Tag: bank daketi

  • کراچی : گلشن اقبال میں رواں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی

    کراچی : گلشن اقبال میں رواں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی

    کراچی : گلشن اقبال میں رواں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی ہوئی جس میں مسلح ملزمان ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ایس پی گلشن عابد قائم خانی نے بتایا کہ ایک ملزم پہلے گلشن اقبال کے نجی بینک میں داخل ہوا جس کے کچھ دیر بعد تین مزید مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے مزاحمت کرنے پر سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    ایس ایس پی اسپیشل انوسٹی گیشن فاروق اعوان نے بتایا کہ بینک میں سیکورٹی کے انتظامات بہتر نہیں تھے دو گارڈز تھے جن کو اسلحہ چلانا ہی نہیں آتا تھا جس کی وجہ سے ملزمان باآسانی ایک کروڑروپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

  • لانڈھی بینک ڈکیتی کا اہم ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

    لانڈھی بینک ڈکیتی کا اہم ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس نے گزشتہ دنوں لانڈھی کے علاقے میں بینک میں ہونے والی ڈکیتی کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں بینک لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا،ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتارکیاگیا، کراچی پولیس کی پھرتیوں میں تیزی آتے ہی چوروں اور ڈکیتوں کی شامت آگئی۔

    صرف سات روز میں بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم کاکھوج لگالیا۔پولیس نےلانڈھی سے بینک لوٹنے والےملزم مظہرکو دھرلیا۔ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کومدد سےکی گئی۔

    ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کےمطابق ملزم نے پندرہ مئی کو لانڈھی بابرمارکیٹ میں تین ساتھیوں کےساتھ مل کر بینک ڈکیتی کی تھی، ورادات کے دوران گارڈ کی فائرنگ سےایک ڈاکو موقع پر ہی مارا گیا تھا۔

  • اکیلاڈاکو بینک لوٹ کر رکشے میں با آسانی فرار

    اکیلاڈاکو بینک لوٹ کر رکشے میں با آسانی فرار

    کراچی : بینک لوٹناسبزی لانےسےبھی زیادہ آسان ہوگیا۔ کلفٹن میں اکیلےڈاکونےبینک لوٹا اوررکشےمیں بیٹھ کرنکل گیا۔ وہ آیا۔ اس نےدیکھا اوربینک لوٹ لیا، کراچی میں بینک لوٹنا کھیل تماشا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن بوٹ بیس میں اکیلاڈاکواندرگھسا۔ گارڈ کوگولی مارکرزخمی کیا،چھ لاکھ روپے سمیٹے،باہرکھڑےرکشےمیں بیٹھااوریہ جاوہ جا۔

    بینک لوٹناتوسبزی لانےجیسا ہوگیا۔ نہ کسی گروہ کی ضرورت نہ تیزرفتارگاڑی کی حاجت،گھرسےنکلے ،رکشہ لیا اوربینک لوٹ کرآگئے، کچھ دن پہلےبفرزون میں بھی ایک بینک ایسےہی لوٹا گیاتھا۔

    ملزم نےپسٹل لوڈ کرنےکی کوشش کی تووہ لوڈ نہ ہوئی،بم دکھاکرڈرایا کہ ماردوں گا۔ بینک کاونٹرتوڑا۔ درازیں خالی کیں۔ رقم بھرنےکے لئےبینک سےہی ڈبا اٹھایا۔

    ملزم باہرجارہا تھا توخیال آیا کہ پستول تو لینا بھول ہی گیا۔ واپس آیا اوراسلحہ اٹھایا۔اور آرام سے نکل گیا جب ملزم نکل گیاتوبینک والےپیچھےبھاگے لیکن وہ رکشے میں بیٹھ کرنکل گیا،واضح رہے کہ یہ واردات رواں برس کی نویں اورمارچ کی دوسری بینک ڈکیتی ہے۔

  • گلستانِ جوہر بنک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    گلستانِ جوہر بنک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    کراچی: ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہےکہ گزشتہ ماہ گلستان جوہر میں ہونےوالی بنک ڈکیتی کے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی، ایس آئی یو فاروق اعوان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی یو نے گزشتہ ماہ گلستان جوہر میں ہونےوالی بنک ڈکیتی کے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

    فاروق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کراچی میں انیس بینک ڈکیتیاں ہوئیں، ان میں سے سترہ ڈکیتیوں کےملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے،جبکہ دو کی تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر فاروق اعوان نے گرفتارملزمان اور ان سے برآمد ہونےوالا اسلحہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔