کراچی: بینک ڈکیتی میں پچاس لاکھ سے زائد لوٹ لئے گئے، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، ایک ڈاکو ہلاک، گٹکا فیکٹری پرچھاپہ میں تیس افراد گرفتار کرلئے گئے۔
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی، گزشتہ روز سات ڈاکو نجی بینک سے پچاس لاکھ روپے سے زائد لوٹ کرلے گئے، کلفٹن بوٹ بیسن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ڈیفنس فیز فائیو میں مسلح موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے سابق وزیرِاعلی بلوچستان نصیر مینگل کے پوتے مطیع الرحمان اور بھانجا سمیع اللہ زخمی ہو گئے، قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لانڈھی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کر تیس افراد کو گرفتارکرلیا، پولیس فیکٹری مالک کی تلاش میں ہے۔
پورٹ قاسم کے قریب پولیس سے مڈبھیر میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ لیاقت آباد پیلی کوٹھی کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو زرائع کے مطابق اسٹار گیٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جسے ضابطہ کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔