوت نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان آج شام چھ بجے ٹیلی ویژن پر بنی گالہ سے براہ راست قوم سے خطاب کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے موبائل میسج کے ذریعے دیئے گئے دعوت ناموں میں ٹی وی چینلز سےدرخواست کی ہے کہ ان کا خطاب نشرکرنےکےلئےخصوصی انتظامات کئے جائیں۔

    درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خطاب کے دوران صحافیوں سے سوالات نہیں لئے جائیں گے۔

     

  • اداکارہ وینا ملک کی شوہرکے ہمراہ عمران خان سے ملاقات

    اداکارہ وینا ملک کی شوہرکے ہمراہ عمران خان سے ملاقات

    اسلام آباد : اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ عمران خان سے ملنے بنی گالا پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اگزشتہ دنوں دبئی سے پاکستان آنے والی اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر کے ہمراہ آج شام اسلام آباد میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچیں۔

    قومی لباس میں زیب تن دونوں میاں بیوی نے عمران خان اور نعیم الحق سے ملاقات کی،ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران اسد خٹک نے عمران خان کو مختلف دھنوں پر ترانہ اور نغمے سنائے جس سے عمران خان بے حد محظوظ ہوئے۔

    ملاقات کے دوران ہلکے پھلکے انداز میں سیاسی گفتگو بھی کی گئی۔ ملاقات کے اختتام پر وینا ملک اور اسد خٹک میڈیا سے بات چیت کئے بغیر روانہ ہو گئے۔

    بعد ازاں ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وینا ملک اور اسد خٹک کی عمران خان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، تاہم یہ ملاقات غیر سیاسی تھی اور دونوں میاں بیوی میں سے کسی کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

  • الیکشن کمیشن کی جانب سے خط کا جواب قوم سے مذاق ہے، عمران خان

    الیکشن کمیشن کی جانب سے خط کا جواب قوم سے مذاق ہے، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے  کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے میرے خط کا جو جواب دیا ہے وہ قوم سے مذاق ہے، الیکشن کمیشن اور ن لیگ نے مل کردھاندلی کا میچ کھیلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کےچیئر مین عمران خان الیکشن کمیشن پر برس پڑے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے میرے خط کا جو جواب دیا ہے وہ قوم سے مذاق ہے،الیکشن کمیشن کے جوابی خط نے جسٹس ناصر الملک کی توہین کی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے چار ارکان دھاندلی میں ملوث تھے، پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان کے مستعفی ہونے کی حمایت کر دی ہے۔ دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز ن لیگ کی تیسری وکٹ بھی گر جائے گی، عمران خان کا کہنا تھا کہ میں انصاف کے حصول کیلئے کوئی تحریک نہیں چلانا چاہتا۔ قانونی طور پر معاملات حل ہونے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سمیت تمام قانونی راستے استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے ارکان کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے پر مشاورت جاری ہے۔

    کپتان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دھاندلی پر ایکشن لیا جائے تو اگلے الیکشن میں دھاندلی کرنے کی کسی میں جرآت نہیں ہوگی۔

  • عمران خان کی دعوت افطارپر مولانا طارق جمیل کی بنی گالہ آمد

    عمران خان کی دعوت افطارپر مولانا طارق جمیل کی بنی گالہ آمد

    اسلام آباد : ممتاز عالم دین و مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دعوت افطار پرآج ان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچے۔

    عمران خان کی جانب سے دعوت افطارکو قبول کرتے ہوئےمولاناطارق جمیل اپنی اہلیہ کے ہمراہ بنی گالا پہنچےتوعمران خان اور ریحام خان نے پرتپاک اندازمیں ان کا استقبال کیااور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

    اس موقع پرافطار کی مناسبت سےسادگی کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئےلذیذپکوان تیارکئےگئےتھے۔بعد ازاں عمران خان اور اور دیگر افراد نے مولانا طارق جمیل کی امامت میں نماز مغرب ادا کی،نماز کے بعدسیاست کے موضوع سے ہٹ کردینی باتوں پر دونوں کے درمیان تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔

    مولاناطارق جمیل مختصر ملاقات کے بعد بنی گالا سے روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل اپنی دل آویز آوازاورسحرانگیز اندازِبیان کے باعث عوام میں بے پناہ مقبول ہیں اوراس سے پہلے بھی تحریک انصاف کے سربراہ کی رہائش گاہ پرآتے جاتے رہے ہیں۔

    مولانا طارق جمیل کا نام کرکٹرز کے حلقوں میں بے پناہ احترام کا حامل ہے اورکئی کرکٹرزآپ کے سبب دین کی راہ پرمائل ہوچکے ہیں۔

     

  • ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے، جہانگیرترین

    ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے، جہانگیرترین

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوتی ہے۔ متھدہ قومی موومنٹ  کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ کراچی میں بڑی دھاندلی ہوتی ہے۔

     ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے۔ پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا ہے۔

     امید ہے زیادہ ترسیاسی جماعتیں دھاندلی سے متعلق اپنا موقف جوڈیشل کمیشن میں پیش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے اعلان کے بعد ہی پی ٹی آئی نے ٹاسک فورس بنائی ہے جو کمیشن کودھاندلی کے مستند ثبوت فراہم کرے گی۔

  • پاکستان کو یمن کی صورتحال پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیئے، عمران خان

    پاکستان کو یمن کی صورتحال پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیئے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نےکہا ہے کہ یمن پروزیراعظم قوم سے سچ بولیں، پاکستان اگرفریق بن گیاتوثالثی کیسےکرے گا۔

    پارلیمنٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سب نے کہا الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے پھر اسمبلی کیسے قانونی ہو سکتی ہے،اسمبلیوں میں اس لئے آئے کہ جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے اور آج یمن کی صورتحال کی وجہ سے اسمبلی آیا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یمن کی صورتحال پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیئے، ہمیں مسلمانوں کو لڑانے کی سازش ناکام بنانی ہوگی، اگر ہم یمن کے تنازعہ میں فریق بن گئے تو ثالثی کیسے کریں گے، انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ ہم سے سچ بولیں کہ سعودی عرب سے کیا معاہدہ کیا گیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیراعظم کی موجودگی میں ایسی زبان استعمال کی گئی جس پر افسوس ہے انہوں نے کہا اس قسم کی زبان استعمال کرکے مجھے ذلیل نہیں کیا بلکہ آپ نے اپنی اوقات دکھائی، کیا وزیردفاع نے وزیراعظم کی اجازت کے بغیر اسمبلی میں بات کی؟، انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن دیر سے بنایا گیا ہے تاہم دھاندلی کے تمام ثبوت جوڈیشل کمیشن کو دیںگے۔ شور مچانے والے خوفزدہ ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات انہیں بے نقاب کر دے گی۔